2025-04-22@23:17:29 GMT
تلاش کی گنتی: 363

«محفوظ رہا»:

(نئی خبر)
    لاہور کے تھانہ ہیر کے علاقے میں نامور کرکٹ اسٹار بیٹسمین کامران اکمل اور عمر اکمل  کے والد کے فارم ہاؤس پر چوری کی بڑی واردات  کرتے ہوئے چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق چور مرکزی دروازے کا کنڈا توڑ کر فارم ہاوس میں داخل ہوئے، چور دن دہاڑے 5 لاکھ مالیت کا سولر اتار کر فرار ہو گئے۔ والد کامران اکمل نے کہا کہ سولر سسٹم کل لگوایا آج چور لے گیے جب کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج، تفتیش جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ہئیر پولیس فوری جائے وقوعہ پر پہنچی، حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کا یہ بیان کہ اس نے ایک امریکی اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے حقیقت میں اس ہفتے کے شروع میں امریکی حکام کی طرف سے پیش کردہ جنگ بندی کو جاری رکھنے کی تجویز کی ایک شرط تھی۔ اس سے قبل جمعے کو امریکہ کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم حماس نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ اس نے غزہ میں قید آخری زندہ امریکی یرغمال ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ حماس نے یہ بھی کہا تھا کہ بین الاقوامی...
    ویب ڈیسک:   عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا آج  15 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد اسلامو فوبیا کے وسیع مسئلے کو حل کرنا اور اس کے خلاف مقابلہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کو ہوا دینے والے نقصان دہ تعصبات اور دقیانوسی تصورات کا مقابلہ کرنے اور انہیں ختم کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ موٹرسائیکلسٹ کیلئے خصوصی ہدایات آگئیں اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف تعصب، امتیازی سلوک اور نفرت کا مقابلہ کرنے اور اسے ختم کرنے کی ضرورت کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف مذاہب کی برادریوں کا حسین امتزاج ہے، سب کو یکساں حقوق و مواقع میسر ہیں۔ پنجاب صوفیا، محبت اور رواداری کی دھرتی ہے۔ ہر مذہب، ہر برادری کو مکمل احترام حاصل ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہولی کے تہوار پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ رنگوں کا یہ خوبصورت تہوار ہولی محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ہے۔ پنجاب حکومت اقلیتوں کے مذہبی اور ثقافتی تہواروں کو سرکاری سطح پر منانے کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔ اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم، صحت، روزگار اور دیگر بنیادی سہولیات یکساں طور پر فراہم کی جارہی ہیں۔  اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے نادار بہن بھائیوں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم 15 مارچ کو عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں، تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت، امتیازی سلوک اور مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس علامتوں اور عبادت گاہوں کے خلاف حملوں کے تناطر میں، یہ دن...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک واقعے پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچا لیا ہے، جس پر سیکیورٹی فورسز خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزادی اس لیے حاصل کی تھی کہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں، جدوجہد جاری رہے گی، بیرسٹر گوہر وفاقی دارالحکومت میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اے پی ایس جیسا سانحہ ہونے سے بچالیا، سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کا احترام کرتے ہیں، جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سویلین کو ٹارگٹ کرنے کی مذمت کرتے ہیں،...
    حماس نے کہا کہ اسے ثالثوں کی جانب سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تجویز موصول ہوئی جسے اس نے ذمہ دارانہ اور مثبت انداز میں قبول کیا۔ حماس کی جانب سے کہا گیا کہ تحریک مکمل طور پر مذاکرات شروع کرنے اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے تمام امور پر جامع معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے یرغمال بنائے گئے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کو رہا کرنے اور 4 لاشیں حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ رپورٹ کے مطابق آج جاری ہونے والے اپنے بیان میں حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی ایڈن الیگزینڈر کو رہا کرنے پر تیار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 مارچ 2025ء) پاکستانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر بلوچ عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 18 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ آج بروز جمعہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس لیے کہ ان کے بقول جن 354 یرغمالیوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، ان میں سے بھی 37 زخمی ہیں۔ فوجی ترجمان نے مزید بتایا...
    دہشتگرد پاکستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کیا، سرفراز بگٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز کوئٹہ (سب نیوز )وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ دہشت گردوں کا بلوچ قوم اور حقوق سے کوئی تعلق نہیں، عالمی برادری نے سانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت کی جس پرشکرگزار ہیں۔ لاپتا افراد کی تلاش ریاست کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلی بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کی جس میں ڈی جی آئی ایس...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی، کامیاب آپریشن کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا، کراچی میں سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن آئی ورک فور سندھ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ پاک فوج نے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو شکست دی اور انہیں بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی شجاعت...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ان دہشتگردوں کی سپورٹ میں ایک وارفیئر چلناشروع ہوگئی جس کو بھارتی میڈیا لیڈ کر رہا تھا،اسلام آباد میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔ دہشت گردی کے دوران بھارتی میڈیا بھرپور پروپیگنڈہ کررہا تھا، مصنوعی ذہانت کی مدد سے بھارتی میڈیا رپورٹنگ کرتا رہا۔انڈین میڈیا پراپیگنڈہ کے طورپر جھوٹی ویڈیو بار بار چلارہا تھا۔جعفر ایکسپریس پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں...
    جعفر ایکسپریس حملہ:بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا،ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارتی میڈیا دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے دشوار گزار راستے پر ٹرین پر حملہ کیا، جائے وقوعہ پر پہنچنا بہت مشکل کام تھا، جعفر ایکسپریس کو آئی ای ڈیز کے ذریعے پہلے متاثر کیا،ریلوے ٹریک کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جعفر ایکسپریس آپریشن کی کامیاب تکمیل پر پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے یرغمال شہریوں کی بحفاظت بازیابی پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوج کی قیادت کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایک مشکل ترین آپریشن انتہائی مہارت اور دلیری کے ساتھ مکمل کیا گیا، جس میں ہمارے بہادر جوانوں نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے ٹرین کے مسافروں اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ سردار ایاز صادق...
    ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی محفوظ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔ ذرائع ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کے گارڈز و عملہ کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں، ٹرین عملے کو جلد ہی کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق، ترجمان پاک فوج کا آپریشن کامیاب ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کی جانب سے تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر موجود تھے، دہشت گردوں نے 11 مارچ کو دن 1 بجے بولان کے قریب ٹرین ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر ٹرین کو روکا۔ دہشت گردوں نے یرغمالی مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 21 مسافر...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بہادری سے 100سے زائد لوگوں کو بازیاب کرایا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری عوام میں سحری کرنے برنس روڈ پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے منتخب نمائندوں، کارکنوں اور عوام نے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مسافر یرغمال بنائے جانے کے معاملے پر وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر اور سیکیورٹی ادارے کے افسران سے تفصیلی بات کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات ہو تو حالات خراب کردیے جاتے ہیں، اس دہشتگردی میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے سے متعلق برطانیہ میں کہی ہوئی میری بات سچ ثابت ہوگئی۔ گورنر سندھ نے...
    ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ عبدالملک بدر الدین الحوثی کی طرف سے اسرائیلی دشمن کے حوالے سے ثالثوں کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد سمندر میں اس کے بحری جہازوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر، بحیرہ عرب، آبنائے باب المندب اور خلیج عدن سے گذرنے والے تمام اسرائیلی بحری جہازوں پر اس وقت تک پابندی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب تک کہ غزہ کی پٹی کی گزرگاہوں کو دوبارہ کھولنے اور امداد کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ یمنی فوج نے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ عبدالملک بدر الدین الحوثی کی طرف سے اسرائیلی دشمن کے حوالے سے ثالثوں کو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا  ہےکہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدِباب کر رہی ہیں۔  دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔  "جنگ " کے مطابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد کامیاب ہوگا، بزدل دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔  بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچ...
    سٹی42:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز  خواتین اور بچوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں احتیاط کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی ساتھی کارندوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دیا کہ دہشتگردوں نے از خود کچھ عورتوں اور بچوں کو رہا کیا۔  طلال چوہدری نے کہا،  ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انھوں نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور اس وقت بھی سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔‘ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) پاکستان میں فروزن فوڈ انڈسٹری کا ایک بڑا نام K&Ns حالیہ دنوں میں صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آ گیا ہے۔ مختلف شہروں سے متعدد صارفین نےK&Nsچکن پروڈکٹس کے معیار، حلال ذبیحہ کے اصولوں کی خلاف ورزی، چکن میں خون باقی رہنے، اور ناقص کوالٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی فوڈ اتھارٹیز سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔چکن پروڈکٹس میں ہڈیوں کی موجودگی – بچوں کے لیے خطرہ ہے۔ پروڈکٹ کے معیار میںصارفین نے عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہےK&Ns پروڈکٹس کی کوالٹی وقت کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، جو صارفین کے اعتماد کو متاثر کر رہی ہے۔ کمپنی کو یقینی بنانا ہوگا کہ ان کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گرد پسپا ہورہے ہیں۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جاری کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے انکا سدباب کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ دشوار گزار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں، سیکورٹی فورسز بروقت کاروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپائی کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس پر کالعدم بی ایل اے کا حملہ، 500 یرغمال مسافروں میں...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا  تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیاتھا ۔ اس حوالے سے تازہ ترین موصولہ اطلاعات کے مطابق 80  یرغمال مسافروں کو  سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا ہے ۔  سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ رہا ہونے والوں میں 43 مرد، 26 عورتیں اور 11 بچے شامل ہیں، باقی مسافروں کی با حفاظت رہائی کے لئے سیکیورٹی فورسز کوشاں ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع  نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ پنجاب...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا اور ایندھن سمندر میں بہنا شروع ہوگیا میری ٹائم سیکیورٹی کے 2 ذرائع نے بتایا...
    خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر جہاز نے اسے تیز رفتاری سے ٹکر ماری جس سے اس کا کارگو ٹینک پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمال مشرقی انگلینڈ کے قریب امریکی فوج کے لیے جیٹ فیول لے جانے والے ایک ٹینکر کو کنٹینر بردار بحری جہاز نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی اور متعدد دھماکے ہوئے جبکہ عملے کے ارکان دونوں جہازوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے، حادثے میں 32 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ہزاروں ٹن جیٹ ایندھن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والا ٹینکر لنگر انداز تھا کہ ایک چھوٹے کنٹینر...
    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کے مقدمات کی تفصیلات کے لئے دائر درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست کو نمٹا دیا۔جسٹس طارق ندیم نے پرویزالٰہی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی بنیادوں پرمقدمات درج کیے جا رہے ہیں،پولیس نے حقائق کے برعکس مقدمات درج کررکھے ہیں، مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،عدالت درخواست گزار پردرج مقدمات کی تفصیلات دینے کا حکم دے۔عدالتی حکم پر پنجاب پولیس نے پرویزالٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ پرویز الٰہی پر بتیس مقدمات درج ہیں،رپورٹ پر پرویزالٰہی  کے وکیل نے عدم اعتمادکا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ رپورٹ درست نہیں ہے،دوبارہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ۔(جاری ہے) چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں،درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں،پولیس نے صرف بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے ۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الٰہی پر 32 مقدمات درج ہونے کی تفصیلات عدالت میں پیش کی...
    لاہور: ہائی کورٹ نے پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیل  سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں دورانِ سماعت وکیل نے دلائل دیتے ہوئے  بتایا کہ پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی مقدمات کی تفصیلات نامکمل ہیں۔ جسٹس طارق ندیم کے روبرو سماعت میں وکیل نے بتایا کہ درج مقدمات کی کاپیاں فراہم نہیں کی گئیں۔ پولیس نے بتایا کن کن مقدمات میں گرفتاری مطلوب ہے۔ بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر پولیس نے پرویز الہی پر 32 مقدمات درج...
    اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے عوام کا کہنا تھا کہ افغان باشندے دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں جہاں حکومت اور عوام ان کا بھرپور خیال رکھتے ہیں، افغان باشندوں کو ہر صوبے میں پناہ دی گئی اور ان کا بھرپور خیال رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں اور حکومت نے ان کا بھرپور خیال رکھا مگر حالیہ دہشتگردی میں افغان مہاجرین ملوث پائے جا رہے ہیں۔ حالیہ دہشتگردی کے پیش نظر حکومت پاکستان نے غیر قانونی غیر ملکیوں اور افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا کا فیصلہ کیا، افغان باشندوں کو 31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا کی عوام نے اس حوالے سے اطمینان...
    ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ”خواتین کے عالمی دن“ کے موقع پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کی صدارت سینئر سفارتکار نائلہ چوہان نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں خواتین کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیری خواتین کی بے حرمتی میں ملوث بھارتی فورسز اہلکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے ”خواتین کے عالمی دن“...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026...
    اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال میں شندور کے قریب ایک دورافتادہ گاؤں میں شیراز نامی 12 سالہ لڑکے کے قتل کے الزام میں مقتول کے بھائی کو گرفتار کیا ہے، جو قتل کے واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کررہے تھے۔ اپر چترال پولیس اور مقامی رہنماؤں کے مطابق اپر چترال میں لاسپور کے ایک چھوٹے گاؤں رامن میں ایک ہفتہ قبل 12 سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی، گاؤں کی تاریخ میں قتل کے اس پہلے واقعہ نے پورے گاوں کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ پولیس کو بچے کی گمشدگی کی رپورٹ ملی ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر چترال عتیق شاہ نے وی نیوز کو قتل کیس میں پیش رفت اور مبینہ قاتل کی گرفتاری کی...
    موٹروے ایم فور میں لوکیشن 34 پر انسپکٹر محمد صفدر اور سب انسپکٹر تیمور عباس علوی نے سپیڈ چیکنگ کے دوران گاڑی نمبرBDB/583 جو کہ 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے آ رہی تھی، ڈرائیور رحیم خان ولد ظریف خان کے خلاف تھانہ بدھلہ سنت مقدمہ نمبر 228/25 درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس راجہ رفعت مختار کے ویژن کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور حمیداللہ خان نیازی کے حکم پر اوور سپیڈ کنٹرول کرکے عوام الناس کو جانی و مالی نقصان سے بچانے کیلئے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے زیادہ گاڑی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے آج امریکی صدر ٹرمپ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کی تعریف کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں پاکستان کے کردار کو امریکا بھی سراہ رہا ہے، کچھ لوگوں کے جادو ٹونے بھی کامیاب نہیں ہوئے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کے بیان نے کچھ لوگوں کے بیانیہ کو زمین بوس کردیا۔
      حملہ آوروں نے دو بارود سے بھری گاڑیاں حفاظتی دیوار سے ٹکرا دیں ،خودکش دھماکوں کی وجہ سے حفاظتی دیوار کا کچھ حصہ منہدم ،ایک مسجد اور رہائشی عمارت بھی تباہ 13بے گناہ شہری شہید، 32زخمی ہو گئے حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے ، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے، آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس...
    آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اداروں کی تحقیقات میں واضح طور پر ثابت ہوا ہے کہ اس حملے میں افغان شہری براہ راست ملوث تھے، شواہد سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور نگرانی افغانستان میں موجود خوارج کے سرغنہ کر رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ جاری بیان میںصدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے واقعے کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی پر ناکام حملے میں ملوث فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین اور دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کی دعاکی اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے بنوں چھاؤنی حملہ میں ملوث فتنہ الخوارج کے تمام 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلے کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جوانمردی سے خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا۔(جاری ہے) بدھ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ مزاحمت کے دوران 4 خودکش حملہ آوروں سمیت 16 دہشتگردوں کا خاتمہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے واقعے میں 5 جوانوں سمیت معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔...
    بنوں کینٹ حملہ ناکام رہا، 16 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان وطن پر قربان ہوئے: آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جبکہ شدید جھڑپوں کے دوران 5 بہادر فوجی مادر وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سکیورٹی...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا کر 16 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید جھڑپ کے دوران 5 بہادر فوجی مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 4 مارچ کو خوارج عناصر نے بنوں کینٹ پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے کینٹ کی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم پاکستان کی مستعد اور بہادر سیکیورٹی فورسز نے ان کے ناپاک عزائم کو فوری اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حملہ آوروں نے دو بارود سے...
    اسرائیل نے الزام لگایا کہ خضر سید ہاشم ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھے، جو اسرائیل اور اسکے شہریوں کیلئے خطرہ تھیں۔ فوج نے مزید کہا کہ سید ہاشم، حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے رکن تھے اور وہ بحری اسمگلنگ آپریشنز میں بھی ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے اپنے ایک فضائی حملے میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے بحری کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کو جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے بحری کمانڈر خضر سید ہاشم کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے قنا قصبے کے...
    سٹی 42: وزیراعظم شہباز شریف کا بنوں کینٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا  وزیرِ اعظم  نے حملے کی کوشش کرنے والے خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی . وزیرِ اعظم کا واقعے میں معصوم شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور  وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیرِ اعظم کی واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا، انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی  آسٹریلیا نے کب کیا غلطی کی، مدبر کیپٹن...
    بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔  دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
    تلخ کلامی کے اثرات شروع؛ ٹرمپ نے یوکرین کیلئے تمام فوجی امداد روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے لیے تمام فوجی امداد روک دی۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کے مطابق صدرٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی توجہ امن پر ہے ، ہمارے شراکت داروں کو بھی اس مقصد کے لیے پر عزم ہونےکی ضرورت ہے۔ وائٹ ہاؤس عہدےدار کا کہنا ہے کہ ہم اپنی امداد کو روک رہےہیں اور اس کا جائزہ لے رہے ہیں ، تاکہ یقینی بنایا جائے کہ یہ کسی حل میں حصہ ڈال رہی ہے۔ اس سے قبل پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کو دھمکی...
    جے ڈی سی دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا، جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے جے ڈی سی (JDC) کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان دشمن مراحل سے گزر رہا ہے، دشمن کروڑوں ڈالر خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کررہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ گورنر سندھ نے ضرورتمندوں کو کاروبار کرنے کے لئے سبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے اور بتایا کہ پورا رمضان1ہزار ضرورتمند افراد میں ٹھیلے تقسیم کرینگے اور ضرورت مند خاندانوں میں بچیوں کی شادیوں کے لئے سیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے۔ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جب سے میں گورنر بنا ہوں ایک دن سکون سے نہیں سویا، رات پانچ پانچ بجے تک آئی ٹی مراکز کھولنے کی باتیں کررہے ہوتے ہیں۔...
    برطانیہ میں یوکرین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منعقدہ سربراہی اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ جاری رہنے تک یوکرین کو فوجی امداد فراہم کی جاتی رہے گی اور روس پر اقتصادی دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان کشیدگی کے بعد، برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی میزبانی میں یہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے سربراہان، نیٹو کے سیکرٹری جنرل، یورپی کمیشن اور یورپی کونسل کے صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کی کوششوں اور یورپی دفاع کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔...
    آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ناروے کی کمپنی نے امریکی صدر کے رویئے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روکنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ناروے کی آئل اور شپنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی ہالٹ بیک بنکرز نامی کمپنی کے مالک گنر گران نے کمپنی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر یہ اعلان کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امریکی افواج کو ایندھن کی سپلائی روک رہے ہیں۔ اس...
    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں...
    قائد بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ  انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے جید علمائے کرام کی جبری گمشدگی کے حوالے سے پہلے تو رہائی کا وعدہ کیا گیا، پھر خبر بھی پھیلائی گئی کہ انہیں رہا کر دیا گیا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ یہ طرزِ عمل ناصرف ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے بلکہ عوام کے جذبات کے ساتھ سنگین مذاق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدہ علمائے کرام کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے، جھوٹے دعووں اور وعدوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمشن تشکیل دینے سے متعلق کیس میں  تحریک انصاف کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دے دے۔ آئینی بینچ نے کہا کہ درخواست میں لکھا ہے 9 مئی کو درجنوں لوگ مارے گئے لیکن کسی کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ نہیں لگایا، ایک سرٹیفکیٹ یا ایف آئی آر کی کاپی تو لگا سکتے تھے۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی استدعا کیا ہے؟۔ جس پر وکیل حامد خان نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے پر جوڈیشل کمشن تشکیل دیا جائے، 9 مئی کے ملزموں کو کس انداز سے پراسیکیوٹ کیا جا رہا...
      بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن میں امریکہ کی بین الاقوامی دراندازی کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکہ فلپائن کو خاص فوجی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے چین کو...
    امریکہ فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن...
    سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر...
    پشاور(این این آئی)طورخم کی سرحدی گزرگاہ آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں اور پیدل آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے باعث دونوں جانب مسافر پھنس گئے ہیں اور تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ذرائع کے مطابق، زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان پہلا مذاکراتی سیشن ہوا، جو کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔ آج دوبارہ مذاکرات کا امکان ہے۔سرحدی کشیدگی کا آغاز جمعہ کے روز اس وقت ہوا جب افغان فورسز نے متنازع حدود میں چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے اعتراض کرتے ہوئے کام رکوا دیا۔ اس کے بعد دونوں ممالک کی سیکیورٹی فورسز کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے اور تجارتی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔سرحد...
    چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کے چھ ارکان کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی شہر چابہار میں جیش العدل دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان کو مسلح جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم...
    سماجی رہنما کامزید کہنا ہے کہ حملہ آور خود کو مظلوم ظاہر کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے محصور عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ان حالات میں عام شہریوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے شیراز بادشاہ کے مطابق اب تک چھ خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوہاٹ امن معاہدے پر عملدرآمد ہو رہا ہے ضلع کے اندر اب تک 194 بنکرز مسمار ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں گزشتہ پانچ ماہ سے تھری جی، فور جی اور آمدورفت کے راستوں کی بندش نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ مواصلاتی...
    نیویارک سے نئی دہلی کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے میں بم کی اطلاع پر طیارے کو روم میں اتار لیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں عملے سمیت 199 مسافر سوار تھے جو بم کی اطلاع کے باعث طیارے کی کسی دوسرے مقام پر ہنگامی لینڈنگ سے خوف زدہ ہوگئے۔ بم کی اطلاع پر اطالوی فوج کے 2 جنگی طیاروں نے فضا میں مسافر طیارے کو گھیرے میں لیا اور روم کے فیومیچینو ہوائی اڈے تک پہنچانے میں مدد کی۔ امریکی ایئرلائنز کی فلائٹ AA292 نے نیو یارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مقامی وقت کے مطابق 8:11 PM پر پرواز بھری تھی۔ جس وقت بم کی اطلاع ملی مسافر بردار طیارہ کیسپین سی کے اوپر پرواز کررہا...
    روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ...
    سٹی 42: ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے  کارروائیاں کیں  سات خوارج  کو جہنم واصل کردیا  آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن درابن میں کیاگیا جہاں  چار خوارج ہلاک ہوئے ، دوسری کارروائی مڈی کے علاقے میں کی گئی جہاں تین خوارج  مار دیے گئے ،  ہلاک خوراج سے گولیاں اور ہتھیار برآمد  ہوئے ، ہلاک خوارج مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ،علاقے میں دیگرخوارج کی تلاش کے لئے سینٹائزیشن آپریشن  جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے عزم ہیں۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
      بیجنگ : چینی وزارت دفاع کے ترجمان وو چھیئن نے اتوار کے روز آسٹریلیا کی جانب سے چینی بحری جہازوں کی حالیہ مشقوں کے بارے میں بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے بیانات حقائق سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔ چینی بحری جہازوں کی مشقیں آسٹریلیا کے ساحل سے دور، مکمل طور پر بین الاقوامی پانیوں میں کی گئی تھیں۔ اس دوران چین نے پیشگی طور پر  بار بار حفاظتی نوٹس جاری کرنے کے بعد، بحری توپوں کے ذریعے لائیو فائر مشق کی۔ چین کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور  نظم و ضبط کے عین مطابق تھے اور   ایوی ایشن سیفٹی پر کوئی اثر نہیں ڈالتے۔ چین آسٹریلیا کی بے بنیاد الزامات اور جان بوجھ...
    مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کو کالے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے تحت استثنیٰ حاصل ہے اور وہ علاقے میں گھنائونے جنگی جرائم میں ملوث ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت حق خودارادیت کے حصول کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے کے لیے خواتین کے خلاف تشدد کو ایک جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی موخر کر دی، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ جب تک مزید قیدیوں کی رہائی محفوظ نہیں ہو جاتی، فلسطینی قیدی رہا نہیں کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کی رہائی "حماس کی بار بار خلاف ورزیوں" کی وجہ سے مؤخر کی ہے۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے ہفتے کو 6 اسرائیلی قیدی رہا کیے تھے، اسرائیل نے آج 596 فلسطینی قیدی رہا کرنے تھے۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بشری ثاقب کیانی سوشل میڈیا
    پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہر مسئلے کے حل کیلئے فوج کو پکارا جارہا ہے، جب اکثریت مسئلے فوج نے حل کرنے ہیں تو اس کی تعریف تو کیا کریں، ایک سمجھوتے کے تحت پی ٹی آئی والے بانی کو جیل میں رکھے ہوئے ہیں سیاستدان بے ایمان مکار فنکار اور چور ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیخ چیخ کر بول رہا تھا ٹرمپ کے آنے سے کچھ نہیں ہوگا، ویسے بھی پی ٹی آئی چاہتی ہے بانی عمران خان جیل میں رہیں، گرینڈ الائنس میں تمام گرینڈ پارٹیاں حکومت کے ساتھ ہیں۔ یہ بات انہوں نے کسٹمز ایجنٹس کی پریس کانفرنس کے اختتام پر کہی۔ قبل ازیں کسٹمز...
    جج نے کہا کہ وفاقی المدارس کے ڈگری ہولڈر بچوں اور دیگر تعلیمی اداروں سے پاس بچوں کو ایک ہی جیسی سہولیات میسر ہوں گی؟ عدالت وفاق المدارس کس قانون کے تحت دوسرے اداروں کو اپنے پاس رجسٹرڈ کرتی ہے؟ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں، کسی بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے نہیں روکا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مدارس پالیسی کے مطابق داڑھی نہ رکھنے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاق المدارس عربیہ کے امتحانات میں بغیر داڑھی امتحان کی اجازت نہ ملنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امتحان سے روکنے کے خلاف طالبعلم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ درخواست گزار کے مطابق اسے داڑھی چھوٹی ہونے پر درجہ ثانوی کے امتحان سے روک دیا گیا۔ درخواست گزار نے مزید موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد جامعہ الاسلامیہ سے درجہ اوّل کا امتحان پاس کیا، وفاق المدارس کے قواعد و ضوابط کی غلط تشریح کرتے ہوئے امتحان سے روکا گیا۔ کامران مرتضیٰ، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور وزارت تعلیم کے حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ وفاق المدارس کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید کہا کہ وفاق المدارس کس قانون کے تحت ڈگریاں دیتی ہے؟ عدالت نے پوچھا کہ بنیادی سوال...
    کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہو...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں دینے کا حکم دیا کہ وہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے، قائم مقام چیف نے 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ خیال رہے کہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ فوجی مشق ’’اتاترک 13‘‘ اختتام پذیر ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق کی اختتامی تقریب چراٹ میں منعقد ہوئی، مشق ’اتاترک 13‘ کا آغاز 10 فروری کو ہوا جو 2 ہفتے جاری رہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں سپیشل سروسز گروپ، پاکستان آرمی کی 2 جنگی ٹیموں اور سپیشل فورسز، جمہوریہ ترکیہ کے تمام 36 رینگ نے مشق میں حصہ لیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 11 کور تھے جبکہ ترکیہ سے بریگیڈیئر جنرل احمد عاشق نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ...
    اسلام آباد: عدالت نے 26 نومبر احتجاج  کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔   اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26  نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور  کرلیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ دوران سماعت وکیل علی بخاری ،...
    اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم...
    ریاض (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سعودی میڈیا فورم 2025ء کے زیر اہتمام مباحثے میں شرکت کی اور اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں وژن 2030ء کے تحت ہونے والی تبدیلیوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وژن محض ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت میں ڈھل چکا ہے، اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب میں ایک عظیم انقلاب آ چکا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان میں میڈیا کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت الیکٹرانک، پرنٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی 24 کروڑ...
    برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے، اس کا وقار اور عزت برقرار رکھنا ہماری ذمے داری ہے، ہمیں اپنے ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کی ضامن ہے، اگر آج ہماری بہادر فوج نہ ہوتی تو ہمارا حال عراق، لبنان اور شام سے بھی بدتر ہوتا۔ سندھ کے گورنر کامران خان ٹیسوری نے برطانوی شہر بریڈفورڈ میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل حافظ عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا...
    کراچی: پاک بحریہ کے اسپیشل سروس گروپ اور رائل سعودی نیول فورسز کی اسپیشل آپریشن فورس (ایس او ایف)کی دو طرفہ تربیتی مشق افعی الساحل VII فائنل ٹیسٹ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس) کے ساتھ کراچی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل فیصل امین نے دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کے ہمراہ آخری ٹیسٹ مشق کا مظاہرہ دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشق کے دوران ٹیموں نے مشترکہ طور پر اعلیٰ درجے کی حکمت عملی، لائیو فائر ڈرل، چھاپہ مار کارروائی اور پر خطر ماحول میں ریپیلنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔   ترجمان نے بتایا کہ مشقوں میں انسداد دہشت گردی، یرغمالیوں کو بچانے اور مربوط بحری آپریشنز...
    ڈیلٹا ایئر لائنز کی منی ایپلس سے ٹورنٹو جانے والا جہاز پیر کو ٹورنٹو پیئرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کی کوشش کے دوران تباہ ہوگیا تھا۔ مذکورہ جیٹ طیارہ الٹ جانے کے بعد کریش ہوا تاہم اس میں سوار تمام 80 افراد بچ گئے تھے۔ زخمی ہونے والے سواروں میں سے 21 زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم ان میں سے زیادہ تر کو منگل کی صبح تک ڈسچارج کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا، متعدد مسافر زخمی یہ حادثہ ہوا بازی کے حالیہ سانحات کا ایک تسلسل ہے جس میں واشنگٹن ڈی سی کے قریب اور فلاڈیلفیا میں ہوئے حادثات شامل ہیں۔ دونوں حادثات میں بالترتیب 67 اور...
    پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت کا اصل امتحان یہ ہے کہ جن مہاجرین کے پاکستان میں حقوق کی وہ بات کرتے ہیں، افغانستان میں اُن کے حقوق کتنے محفوظ ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افغان ناظم الامور کے ریمارکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ افغان شہریوں کے ساتھ پاکستان میں ناروا سلوک کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان میں پھنسے افغان مہاجرین کی کہانی، ’امریکا نے پالیسی نہ بدلی تو کہیں کے نہیں رہیں گے‘ ترجمان نے کہاکہ پاکستان سے غیرقانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کے منصوبے کے بارے میں اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کے ریمارکس کو نوٹ کیا گیا ہے۔ ترجمان نے افغان ناظم الامور کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)اسلام آباد ہائی کورٹ میں اب اپیلیں ترجیحی بنیادوں پر مقرر نہیں ہوں گی ،کسی بھی کیس میں اب لمبی لمبی تاریخیں نہیں دی جائیں گی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا سنیارٹی ایشو پر خط لکھنے والے پانچ ججز سے کوئی تنازعہ نہیں، ججز تبادلے کے بعد سنیارٹی ایک قانونی ایشو ہے جسے عدالت نے طے کرنا ہے تاہم ججز کا خط لکھنے کا طرز عمل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلا ف ورزی کے زمرے میں آتا ہے جب کہ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا تمام فوکس کیسز جلد نمٹانے پر ہو گا۔ قائمقام چیف جسٹس نے واضح ہدایات جاری...
    فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے...
    سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔
    پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ( ایم این اے ) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں الیکشن 2024 کے فوری بعد بانی پی ٹی آئی کی گڈ بکس میں نہیں رہا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو بھی آج تک سمجھ نہیں آئی کہ اُنہیں کیوں نکالا گیا، انہیں جنرل ( ر ) باجوہ نے ثاقب نثار سے مل کر غلط نکلوایا تھا اور مجھے بھی کبھی نہیں سمجھ آئے گی کہ مجھے کیوں نکالا گیا جبکہ نوازشریف کو نکلوانے میں پی ٹی آئی کا کردار نہیں ہو سکتا تھا، انہیں غلط نکالا گیا تھا۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے تیسری مرتبہ...
    چینی بحریہ کے جہازوں کی پاکستان میں مشترکہ بحری مشقیں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(شِنہوا) چینی بحریہ کے ایک ٹاسک گروپ نے پاکستان میں کثیرملکی بحری مشقیں مکمل کر لی ہیں، جو اس سال چینی فوج کی پہلی بین الاقوامی مشترکہ مشق تھی۔ چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے کہا کہ ٹاسک گروپ گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر پلانز باؤتو اور سپلائی شپ پلانز گاویوہو پر مشتمل ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹاسک گروپ نے پاکستانی فوج کی دعوت پر 6 سے 11 فروری تک ہونے والی مشترکہ مشق “امن 2025” میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشقوں کے دوران مشترکہ انسداد بحری قزاقی کی کارروائیوں، تلاش و امداد اور فضائی...
    حیدرآباد ،جسقم وسندھ سجاگ فورم کی جانب سے ہٹڑی تھانے کی پولیس کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جارہا ہے
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں، اسلام کی غلط تشریح کرنے والے گمراہ کن گروہ کو کبھی ملک پر اپنی اقدار مسلط نہیں کرنے دیں گے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے ہوئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے انتہائی خوشی کی حامل ہوتی ہے...
    چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ کا بخار سابق کرکٹرز پر بھی سوار ہو گیا ہے دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔تاہم شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا ہے۔ اس بڑے مقابلے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ عام شائقین پر کرکٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی اس بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی...
    آج ہم آپ کو ایک ایسی رہائشی جگہ کے بارے میں بتائیں گے جہاں آپ بالکل محفوظ، بغیر تنخواہ اور قرض لیے اور باقاعدہ اپنے اوپر چھت کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ نہیں، یہ کوئی جنگل یا افسانوی نہیں ہے بلکہ ایک ایک گاؤں ہے جو ایسٹ سوسیکس، انگلینڈ میں واقع ہے۔ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں بچے ٹی وی اور سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور ان کے پاس فون بھی نہیں ہوتا۔ اس گاؤں کا نام ڈارویل ہے اور اس میں 300 لوگ رہتے ہیں۔ انہوں نے تقریباً نصف صدی عام سوسائٹی سے دور رہ کر گزاری ہے۔ ڈارویل ہیسٹنگز کے قصبے کے قریب واقع ہے اور اس کے تمام باشندے بنیاد پرست عیسائیوں کے ایک گروپ...
    چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نےپاکستان بھر سے مختلف جامعات سے آنے والے سٹوڈنٹس سے ملاقات کی اور بات چیت کی۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا طلبہ سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ انتہائی خوشی کی بات ہے،جب تک قوم خصوصاً نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک افواج کبھی نہیں ہارے گی۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم کامریڈز کی طرح لڑتے ہیں،ہمارے لیے پاکستانیت سب سے اہم ہے ، ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں،یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں،یہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟کبھی بھی فتنہ الخوارج کو فرسودہ سوچ ملک پر مسلط نہیں کرنے دینگے ۔آرمی چیف نے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک قوم اور بالخصوص نوجوان ساتھ کھڑے ہیں پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی، ہمارے لیے پاکستانیت سب سےاہم ہے، ہم فتنہ الخوارج کےفسادیوں سے لڑ رہے ہیں، یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کررہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ گفتگو 12 فروری کو ملک بھر کی جامعات سے آئے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کی تھی جس کا 3 منٹ 10 سیکنڈ کا کلپ آج آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے طلبہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سے گفتگو ہمیشہ میرے لیے...
    شجاع آباد (نامہ نگار) خیبر پختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور میران شاہ جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 جوانوں کی شہادت پر چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا قاسم نون سابق چیئرمین کمپلینٹ وزیر اعلیٰ سیل رانا شہریار نون نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی خوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا پوری قوم کو سیکورٹی فورسز پر فخر ہے شہداء کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔