چیمپئنز ٹرافی: بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
دبئی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔بنگلادیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ٹیم کی تیاری سے خوش ہوں، ٹیم میں دو اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز کو شامل کیا ہے۔
ٹورنٹو طیارہ حادثہ، ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ نے دبئی ایئرپورٹ پر مشہور ٹک ٹاکر کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے الزام میں حراست میں لیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رجب بٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ مشہور ٹک ٹاکر اور میرے دوست ’پتلو‘ کو دبئی ایئرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا ہے۔
مختلف ذرائع ابلاغ پر شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دبئی حکام نے ایئرپورٹ پر ٹک ٹاکر مسٹر پتلو کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے شک پر حراست میں لیا۔
مسٹر پتلو دبئی کے راستے قطر جارہے تھے کہ اس دوران انہیں ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔
رجب بٹ نے پتلو کو حراست میں لینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی گھبرانے کی بات نہیں ہے، مگر آپ سب کو اس حوالے سے آگاہ کرنا ضروری تھا۔
یوٹیوبر نے بتایا کہ میرے اور بھی دوست دوحہ قطر میں ہیں تو میں نے پتلو کو بھی فون کر کے ایک دن کیلیے مدعو کیا تھا، پہلے تو اُس نے انکار کیا مگر پھر وہ مان گیا۔
رجب بٹ کے مطابق ہم نے کل اُس کی ٹکٹ کروادی تھی اور آج صبح اُسے دبئی پہنچنے پر ایئرپورٹ سے حراست میں لے لیا گیا۔