فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں، انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر بابر خان غوری نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپر گردی بند کرائی جائے اور آفاق احمد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے یہ بات فرینڈز آف کراچی ہیوسٹن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میں کہی۔ سابق وفاقی وزیر بابر غوری نے دعویٰ کیا کہ لسانی بل تعلیمی اداروں پر قبضے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔ بابر خان غوری کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے بجائے مسائل پر احتجاج کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی معاملات درست کرنے کے بجائے آفاق احمد کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آفاق احمد کو کے بجائے

پڑھیں:

خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251213-01-20

 

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جمعہ کے روز ابراہیم حیدری کورنگی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے 10 سالہ معصوم بچے فرحان کی نماز جنازہ کی امامت کی ۔قبل ازیں بچے کے والد نور محمد واہل خانہ سے ملاقات و تعزیت کی اور بچے کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ شہر کراچی میں ٹینکر اور ڈمپرز کے باعث  آئے دن حادثات پیش آرہے ہیںاور لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اُٹھانے پر مجبور ہیں۔جماعت اسلامی نے خونی ٹینکرز و ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کے باعث شہریوں کی بڑھتی اموات اور ای چالان کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکے کے خلاف آج شام 5بجے نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنے کا اعلان کیا ہے۔ دھرنے میں بے لگام ٹینکر و ڈمپر مافیا ، حکومتی بے حسی، تباہ حال انفرااسٹرکچر اور شہریوں کے بنیادی حقوق کی پامالی کے خلاف احتجاج ہوگا۔منعم ظفر نے کہا کہ آج ایک اور نہایت اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوا۔اس حادثے نے ایک اور ہنستا بستا خاندان اُجاڑ دیا ہے،شہر میں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ خونی ڈمپر و ٹینکر ز سے معصوم بچے ، نوجوان اور دیگر شہری موت کا شکار ہو رہے ہیں ۔ کراچی کا مجموعی انفرااسٹرکچر تباہ حال ہے، بچے گٹر میں گر جاتے ہیں، سڑکیں کھنڈر بنی ہوئی ہیں اور اس کے باوجود حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے شہریوں کی زندگیوں کو غیر محفوظ اور شہر میں پانی کی عدم دستیابی نے ٹینکر مافیا کو مضبوط کر دیا ہے۔ کراچی کے تقریباً 50 فیصد علاقے پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے ٹینکرز آبادیوں کے اندر آزادانہ داخل ہوتے ہیں اور حادثات جنم لیتے ہیں۔ جگہ جگہ تجاوزات ہیں، ٹریفک کا کوئی نظام نہیںاور حکومتی لاپروائی نے شہریوں کی جانوں کو مسلسل خطرے میں ڈال دیا ہے۔منعم ظفر خان نے 10سالہ فرحان کے اہل خانہ سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے ، جماعت اسلامی اس دکھ کی گھڑی میں خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم حکومتی بے حسی اور نا اہلی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔اس موقع پر امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ،سیکرٹری ضلع ملیر کامران نواز و اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میںموجود تھے۔

 

 

اسٹاف رپورٹر

متعلقہ مضامین

  • صفائی ستھرائی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائے‘ مولانا عبد الماجد
  • ڈرائیونگ لائسنس 18 کے بجائے 16 سال کی عمر میں جاری کیا جائے، اسمبلی میں قرارداد جمع
  • کراچی میں خونی ڈمپر راج! منعم ظفر کا بڑا اعلان
  • خونی ڈمپر و ٹینکر سے شہریوں کی بڑھتی اموات ، آج نمائش چورنگی پر دھرنا ہو گا ،منعم ظفر خان
  • پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان کردیا
  • مذاکرات کامیاب، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال فوری ختم کرنے کا اعلان
  • تین سال میں ملکی برآمدات 30 ارب ڈالرز سے آگے نہیں بڑھ سکیں:گوہر اعجاز
  • الخدمت فائونڈیشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ کے فرزند کی دعوت ولیمہ کی تقریب
  • بی آئی ایس پی کے مستحقین کو قطار میں نہیں لگنا پڑے گا
  • انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے علیحدہ کرنے کا معاملہ روک دیا گیا