2025-04-23@21:28:22 GMT
تلاش کی گنتی: 652
«دھابیجی پمپنگ اسٹیشن»:
(نئی خبر)
لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء کے پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ میچ دن 2 بجے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔ یہ میچ پاکستان کیلئے جیتنا ضروری‘ شکست کی صورت میں قومی ٹیم ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیموں کی دوڑ سے باہر ہو سکتی ہے۔ شائقین بھی پرجوش ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران بارش کے خطرات ہیں۔ اتوار کی رات اور پیر کی صبح جزوی طور پر ابر آلود موسم اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ اگر دبئی میں بارش ہوئی تو بہت کم وقت کیلئے ہوگی...
نریندر مودی، ٹرمپ کی ملاقات کا شور تو بہت تھا مگر یہ مضحکہ خیز ثابت ہوئی کیونکہ پوری ملاقات میں مودی جی پرچیاں دیکھ کر پڑھتے رہے اور وہاں موجود لوگ انھیں دیکھ کر ہنستے رہے۔ بھارتی میڈیا اس ملاقات سے توقع کر رہا تھا کہ جیسے امریکا بھارت کو سر پر بیٹھا لے گا مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا بلکہ اس ملاقات کے بعد امریکا نے 381 بھارتیوں کو ڈی پورٹ کردیا۔ اس واقعے کے بعد ایک اور واقعہ کچھ ایسا بھی پیش آیا ہے کہ بھارت سے باہمی تجارت کے تعاون پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کسی دوسرے ملک کی طرف سے زیادہ قیمتوں کے محصولات کو برداشت نہیں کرے گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارتی...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گورنر سندھ، جو اس وقت لندن میں موجود ہیں، نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل اور تمام دعائیں پاک بھارت ٹاکرے کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے لیکن اگر پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ جیت جاتی ہے تو میں قومی ٹیم کو اپنی طرف سے ایک کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کرتا...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ایونٹ کا سب سے ٹاکرا پاکستان بمقابلہ بھارت آج ہوگا۔ دبئی میں شیڈول ایونٹ کے ہائی والٹیج میچ میں روایتی حریف مدِ مقابل ہوں گے۔ میچ کا آغاز دوپہر دو بجے ہوگا۔ گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان یہ تیسرا میچ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو چھ وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ واضح رہے ہفتے کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور کوچز سے ملاقات کی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم میں اسپنرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔دبئی ہو یا پاکستان...
چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ٹاکرے پر پاکستانی اسپورٹس اسٹارز کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیے مختلف اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کررکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ باکسر محمد وسیم اس حوالے سے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر...
دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے میچ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، تاہم سابق کپتان بابر اعظم نے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آج روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ کی تیاری کے لیے اسٹیڈیم میں پہنچی اور رنگ آف فائر میں پریکٹس کی۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے آج کے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے ہوٹل میں ہی فزیکل ٹریننگ کی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود...
دبا کو بھول کر کچھ کرکے دکھائیں، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہیڈ کوچ کا قومی ٹیم کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دبا کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دبا کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم متوازن ہے، امید ہے کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے، پاکستان اور بھارت کے میچ کا نام ہی دبا ہے، اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر...
چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیش کے شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کرتے ہیں۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بنگلہ دیش پاک بھارت ٹاکرا دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین کرکٹ وی نیوز
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ اہم ہوتا ہے، اس سے اگر دباؤ کو نکال دیں تو پھر پیچھے کیا بچتا ہے، کھلاڑی دباؤ کو بھول جائیں، میدان میں جائیں اور اپنا کھیل پیش کرتے ہوئے کچھ کرکے دکھائیں۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر اسٹیڈیم سے سارے تماشائیوں کو باہر نکال دیا جائے پھر بھی دباؤ برقرار رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ سے ہار گئے تو کیا ہوا کل کا میچ ہمارے لیے بالکل نیا ہوگا، فخر زمان ہمارے میچ وننگ کھلاڑی تھے ان کی...
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔ View this post on Instagram A post shared...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) چیمپئنز ٹرافی کے بلاک بسٹر میچ میں اتوار کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اس موقع پر پاکستان کے پاس کسی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہو گی کیونکہ شکست کی صورت میں وہ اپنے ٹائٹل کے دفاع کی صلاحیت عملی طور پر کھو دے گا۔ یہ دونوں پڑوسی ممالک صرف سیاسی کشیدگی کی وجہ سے کثیر القومی مقابلوں میں ہی ایک دوسرے کے خلا ف کھیلتے ہیں اور یہ میچ دبئی میں ایک ایسے موقع پر ہو رہا ہے، جب بھارت نے ٹورنامنٹ کے میزبان ملک پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ 25,000 تماشائیوں کی گنجائش والا دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم کھچا...
بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اتُل وسان نے کہا ہے کہ وہ چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے مقابل پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہیں گے۔ انڈیا ٹوڈے سے انٹرویو میں اتُل وسان نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کچھ عرصے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی۔ ملک کے حالات بھی قومی کرکٹ ٹیم پر اثر انداز ہوئے ہیں۔ اتُل وسان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم 1980 اور 1990 کی دہائیوں بہت شاندار اور جاندار ہوا کرتی تھی۔ اُس ٹیم کو ہرانا واقعی دانتوں تلے پسینہ لانے والا معاملہ تھا۔ وسیم اکرم، وقار یونس اور اُن سے قبل عمران خان اور عبدالقادر جیسے باؤلرز کا سامنا کرنا کسی کے لیے آسان نہ تھا۔ اتُل کا کہنا تھا...
مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، جب امریکہ سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا، مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو ایک سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: نریندر مودی کے اچانک دورۂ امریکا کا اعلان، کیا بھارتی شہری بھی ’ٹرمپ...
چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کا غصہ بھارت پر نکالنے کیلیے پاکستانی تیاریاں شروع ہوگئیں، گزشتہ روز دبئی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، اس دوران توجہ خامیاں دور کرنے پر مرکوز رہی، فخرزمان کے متبادل امام الحق نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، وہ ممکنہ طور پر بابر اعظم کے ساتھ اننگز کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب پیسر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کا کھلاڑیوں پر کوئی پریشر نہیں ہے،ٹیم بہترین کھیل پیش کر کے میچ کا نتیجہ اپنے نام کرے گی،اتوار کو دبئی میں موسم عمومی طور پر صاف رہے گا، البتہ رات اور پیر کی صبح کے دوران بعض شمالی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔...
مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے جلاوطن بھارتیوں کے بحران کو سکھ بحران میں تبدیل کر دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ یہ جلاوطنی امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق جلاوطن افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں جبکہ سکھ جلاوطن افراد کی پگڑیاں...
بھارتی پولیس نے اداکارہ راکھی ساونت کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے تھانے طلب کر لیا۔ اداکارہ راکھی ساونت حالیہ دنوں مفتی قوی سے شادی سمیت اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں خلاف توقع راکھی ساونت نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کی تھی جس پر بھارتیوں نے ان پر کڑی تنقید کی تھی۔ تاہم اب بھارت پولیس نے راکھی ساونت کو حکم دیا ہے کہ وہ تھانے آکر اپنا بیان ریکارڈ کروائیں بصورت دیگر انھیں گرفتار بھی کیا جاسکتا ہے۔ یہ خبر پڑھیں : بے ہودہ گفتگو؛ بھارتی سپریم کورٹ نے رنویر، رائنا اور اپروا کے شوز پر پابندی لگا دی مہاراشٹر سائبر سیل کے آئی جی یشاسوی...
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کو بھی ایک کرکٹ میچ کی طرح ہی کھیلیں گے۔ دبئی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا کہ بھارت کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 2 میچ میں شکست دے چکے ہیں، بھارت کے خلاف میچ میں کوئی دباؤ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سارے پلیئرز 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے، سب پلیئرز ریلیکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ پر فوکس ہے، اس دفعح بھی بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ حارث رؤف نے مزید کہا کہ میں مکمل فٹ ہوں، انجری تو کسی...
بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت کے مشہور مذہبی شخصیت، اور مہا کمبھ میلے کے بابا ابھے سنگھ، جنہیں ’آئی آئی ٹی بابا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے غیر متوقع دعویٰ کر دیا۔ یاد رہے کہ 23 فروری کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ تاہم، اس اہم میچ سے قبل بابا ابھے سنگھ نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار بھارت، پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا۔ بھارتی میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابا کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’چاہے ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی اپنی پوری طاقت جھونک دیں، تب بھی پاکستان ہی جیتے گا۔ میں...
برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے، اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔ برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے،...
چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، اگر ٹورنامنٹ میں آگے جانا ہے تو اتوار کو بھارت کو ہرصورت ہرانا ہے۔ پاکستان کو اگر بھارت سے شکست ہوئی تو گرین شرٹس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہو جائیں گے۔ پھر قومی ٹیم صرف اس صورت میں سیمی فائنل میں پہنچے گی جب آخری میچ بنگلادیش سے جیت جائے۔ اسی طرح بنگلادیش، نیوزی لینڈ اور انڈیا میں سے کوئی ایک ٹیم دو اور باقی صرف ایک ایک میچ جیتے، اس کے بعد رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 35 رنز پر ان کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تاہم توحید ہردوئی کی سینچری اور ذاکر علی کی نصف سینچری کی بدولت بنگال ٹائیگرز 228 رنز بنانے میں کامیاب رہے، تاہم بھارت نے مطلوبہ ہدف 46.3 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو 69 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، روہت شرما 41 رنز بنانے کے بعد تسکین احمد کا شکار بنے۔ ویرات کوہلی نے شبمن...
دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بناڈالی۔ بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 48ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جسے بھارتی بولرز نے ابتدا میں ہی غلط ثابت کردیا۔ بھارتی بولرز نے 9ویں اوور میں ہی بنگلادیش کی آدھی ٹیم کو صرف 35 رنز پر پویلین بھیج دیا۔ ان ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں تنزید حسن نے 25 رنز بنائے، مہدی حسن میراز 5 جبکہ سومیا سرکار، کپتان...
دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ہارنے کے بعد بھارت کے خلاف دوسرے میچ کے لیے دبئی پہنچ گئی۔ میڈیاذرائعکے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی پہنچے ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم پاکستان ایئر فورس کے طیارے میں دبئی پہنچی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز بھی ٹیم کے ہمراہ دبئی گئے ہیں، کرکٹ بورڈ آفیشلز پاک بھارت میچز کے انتظامات کو ممکن بنائیں...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل...
بھارتیہ جنتا پارٹی کی ریکھا گپتا دہلی کیلئے وزیرِ اعلی نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلی کے نام کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)نے 2 ہفتوں بعد 50 سالہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلی کے لیے نامزد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلی ہوں گی، ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور وہ دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے...
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارت کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کی پیشگوئی کردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سب سے زیادہ متوازن ٹیم ہے اور مجھے لگتا ہے کہ بھارتی گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جسپریت بمراہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے بھارت کو بڑا نقصان ہوا ہے جبکہ محمد شامی بھی انجری سے واپس آئے ہیں تو انکے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات زیادہ نہیں۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے میچ کیوں ہارے؟ شعیب اختر نے بتادیا محمد عامر نے کہا کہ...
چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد میزبان پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت سے کھیلنے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئی جبکہ پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں اور وہ دبئی بھی نہیں گئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کا داغ لگنے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔قومی ٹیم آج دبئی پہنچنے کے بعد آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اتوار 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارت آج...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف مایوس کن آغاز کیا ہے، 35 رنز پر بنگلہ دیش کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور میں اس کا پہلا کھلاڑی آؤٹ ہوگیا، اوپنر سومیا سرکار کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے، ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے ان کا کیچ لیا۔ ساتویں...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں اپنا اہم ترین میچ کھیلنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کراچی سے دبئی کیلئے روانہ ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے تاہم نیوزی لینڈ کیخلاف انجری کا شکار ہونیوالے فخر زمان ٹیم کے ہمراہ نہیں جاسکے۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے فخر زمان پٹھوں میں موچ آجانے کے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ فخر کے متبادل کا اعلان آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت کے بعد ممکن ہوگا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی بالرز نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟ فخر زمان کے ممکنہ متبادل کھلاڑیو میں امام الحق یا عبداللہ...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مایوس کن آغاز کے ساتھ 2 بنگلہ دیشی کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ اوپنر سومیا سرکار پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ اگلے اوور میں 2 رنز کے مجموعی اسکور پر کپتان نجم الحسن شانتو بھی کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ہرشت رانا کی گیند پر ویرات کوہلی نے کیچ پکڑا۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کیوں ہوئی؟ پاکستانی کپتان محمد رضوان نے وجہ بتادی ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔ بنگلادیش کا اسکواڈ: کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،...
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔ ٹورنٹو طیارہ حادثہ، ہر...
بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے دہلی کے لیے خاتون وزیرِ اعلیٰ کے نام کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 2 ہفتوں بعد 50 سالہ ریکھا گپتا کو دہلی کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریکھا گپتا دہلی کی چوتھی خاتون وزیرِ اعلیٰ ہوں گی، ریکھا گپتا پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور وہ دہلی یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹس یونین کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ ان سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی، عام آدمی پارٹی اور کانگریس سے خواتین اس عہدے پر فائز رہ چکی ہیں، دہلی کے لیے بی جے پی کی پہلی خاتون وزیر اعلی آنجہانی سشما سوراج تھیں۔...
نئی دہلی (نیوزڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ٹیسلا (Tesla) بھارت میں اپنی فیکٹری قائم کرتی ہے تاکہ وہاں کے محصولات سے بچا جا سکے، تو یہ امریکا سے زیادتی ہوگی۔ منگل کو فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں، ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے گزشتہ ہفتے کے امریکی دورے کے دوران بھارت کی گاڑیوں پر عائد زیادہ ڈیوٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک ہمیں محصولات کے ذریعے نقصان پہنچاتا ہے۔ بھارت میں کار بیچنا، عملی طور پر ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے تمام ممالک ہم سے فائدہ اٹھاتے ہیں، اور وہ یہ محصولات کے ذریعے کرتے ہیں لیکن دونوں ممالک...
کراچی (نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی شروع ہوتے ہی پاکستان پاکستان کا سفر مشکل اوراگر مگر کا کھیل شروع ہوگیا۔ پہلا میچ ہارنے کے باوجود اب بھی پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں کوالی فائی کرسکتی ہے۔ اگر پاکستان اگلے دونوں میچوں میں بھارت اور بنگلہ دیش کو ہرادے اور نیوزی لینڈ بھارت کو شکست دے دے۔ لیکن پاکستان کو ٹورنامنٹ میں باونس بیک کرنے کے لئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی میں ہوم ٹیم کے خلاف کیویز نے اپنا سو فیصد ریکارڈ برقرار رکھا اور مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی۔
بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا لگنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے، جس کے بعد اوپنر کی جگہ کسی دوسرے کرکٹر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کو بڑا دھچکا، فخر زمان بھی انجرڈ پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے دوسرے میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم آج دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آج دوپہر کراچی سے دبئی جائے گا اور کل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے تمام میچ جیو سوپر براہِ راست نشر کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کی میزبان پاکستان ٹیم کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔
نئی دہلی: الیکٹرک گاڑیوں کی معروف کمپنی "ٹیسلا" نے بھارت میں بھرتیوں کا آغاز کردیا، جس کا اعلان ایلون مسک کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد کیا گیا۔ ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر نئی دہلی اور ممبئی کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشن سمیت متعدد اسامیوں کی فہرست جاری کردی۔ ملازمتوں کے اشتہارات پیر کو "لِنکڈ اِن" پر پوسٹ کیے گئے، جس کے بعد بھارت میں ٹیسلا کی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔ ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں کاروباری مواقع تلاش کر رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹیسلا نے بھارت میں فیکٹری اور شو روم کے مقامات کی تلاش شروع کی...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارت سے متعلق امور میں بھارت سے اختلافات برقرار ہیں۔ گزشتہ ہفتے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سے بات چیت کے ماحول کو یاد کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میں نے بھارتی وزیرِاعظم پر واضح کردیا کہ اگر بھارت نے امریکی درآمدات پر ٹیرف عائد کیا تو امریکا بھی جوابی کارروائی میں ایسا ہی کرے گا۔ اس پر نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں اس بات کو پسند نہیں کرتا۔ امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ فاکس نیوز سے پہلی بار ایلون مسک کے ساتھ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کے وزیرِاعظم سے گفت و شنید کے...
بھارت کی بے باک اداکار راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ A post shared by Murtaza Ali Shah...
فوٹو فائل وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جس حلقے میں دھاندلی ثابت کرے گی اس میں دوبارہ الیکشن کروا دیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں پنجاب میں پیسے دے کر تقرریاں اور تبادلے ہوتے تھے۔ رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ 24 نومبر 2024 کو ملک میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے سسٹم کو قبول کر لیا ہے، ملک میں مصنوعی بحران پیدا نہ کرے۔
بھارت کی بے باک اداکارہ فاطمہ المعروف راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی حمایت کردی۔ راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے میچ میں ہم پاکستانی شاہین کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اصلی میچ تو 23 فروری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا، جس میں آپ دیکھنا کہ دھمال ہوگا اور میچ دیکھنے کیلیے میں اسٹیڈیم جاؤں گی کیا تم سب آرہے ہو؟ راکھی نے کہا کہ ’مجھے فورتھ امپائر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، اگر بھارت اور پاکستان کی طرف سے تھوڑا سا ڈاما ڈول ہوا تو میں وہاں موجود ہوں گی‘۔ View...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
کرگل (اے پی پی)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں لداخ خطے کے ضلع کرگل میں پانی کا ٹینک پھٹنے سے پیش آنے والے حادثے میں 2بھارتی فوجی افسر ہلاک ہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حادثہ جنوبی لداخ کے علاقے نیوما میں پیش آیا۔
کراچی ( نیوز ڈیسک )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں آج سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے جارہی ہے جس میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی میزبان ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔جہاں بھارت اور بنگلہ دیش کے علاوہ تمام غیر ملکی ٹیمیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو یاد کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ جس کا کروڑوں شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں وہ پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پر پاکستانی مداحوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ’مس یو انڈیا‘...
بھارتی کرکٹر محمد سراج نے چیمپیئنز ٹرافی سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ محمد سراج نے مسجد الحرام سے اپنی تصویر سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے ’الحمد للّٰہ‘۔ عمرے کی ادائیگی پر بھارتی فاسٹ بولر کو ان کے مداح مبارکباد دے رہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سال 2019 اور 2022 میں بھی سراج عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ محمد سراج چیمپئنر ٹرافی کے لیے بھارتی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں ان کی جگہ ہرشت رانا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے اشتراک سے کوٹلی یونیورسٹی میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق ”نوجوانوں کو بااختیار بنانا اور جموں و کشمیر کے لیے حق خودارادیت کی راہ ہموار کرنا” کے زیر عنوان سیمینار کی صدارت وائس چانسلر رحمت علی خان نے کی جبکہ مہمان خصوصی آزاد جموں و کشمیر کے وزیر چودھری عامر یاسین تھے۔ مقررین نے اس موقع پر نوجوانوں کے کردار، مسئلہ...
پاکستان دنیائے کرکٹ کی ایک اہم قوت ہے لیکن جب بات عالمی ایونٹس کی آتی ہے تو اس نے بس گنتی کے 3 ہی ٹاپ آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتے ہیں ، ان میں سے ایک چیمپئنز ٹرافی ہے، جب 2017 میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیت کر دنیا کو حیران کر دیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ اس وقت کی ٹاپ 8 رینکڈ ٹیموں کے درمیان یکم سے 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا گیا، پاکستان نے اوول میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت کو 180 رنز سے شکست دے کر پہلی بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، یہ کسی بھی آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں حاصل ہونے والی سب...
نانٹیس: فرانس کے ایک ریلوے اسٹیشن میں سیل فون پر کال کے لیے لاؤڈاسپیکر استعمال کرنے پر ایک شہری کو 200 ڈالرز سے زیادہ کا جرمانہ لگا دیا گیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق فرانس کے شہر نانٹیس میں ڈیوڈ نامی شخص اپنی بہن کے ساتھ اسپیکر فون پر بات کر رہا تھا جب اس کے پاس سرکاری ریل کمپنی ایس این سی ایف کی ایک اہلکار خاتون آگئیں۔ ذرائع کے مطابق مسافر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایس این سی ایف کی ایک سیکیورٹی اہلکار نے مجھے بتایا کہ اگر میں نے اپنا فون کا لاؤڈ اسپیکر بند نہیں کیا تو مجھ پر 150 یورو جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ڈیوڈ جنہیں پہلے پہل لگا کہ یہ مداخلت محض ایک...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جب ساری دنیا کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کیلیے پاکستان آئیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا، اب پاکستان کو چاہیے کہ بھارت کو شکست دے۔ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلیے ساری ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں تو بھارت کو بھی آنا چاہیے تھا اب وہ نہیں آئے تو میں کیا بولوں۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا پاکستان نہیں آرہا اب یہ بات پرانی ہوگئی، قومی ٹیم کو چاہیے کہ اب بھارتی ٹیم جہاں بھی میچ کھیلے اُسے شکست دے کر فتح حاصل کرے اور قوم کا مزہ دوبالا کردے۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں...
پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے پیرکو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی نئی جرسی کی رونمائی کی ، جرسی پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمان ٹھنڈے ہوگئے۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ شائقین کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر پاکستان تحریر ہے یا نہیں؟...
امریکی ارب پتی آجر ایلون مسک نے اپنے ادارے ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی پھیلانے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ٹیسلا کے مالک نے بھارت میں ملازمت کے مواقع کا اعلان بھی کیا ہے۔ یاد رہے کہ تین دن قبل ایلون مسک اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی واشنٹگن میں ملاقات ہوئی تھی جس کے دوران ٹیسلا کا کاروبار بھارت میں بھی شروع کرنے پر اتفاق ہوا تھا۔ ٹیسلا نے بھارت میں ہائرنگ شروع کردی ہے۔ کئی طرح کی جابز کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لِنکڈ اِن کو بروئے کار لایا گیا ہے۔ الیکٹرک کاریں تیار کرنے والے دنیا کے نمایاں ترین...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 فروری ۔2025 )الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا آغاز کردیا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی نے واشنگٹن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مسک کی ملاقات کے چند دن بعد اشتہار جاری کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت نئی دہلی اور اقتصادی مرکز ممبئی دونوں کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشنز سمیت ایک درجن سے زائد اسامیوں کے لیے فہرست جاری ہے ملازمت کی فہرستیں روزگار کی ویب سائٹ لکنڈ اِن پر پوسٹ کی گئیں .(جاری ہے) یہ پیشرفت ایلون مسک کی واشنگٹن میں نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کے چند روز...
الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے بھارت میں لوگوں کو ملازمت پر رکھنے کا آغاز کردیا اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک کی کمپنی نے بانی کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے چند دن بعد اشتہار جاری کردیا۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹیسلا نے اپنی ویب سائٹ پر دارالحکومت نئی دہلی اور اقتصادی مرکز ممبئی دونوں کے لیے اسٹور مینیجر اور سروس ٹیکنیشنز سمیت ایک درجن سے زائد اسامیوں کے لیے فہرست جاری ہے۔ ملازمت کی فہرستیں پیر کو روزگار کی ویب سائٹ لِنکڈ اِن پر پوسٹ کی گئیں۔ یہ پیشرفت ایلون مسک کی واشنگٹن میں نریندر مودی سے ون آن ون ملاقات کے چند روز بعد سامنے آئی ہے،...
بمبئی (نیوزڈیسک) چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلادیش کیخلاف دبئی میں کھیلے گی، بعدازاں ہائی وولٹیج مقابلے میں انہیں 23 فروری...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آغاز سے محض ایک روز قبل بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنے مورکل ٹیم کو دبئی میں چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے بالنگ کوچ مورنے مورکل کو اپنے والد کی موت کی وجہ سے دبئی سے واپس اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں، مورکل 15 فروری کو بھارتی ٹیم اور دیگر سپورٹ اسٹاف کے ہمراہ دبئی پہنچے تھے جہاں گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا تھا۔ فاسٹ بولنگ کوچ کی واپسی کے شیڈول سے متعلق فی الحال کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ بھارتی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 20...
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے قبل بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا یعنی بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر جاری کیں، جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی کے لیے نئی شرٹس میں پوز دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی گئی ان تصاویر میں بھارتی کرکٹرز کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ڈیزائن کردہ نئی شرٹس میں دیکھا جاسکتا ہے، جس پر چیمپئنز ٹرافی کی برانڈنگ سمیت پاکستان کا نام بحیثیت میزبان ملک دائیں کونے پر نقش تھا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ سے قبل ایسی اطلاعات تھیں کہ...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
پاکستان نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی کوریج کیلئے درخواست کرنیوالے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالے آئی سی سی ایوںٹ کیلئے پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے 7 صحافیوں نے ٹورنامنٹ کی کوریج کیلئے ویزوں کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی جانب سے دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے ان تمام صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے گئے ہیں، جن میں سے کسی کی بھی ویزا درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ مزید پڑھیں: بیویوں، گرل فرینڈز کو ٹورز پر ساتھ لے جائیں، مگر کس شرط پر؟ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا باقاعدہ آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے سے ہوگا جبکہ ایونٹ کا ہائی وولٹیج...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کے دباؤ پر انکے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی مشروط اجازت دیدی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوم گراؤںڈ پر نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا کیخلاف بدترین ٹیسٹ میچز میں شکستوں کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے نئی ٹریول پالیسی لاگو کی تھی جس میں کھلاڑیوں چیمپئینز ٹرافی میں اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جانا تھا۔ تاہم سینئیر کرکٹرز کے دباؤ پر بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) کو اپنے فیصلے پر یوٹرن لینا پڑگیا ہے، اب بورڈ نے کھلاڑیوں کو ایک شرط پر بیویوں، اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ساتھ لے جانے کی اجازت دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے وزرا میں لڑائی جبکہ وفاق میں بھائی بھائی ہونا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی کھلی منافقت کا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں جماعتیں "وچوں وچ کھائی جا، اتوں رولا پائی جا" کی عملی تصویر بن چکی ہیں۔ مشیر اطلاعات نے حکومت کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتیں صرف لوٹ کے مال کی تقسیم پر لڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رمضان سے قبل حکمرانوں نے اپنی فیکٹریوں کی چینی مہنگی کر دی ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ پڑ گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد علی سیف نے معاشی صورتحال...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ کو نئی جرسی زیب تن کیے دیکھا گیا ہے،...
بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم کی جرسی پر لفظ ‘پاکستان’کندہ کروانا پڑ گیا۔بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے رہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سیکیورٹی کا بہانہ بناکر پہلے پاکستان آکر کھیلنے سے انکار کیا اور پھر چیمپئینز ٹرافی کوآئی سی سی کے کہنے پر ہائبرڈ ماڈل پر منتقل کردیا جبکہ اس صورت میں پاکستان نے بھی مطالبہ کیا کہ اگر بھارتی ٹیم نہیں آتی تو آئندہ ہونیوالے ایونٹس کیلئے بھی یہی ماڈل کو لاگو ہوگا۔ واضح رہےکہ انڈین ٹیم کی جرسی پر پاکستان (یعنی میزبان ملک) کا ذکر ہونے پر...
پیسوں اور اثر رسوخ کا استعمال کرنیوالے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنی ٹیم کی جرسی پر 'پاکستان' (میزبان ملک کا نام) چھپوانا پڑ گیا۔ بھارتی ٹیم کی جرسی کی رونمائی میں کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، رویندر جڈیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ سمیت بھارتی کرکٹرز کو نئی رنگین جرسی میں تصاویر کھنچواتے ہوئے دیکھا گیا۔ فینز کی جانب سے توجہ بھارتی ٹیم کی جرسی سے زیادہ اس پر 'پاکستان' تحریر ہے یا نہیں؟ توجہ اس پر مرکوز تھی کیونکہ بھارتی بورڈ نے اپنے میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا پھیلانے کی ناکام کوشش کی تھی کہ وہ میزبان ملک کا نام نہیں لکھیں گے۔ مزید پڑھیں: "جرسی لوگو پر اعتراض، کیپٹنز میٹ میں عدم شرکت؛ بھارت کو جواب ضرور...
بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔ تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس...
لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کے اندر جب کہ ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان اختلافات کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز ہونے میں دو روز باقی ہیں۔ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز ہائبرڈ ماڈل کے تحت دبئی میں کھیلے گی اور اپنی مہم کا آغاز جمعرات 20 فروری کو دبئی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔ تاہم میگا ایونٹ سے قبل جہاں بھارتی ٹیم کو اپنے اہم کھلاڑیوں کی انجری کا سامنا رہا۔ وہیں اب ٹیم کے اندر اختلافات اور ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی میں تلخ کلامی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی ہیں۔ گزشتہ روز بھارتی ٹیم جب چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی پہنچی تو بی...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر غیر مستقل مزاج ہونے کا الزام عائد کردیا۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی کمزوری کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ دیرینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ضرور ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دباؤ میں پھنس جاتا ہے۔ پاکستان نے پچھلے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں امریکا سے شکست کھائی اور دوسرے راؤنڈ میں بھی کوالیفائی نہیں کر سکے۔ آکاش چوپڑا نے مزید کہا کہ پاکستان پر آئی سی سی ایونٹس میں حالیہ خراب کارکردگی کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں بھی دباؤ...
کراچی: بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور سلیکٹرز کے درمیان شریاس آئر اور چیمپیئنز ٹرافی کیلیے دوسرے وکٹ کیپر کے معاملے پر تلخ کلامی کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ایونٹ سے قبل یہ خبریں بھارتی کیمپ کے لیے اچھی نہیں، اجیت اگرکار کی سربراہی میں قائم بھارتی سلیکشن پینل اور ہیڈ کوچ کی سوچ میں مطابقت نہیں پائی جاتی۔ مزید پڑھیں؛ چیمپیئنز ٹرافی؛ بھارتی ٹیم کے ناز نخرے ختم، ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی آمد رپورٹ کے مطابق شریاس آئر کو برقرار رکھے جانے اور وکٹ کیپنگ کے آپشنز پر ان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ لوکیش راہول نے انگلینڈ سے ہوم سیریز کے تینوں ون ڈے...
کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا کے ناکام ٹور کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی کئی سہولیات ختم کر دی تھیں اور اس بار بھارتی ٹیم کو ذاتی اسٹاف کے بغیر خلیجی ملک کا سفر کرنا پڑا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے ہیروز کا استقبال کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Team India (@indiancricketteam) بھارتی بورڈ کی جانب سے غیرملکی ٹورز پر عائد پابندیوں کی وجہ سے پلیئرز کو اپنے ذاتی اسٹاف کو ساتھ...
کراچی(نیوز ڈیسک) چیمپئنز ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت سات ٹیموں کے جھنڈے لہرانے لگے۔ بھارتی پرچم نظر نہ آیا ۔چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد بدھ کو دوبارہ ہورہی ہے اور آٹھ ٹیموں کے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان سات ٹیموں کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہے۔ لاہور دلہن کی طرح سجا دیا گیا ۔ سڑکوں پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سمیت 7 ٹیموں کے جھنڈے لہرا رہے ہیں تاہم بھارتی پرچم غائب ہے اور اس کی وجہ بھی بھارت خود ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے اپنی ٹیم اور امپائرز کو پاکستان آنے سے روک دیا اور وہ پاکستان میں کسی میچ میں شرکت نہیں کررہے اس...
بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
انتظامی غفلت و قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ، شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں، گورنر سندھ مجھے امید ہے سندھ ہائیکورٹ اس ضمن میں اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے گی،کامران ٹیسوری گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ کراچی میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے، عدالتی فیصلے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے کی شکایات مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دن کے اوقات میں بھاری ٹریفک کی روانی کو روکنے کے لیے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام دوسرا خط لکھ دیا۔کامران ٹیسوری نے اپنے خط میں لکھا کہ شہر میں انتظامی غفلت اور قانون سے روگردانی حادثات کی بڑی وجہ ہے،...
پاکستان کیلئے چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے۔لاہور کے شاہی قلعے میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی، پی سی بی کے آفیشلز کے ساتھ 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے ارکان نے شرکت کی۔ چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلیے آنے والی ٹیموں اور آئی سی سی عہدیداران کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ جیت ہمارے لیے بڑی اہمیت رکھتی ہے، اس چیمپئنز ٹرافی میں بھی پاکستان ٹیم اچھا کھیلے گی۔سرفراز احمد نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف فائنل کبھی نہیں بھول سکتے، جیت...
کراچی: پاکستان میں حال ہی میں ہونے والی امن مشقوں میں بنگلادیش کی شرکت نے بھارت کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، ان مشقوں میں مختلف ممالک کی بحریہ نے حصہ لیا، مگر بنگلادیشی بحریہ کی شمولیت خاص طور پر توجہ کا مرکز بن گئی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق بنگلادیشی بحریہ کا جہاز “سامودرا جوئے” چٹاگانگ سے کراچی پہنچا تاکہ ان مشقوں میں حصہ لے سکے، اس جہاز پر 33 افسران سمیت 274 افراد کا عملہ موجود تھا، پاکستان میں قیام کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جہاز کا دورہ کیا اور بنگلادیشی عملے سے ملاقات کی۔ بنگلادیشی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نظم الحسن نے “امن ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان مشقوں میں...
ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔ بھارتی...
ایسے وقت میں جب بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان آنے سے انکار کردیا ہے، بھارتی ہاکی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے آمادہ نظر آتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انڈین ٹیم کا اپنی جرسیوں پر ’پاکستان‘ لکھنے سے انکار، نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہے، تاہم اس بیچ دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔ صدر ہاکی فیڈریشن کے مطابق جرمنی کی جونئیر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ 3 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ آپ اور...
بھارتی ٹیم کا پہلا دستہ چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کے ایل راہول نے باقی ٹیم کیساتھ سفر نہیں اور الگ گاڑی میں ٹیم ہوٹل پہنچے، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹیم انڈیا کی دبئی آمد پر بھارتی فینز کی جانب سے پرجوش استقبال کیا گیا، اس موقع پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹیم کی قیادت ایئرپورٹ پر قیادت کی جبکہ ویرات کوہلی، روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑی ہوٹل سے ٹیم بس میں روانہ ہوئے۔ مزید پڑھیں: شکستوں کے باعث بھارتی کرکٹرز سے بیویوں، گرل فرینڈز کا ساتھ بھی چھن گیا تاہم کے ایل راہول کی غیر موجودگی نے شائقین کو...
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک ہوگئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ مچنے سے 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں 9 خواتین، 5 بچے اور 4 مرد شامل ہیں۔انڈین میڈیا کے مطابق یہ سنگین حادثہ ہفتہ کی رات 10 بجے دہلی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم 13 اور 14 پرمہا کمبھ کیلیے دو ٹرینوں میں تاخیر کے باعث پیش آیا۔ مسافر رش کی وجہ سے ایک پلیٹ فارم سے دوسرے پر آئے تو بھگدڑ مچ گئی۔ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے قیمتی...
لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ سے 15 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 10 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے ایک پلیٹ فارم پر دوسرے پلیٹ فارم کے مسافروں کے آنے سے بھگدڑ مچی۔ ریلوے حکام نے واقعے کی انکوائری کا حکم دیدیا جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ مذہبی تہوار کمبھ میلے کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش ہے۔
کراچی: پاکستان نے جاپان کو 1-2 سے شکست دے کر 22ویں ایشین جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ میں جاری چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سیڈ 6 پاکستان نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد سیڈ 5 جاپان کو 1-2 سے ہرا کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ پہلے میچ میں انس علی شاہ نے اپنے حریف کو 0-3 سے مات دے کر پاکستان کو 0-1 کی سبقت دلائی، دوسرے میچ میں جاپانی کھلاڑی نے سخی اللہ ترین کو 1-3 سے زیر کرکے مقابلہ 1-1 کر دیا جبکہ تیسرے میچ میں عبداللہ نواز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مدمقابل کو محض 30 منٹ...
فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے نکل جانے کے بعد ان کے متبادل پر شدید بحث کی جا رہی ہے۔ انجری کا شکار جسپریت بمراہ کے متبادل کے طور پر ہرشت رانا کو ٹیم شامل کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار محمد سراج کی تنزلی کر کے بیٹر یشسوی جیسوال اور شوم ڈوبے کے ساتھ نان-ٹریولنگ ریزرو کے گروپ میں ڈال دیا گیا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے تمام میچز دبئی میں ہوں گے جہاں ماضی میں 50 اوور فارمیٹ میں فاسٹ بولرز کو زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ دستیاب ڈیٹا یہ بتاتا ہے کہ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں 2009 کے بعد سے 58 ایک روزہ میچز کھیلے...
آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت...
ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا ہے جب کہ بھارتی رہنما نے صدر ٹرمپ کی امریکہ کے قومی مفادات میں پالیسیوں اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے کوشش کی حمایت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی کو خوش آمدید کہتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے جس میں مزید قربت آئے گی۔ بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے امریکہ اور بھارت کے اقتصادی تعلقات کے "منصفانہ اور باہمی تعاون” پر مبنی ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں...