چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزی، لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کراچی میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت وکیل نے دلائل دیئے ہوئے مو¿قف اپنایا کہ آفاق احمد کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، آفاق احمد نے کسی کو ڈمپر یا ٹینکر جلانے کا نہیں کہا، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ آفاق احمد کے اکسانے پر مشتعل ہو کر لوگوں نے کئی گاڑیوں کو آگ لگائی، آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، ممکنہ طور پر آفاق احمد کی ضمانت پر عدالت کل فیصلہ سنائے گی۔
شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کے لیے خاتون نے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ رچا دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔