چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
دبئی (سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ بنگلادیش کے توحید ہریدوئی کے بعد بھارت کے شمبن گل نے بھی سنچری بناڈالی۔
بنگلادیش کی جانب سے دیا گیا 229 رنز کا ہدف بھارت نے 48ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جسے بھارتی بولرز نے ابتدا میں ہی غلط ثابت کردیا۔
بھارتی بولرز نے 9ویں اوور میں ہی بنگلادیش کی آدھی ٹیم کو صرف 35 رنز پر پویلین بھیج دیا۔
ان ابتدائی پانچ کھلاڑیوں میں تنزید حسن نے 25 رنز بنائے، مہدی حسن میراز 5 جبکہ سومیا سرکار، کپتان نجم الحسن شانتو اور تجربہ کار مشفق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
تاہم چھٹی وکٹ پر بنگلادیشی بیٹرز توحید ہردوئے اور جاکر علی 154 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک قابل دفاع ٹوٹل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جاکر 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تو توحید نے ٹیل اینڈرز کے ساتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس دوران توحید ہردوئے پٹھوں میں کھنچاؤ کا شکار ہوئے، اس کے باوجود انہوں نے 49ویں اوور میں اپنی سنچری مکمل کی۔
تاہم آخری اوور میں وہ بنگلایش کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جس کے ساتھ ہی بنگلادیشی ٹیم 228 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 وکٹیں لیں، ہرشت رانا نے 3 جبکہ اکشر پٹیل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل دبئی میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:پرویز خٹک کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اوور میں
پڑھیں:
دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
یو اے ای (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تاریخی خریدو فرخت کی۔ سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مجموعی طور پر 45474 پراپرٹی سودے ہوئے جن کی مالیت 142.7 ارب درہم (تقریبا 38 ارب امریکی ڈالر سے زائد) رہی۔
دبئی کے رئیل اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پراپرٹی کی تعداد اور مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 22 فیصد اور 30 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔دبئی میں تیار شدہ پراپرٹی (گھر فلیٹ عمارت) کے شعبے نے اب تک کی بہترین کارکردگی دکھائی جہاں 87.5 ارب درہم (تقریبا 25 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے 20034 سودے ہوئے۔یہ سودے گزشتہ دو سالوں کے ابتدائی تین ماہ کے موازنے میں 21 فیصد اور مالیت میں 34 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زیر تعمیر (آف پلان) پراپرٹیز کی فروخت کا غلبہ رہا
تمام سودوں کا 56 فیصد رہی۔25440 آف پلان سودے 55.2 ارب درہم (تقریبا 15.7 ارب امریکی ڈالر ) کی مالیت کے رہے جو 2024 کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ دبئی میں تیار شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے رہائشی افراد گھر خریدنے پر زیادہ غور کر رہے ہیں۔ابوظبی کی پراپرٹی مارکیٹ نے بھی غیر معمولی تبدیلی کا مظاہرہ کیا جہاں تیار شدہ پراپرٹیز کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت 75 فیصد بڑھ کر 9.6 ارب درہم (تقریبا 2.7 ارب امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی۔