جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مارچ2025ء) جعفر ایکسپریس حملہ، 21 مسافروں اور 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق، ترجمان پاک فوج کا آپریشن کامیاب ہونے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا۔ اس حوالے سے ترجمان پاک فوج کی جانب سے تفصیلی بیان جاری کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440 مسافر موجود تھے، دہشت گردوں نے 11 مارچ کو دن 1 بجے بولان کے قریب ٹرین ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر ٹرین کو روکا۔ دہشت گردوں نے یرغمالی مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد 21 مسافر شہید ہوئے، مسافروں کی شہادت سیکورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل ہوئی، جبکہ آپریشن کے دوران 4 سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔(جاری ہے)
ترجمان پاک فوج کے مطابق مسافروں کی بازیابی کا آپریشن کامیاب ہو گیا، بدھ کی شام کو سیکورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل ہو گیا اور تمام مسافروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ اس سے قبل سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا۔ کلیئرنس آپریشن میں انتہائی احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔ جعفر ایکسپریس میں یرغمالی مسافروں کیساتھ خودکش بمبار بیٹھے ہونے کا انکشاف ہوا، خود کش بمبار معصوم لوگوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ کلیئرنس آپریشن کے دوران تمام دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا گیا۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ترجمان پاک فوج جعفر ایکسپریس کی شہادت
پڑھیں:
صدر مملکت نے 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو سراہا
سٹی 42:صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا
صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران خوارجی سرغنہ کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ، صدر مملکت نے کہا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
*