دشمن سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
جے ڈی سی دسترخوان پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا، جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دشمن سوشل میڈیا پر افواج کیخلاف پراپیگنڈا کر رہا ہے، پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ کراچی نمائش چورنگی پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے فلاحی ادارے جے ڈی سی (JDC) کے دسترخوان پر شرکت کی اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان دشمن مراحل سے گزر رہا ہے، دشمن کروڑوں ڈالر خرچ کرکے سوشل میڈیا پر افواج کے خلاف ایسی باتیں پھیلاتے ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ آخری وار ہے دشمنوں کا، جن کا مقصد فوج کو کمزور کرنا ہے، آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ پر دیکھیں کتنے فوجیوں نے ہمارے لئے جانیں دیں، ہم پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے ضرورتمندوں کو کاروبار کرنے کیلئے سبزی کے ٹھیلے تقسیم کئے اور بتایا کہ پورا رمضان 1 ہزار ضرورتمند افراد میں ٹھیلے تقسیم کرینگے اور ضرورت مند خاندانوں میں بچیوں کی شادیوں کیلئے سیٹ بھی تقسیم کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں گورنر بنا ہوں ایک دن سکون سے نہیں سویا، رات پانچ پانچ بجے تک آئی ٹی مراکز کھولنے کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔ گورنر سندھ نے بتایا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کرنے والے بچے کوئی گیارہ سو ڈالر کما رہا ہے، کوئی پندرہ سو ڈالر کما رہا ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں کسی سیاسی جماعت کا جھنڈا نہیں ہے، پاکستان کا جھنڈا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے کہا گورنر سندھ نے کہا کہ رہا ہے
پڑھیں:
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب
سپہ سالار کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:گورنر پنجاب نے کہا کہ آرمی چیف کی تقریر نے نہ صرف دشمنوں کو پیغام دیا بلکہ اوورسیز پاکستانیوں کے حوصلے بھی بلند کیے۔ انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائیں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں تاکہ قومی اتفاق رائے کو فروغ دیا جا سکے۔
اسلام آباد میں گورنر پنجاب سلیم حیدر نے اوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار ملکی وقار کے لیے سرگرم عمل ہیں اور ان کی حالیہ تقریر نے دشمن کو مایوس کر دیا ہے۔
سلیم حیدر نے اوورسیز کامیاب کنونشن پر تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کنونشن سے دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے بے شمار انعامات سے مالا مال ہے اور قدرتی وسائل کی دولت رکھتا ہے۔
گورنر پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ معیشت کو سہارا دیتے ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ ملک کے خلاف کسی صورت کمپین نہیں چلنی چاہیے۔
سلیم حیدر نے کہا کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے تجویز دی کہ اوورسیز کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں تاکہ ان کے قانونی مسائل فوری طور پر حل ہو سکیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی سوشل ویلفیئر کے میدان میں بھی ہمیشہ آگے رہے ہیں۔ انہوں نے ”ون ونڈو آپریشن“ کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولت میسر آئے۔
اختتام پر گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔