چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد میزبان پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ بھارت سے کھیلنے کے لیے کراچی سے دبئی روانہ ہوگئی جبکہ پاکستانی ٹیم کو دھچکہ لگا ہے کہ فخر زمان ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہوگئے ہیں اور وہ دبئی بھی نہیں گئے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ سے بڑی شکست کا داغ لگنے کے بعد میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان ٹیم روایتی حریف بھارت سے مقابلے کے لیے کراچی سے دبئی کے لیے روانہ ہوئی۔قومی ٹیم آج دبئی پہنچنے کے بعد آرام کرے گی اور کل سے ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔روایتی حریفوں کے درمیان مقابلہ اتوار 23 فروری کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس سے قبل بھارت آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔پاکستان کو افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 60 رنز سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی کی امیدیں برقرار رکھنے کے لیے بھارت کو لازمی ہرانا ہوگا۔ادھرقومی ٹیم کے اوپنر کھلاڑی فخر زمان کے سکین کے بعد اسے ٹورنامنٹ سے آئوٹ ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ فخر زمان نے سینے کے دائیں جانب تکلیف کی شکایت کی تھی جس کے بعدنیوزی لینڈ کے خلاف انہیں اوپننگ کیلئے نہ بھیجا گیا تاہم بعدمیں آکر کھیلے۔نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کے دوران شاہین آفریدی کے پہلے ہی اوور میں فخر زمان باؤنڈری لائن پر انجری کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد وہ میدان سے باہر چلے گئے تھے۔فخر زمان میدان سے باہر جانے کی وجہ سے اننگز اوپن نہیں کرسکے اور انہیں 20 منٹ کی تاخیر سے بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا ان کی جگہ سعود شکیل کو اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ کے بعد کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان

---فائل فوٹو 

تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کر کے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔

یاد رہے کہ 10 اپریل کو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشنز میں ترمیم کے خلاف جماعتٍ اسلامی اور پاسبان کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

عدالت نے درخواستیں پہلے سے زیرِ سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • ان لینڈ ریونیو آفیسر عمران غوری کی گاڑی کو حادثہ، شدید زخمی
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • فلم ’عبیر گلال‘ کی تشہیری مہم کا بھارت کی بجائے دبئی سے آغاز
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • پی آئی اے کی لاہور سے باکو کے لئے پہلی پرواز روانہ
  • پی آئی اے کی باکو کیلئے لاہور سے پہلی پرواز روانہ
  • غزہ میں حماس کی حکومت کا برقرار رہنا اسرائیل کیلئے بڑی شکست ہوگی: نیتن یاہو
  • ورلڈکپ، پاکستان کی ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی : چیئرمین پی سی بی
  • سکھ یاتری واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ، سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے رخصت کیا
  • پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے: خرم شیر زمان