ایران، چابہار میں دہشتگرد تنظیم جیش العدل کے 6 کارندے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 25th, February 2025 GMT
چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کے چھ ارکان کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکورٹی فورسز نے جنوب مشرقی شہر چابہار میں جیش العدل دہشت گرد گروہ کے 6 ارکان کو مسلح جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے شہر چابہار میں عمارت پر ہونے والے بم دھماکے کے تازہ ترین واقعے کے بعد، منگل کے روز بندرگاہی شہر میں ایرانی سیکورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم کے چھ ارکان کو ایرانی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا۔ ایران کے مقامی میڈیا نے اطلاع دی کہ گرفتار دہشت گرد تازہ ترین بم دھماکے میں ملوث تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ایرانی سیکورٹی فورسز چابہار میں کے بعد
پڑھیں:
امریکی اسپیشل فورسز کا چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپا
امریکی اسپیشل فورسز کا گزشتہ ماہ بحرہند میں چین سے ایران جانے والے جہاز پر چھاپہ مار کر دفاعی سامان ضبط کرلیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی سامان میں ایران کے روایتی ہتھیاروں کے پرزے شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران جانے والے دفاعی سامان کو موقع پر تباہ کردیا گیا۔
واضح رہے کہ جہاز سری لنکا کے قریب سمندر میں روکا گیا اور اسے تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔