قائد بلتستان نے ایک بیان میں کہا کہ  انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے جید علمائے کرام کی جبری گمشدگی کے حوالے سے پہلے تو رہائی کا وعدہ کیا گیا، پھر خبر بھی پھیلائی گئی کہ انہیں رہا کر دیا گیا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ یہ طرزِ عمل ناصرف ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے بلکہ عوام کے جذبات کے ساتھ سنگین مذاق بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جبری گمشدہ علمائے کرام کی فوری رہائی یقینی بنائی جائے، جھوٹے دعووں اور وعدوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس اور تشویش کا مقام ہے کہ بلتستان کے جید علمائے کرام کی جبری گمشدگی کے حوالے سے پہلے تو رہائی کا وعدہ کیا گیا، پھر خبر بھی پھیلائی گئی کہ انہیں رہا کر دیا گیا ہے، مگر حقیقت اس کے برعکس نکلی۔ یہ طرزِ عمل ناصرف ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے بلکہ عوام کے جذبات کے ساتھ سنگین مذاق بھی ہے۔ علمائے کرام کسی بھی معاشرے میں اصلاح، عدل، اور اتحاد کی علامت ہوتے ہیں، ان کی جبری گمشدگی اور پھر جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوام کو دھوکہ دینا ناقابلِ برداشت ہے۔ ہم ایک بار پھر حکام بالا سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ علمائے کرام کی بلا مشروط رہائی کو یقینی بنائیں اور ایسے ہتھکنڈوں سے گریز کریں جو عوام کے اعتماد کو مزید متزلزل کریں۔

علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے مزید کہا کہ ہم یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اگر اس معاملے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا اور علمائے کرام کو رہا نہ کیا گیا تو عوام میں پھیلنے والے اضطراب اور بے چینی کی تمام تر ذمہ داری ریاستی اداروں پر عائد ہو گی۔ ہمارا مطالبہ واضح اور دوٹوک ہے کہ جبری طور پر لاپتہ کیے گئے علمائے کرام کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور مستقبل میں ایسے غیر آئینی اور غیر انسانی اقدامات سے گریز کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بلتستان کے عوام، علمائے کرام، نوجوانان، اور تمام سرکردگان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صبر، استقامت، اور اتحاد کے ساتھ اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا افواہوں کا شکار نہ ہوں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علمائے کرام کی کیا گیا

پڑھیں:

گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا

حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلتستان ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر شگر میں دانش سکول قائم کیا جانا تھا لیکن وہاں زمینوں کے معاملے پر تنازعات سامنے آنے کے بعد گانچھے میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ضلع ضلع گانچھے میں کل دانش سکول کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ تین مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد حکومت نے کل باضابطہ سنگ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس موقع پر وفاقی وزیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود ہونگے۔ گانچھے کے علاقے سیلنگ میں عوام نے سکول کیلئے مفت زمین عطیہ کی ہے۔ یاد رہے کہ دانش سکول کا منصوبہ 2008ء میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم شہباز شریف نے شروع کیا تھا۔ حال ہی میں وزیر اعظم شہباز شریف نے بلتستان ڈویژن میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ ابتدائی طور پر شگر میں دانش سکول قائم کیا جانا تھا لیکن وہاں زمینوں کے معاملے پر تنازعات سامنے آنے کے بعد گانچھے میں قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • آغا راحت نے پورے گلگت بلتستان کے عوام کی ترجمانی کی ہے، عطاء اللہ
  • وزیر اعلیٰ کے مشیر کا بیان خطے کے سیاسی و سماجی ماحول پر ایک سنگین سوال ہے، شیعہ علماء کونسل گلگت
  • پاراچنار، مجلسِ علمائے اہلبیتؑ کی جانب سے امن سیمینار کا انعقاد
  • گانچھے میں کل دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا
  • بلوچستان کو خیرات نہیں، بلکہ حقوق دیں، مولانا ہدایت الرحمان
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب 
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • بلوچوں کا مطالبہ سڑکوں کی تعمیر نہیں لاپتہ افراد کی بازیابی ہے، شاہد خاقان عباسی