بنوں کینٹ پر دہشت گردی کا حملہ ناکام،6خوارجی جہنم واصل ، دھماکے سے مسجد کو نقصان ، شہادتوں کی اطلاعات
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی بارود سے بھری گاڑیوں کے دھماکے سے قریبی مسجد کو بھی نقصان پہنچا، دھماکے سے قریبی گھر کی چھت گرنے سے شہریوں کے زخمی اور شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
مسافر کی بحر اوقیانوس کے اوپر طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھولنے کی کوشش ، پرواز میں خوف و ہراس
سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا تمام خارجیوں کے صفایا تک کلیرنیس آپریشن جاری رہے گا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بنوں کینٹ
پڑھیں:
جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، بس ڈرائیور گرفتار
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔45 لاکھ روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلیے گیے۔
حکام کے مطابق ایف آئی سی کمرشل بینکنک سرکل اسلام آباد کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اٹک کے ایم-1 ٹول پلازہ کے باہر چھاپہ مارا اور نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے بس ڈرائیور راویز خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 5000 مالیت کے 800 جعلی نوٹ برآمد کرلیے۔
برآمد رقم کی مجموعی مالیت 40 لاکھ روپے بنتی ہے، برآمد کرلیے، ملزم نے جعلی کرنسی انتہائی مہارت سے اپنے کپڑوں میں چھپائی ہوئی تھی اور بس کو پشاور سے ملتان لے کر جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزم جعلی کرنسی کی اسمگلنگ میں ملوث ہے اور گینگ گزشتہ کئی ماہ سے جعلی نوٹ کی ترسیل میں ملوث ہے ملزم پشاور کے رہائشی رکشہ ڈرائیور سے جعلی کرنسی نوٹ وصول کرتا تھا۔
مذکورہ جعلی نوٹ ملتان میں گینگ کے ساتھی کے حوالے کرتا تھا جبکہ ملزم کو ایک لاکھ روپے مالیت کے جعلی نوٹ کی حوالگی کے عوض 2000 روپے بطور کمیشن ملتا تھا۔
ملزم اس سے قبل بھی ملتان میں جعلی نوٹ کی ترسیل کر چکا ہےایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرکےجعلی کرنسی نوٹ بنانے اور ترسیل میں ملوث مذکورہ نیٹ ورک کے گرد عناصر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔