Daily Ausaf:
2025-04-22@06:43:57 GMT

روہت شرما کی کپتانی خطرے میں پڑگئی، نیا کپتان کون ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون میں انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کی سربراہی کی ذمہ داریوں کے لیے تیار رکھنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ حال ہی میں ایک انجری کا شکار ہوگئے تھے تاہم اب ریکوری کے بعد بھی انہیں احتیاطاً چیمیئنز ٹرافی کے لیے ترتیب دیے گئے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تاکہ وہ آئندہ ٹیسٹ میچز کے لیے مکمل طور پر تیار رہے۔

روہت شرما کی سال 2024 میں بطور کھلاڑی اور ٹیسٹ کپتان کارکردگی مایوس کن رہی اور ان کی سربراہی میں بھارتی ٹیم کو 6 ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جن میں ہوم گراونڈ پر نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش بھی شامل تھا۔

قبل ازیں بھارت کے موجودہ کپتان روہت شرما کو آئندہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرنے پر غور نہیں کیا جائے گا، اس بات کا انکشاف بی سی سی آئی آفیشل نے کیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ بھارتی کپتان روہت شرما کو ٹیسٹ میچز میں مزید شامل کیے جانے کا امکان نہیں ہے، اس وقت جسپریت بمراہ جو نامزد ٹیسٹ نائب کپتان ہیں اس سال جون جولائی میں دورہ انگلینڈ میں قیادت کے فرائض سنبھالیں گے۔
مزیدپڑھیں:ہیکرز کی جانب سے مختلف براؤزر ایکسٹینشنز پر سائبر حملوں کا انکشاف

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: جسپریت بمراہ ٹیسٹ میچز روہت شرما

پڑھیں:

لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی

کراچی:

آئی پی ایل میں لگاتار 4 میچز ہارجانے کے بعد راجستھان رائلز کی ٹیم سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئی۔

ہفتے کی شب لکھنؤ سپر جائنٹس نے جے پور میں راجستھان رائلز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ میزبان سائیڈ اختتامی اوور میں جیت کیلیے درکار 9 رنز نہیں بناسکی تھی۔ 

شائقین نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ "کیا چوک ہے، کیا رائل چوک ہے، بیکار ٹیم ہے"۔ رائلز نے اب اگلا میچ بنگلورو میں آرسی بی سے کھیلنا ہے۔ 

رواں سیزن میں اب تک مجموعی طور پر راجستھان رائلز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ اس نے 8 میں سے 2 میچز جیتے اور 6 میں ناکامی کا سامنا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  •   دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • شادی سے قبل دلہا دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی ہوگا؟ قائمہ کمیٹی اجلاس میں بحث
  • بھارتی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان، کئی نئے چہرے شامل
  • بنگلہ دیش کی ٹیم اپنے ہی میدان پر ریت کی دیوار ثابت
  • لگاتار 4 ناکامیوں پر راجستھان کی ٹیم مذاق کا نشانہ بن گئی
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • “سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے” درخواست موصول ہوگئی
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل