پاک بھارت میچ: راکھی ساونت کا کس ٹیم کی جیت پر ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان؟
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے اپنی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ڈانس کرنے اور لڈو کھانے کا اعلان کیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں منعقد ہوگا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں راکھی ساونت کو منفرد ڈیزائن کی جرسی پہنے کرکٹ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے جس پر پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے نام درج ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
ویڈیو میں راکھی ساونت نے خود کو بھارت کی بیٹی اور پاکستان کی ہونے والی بہو قرار دیتے ہوئے بھارت کی جیت کا نعرہ بلند کیا۔
انہوں نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ میچ کے روز بھاری ناشتہ کرنے سے گریز کریں اور وسیم اکرم سے کیٹ واک کا مطالبہ بھی کیا تاکہ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی بوریت دور ہو سکے۔
راکھی ساونت نے مزید کہا کہ جب بھارت وکٹ لے گا تو وہ ڈانس کریں گی اور بھارت کی جیت پر لڈو کھائیں گی۔
ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت
پڑھیں:
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سی اے اے نے ایئر ایمبولینس سروس کی اجازت دے دی، اسکائی ونگز ایوی ایشن جدید پائپر سینیکا طیارہ ایئر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گا۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کررہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن نے کلیرنس دے دی۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا، ایئر ایمبولینس سروس کے لئے دوسرا طیارہ بھی جلد بیڑے میں شامل کرینگے۔
Post Views: 3