2025-04-23@19:07:45 GMT
تلاش کی گنتی: 688

«اور امریکا کے»:

(نئی خبر)
    یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے پاکستان میں گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے چھپنے والی رپورٹس اور ان پر عوامی تشویش کے جواب میں وضاحت پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا کے لیے امریکی گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند یو ایس ای ایف پی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امریکا اور یو ایس ای ایف پی امریکا اور پاکستان کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکا فخر کے ساتھ امریکی یونیورسٹیوں میں 11،000 پاکستانی طلبا کی میزبانی کرتا ہے اور ہم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع...
    امریکا نے ممبئی حملوں کے مبینہ ملزم پاکستانی نژاد تہور رانا کو بھارت کے حوالے کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ 2008 کے ممبئی محاصرے میں ملوث پاکستانی نژاد کینیڈین شہری امریکا سے حوالگی کے بعد جمعرات کو نئی دہلی پہنچ گیا۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 64 سالہ تہور حسین رانا بھاری ہتھیاروں سے لیس نگرانی میں بھارتی دارالحکومت سے باہر ایک فوجی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے اور انہیں مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے حراست میں رکھا جائے گا۔بھارت نے تہور حسین رانا پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے 2008 کے ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی میں مدد...
    چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر اپنی اصلاح نہ کی تو پھر اس کا آخری حد تک مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: امریکا اور چین میں تنازع شدت اختیار کر گیا چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس کو غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کادروازہ کھلا ہے مگر یہ عمل باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے نہ بلیک میلنگ،...
    واشنگٹن: امریکی امیگریشن حکام نے اعلان کیا ہے کہ وہ افراد جو سوشل میڈیا پر یہود مخالف مواد شیئر کرتے ہیں، انہیں امریکا کا ویزا یا رہائشی اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔  یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی نئی پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد ایسے غیر ملکیوں کو امریکا میں داخل ہونے سے روکنا ہے جو یہود دشمن سرگرمیوں یا دہشت گرد تنظیموں کی حمایت کرتے ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ "اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ امریکا آکر آئین کی پہلی ترمیم کا سہارا لے کر یہود دشمنی اور دہشت گردی کی حمایت کرے گا تو وہ غلط فہمی میں ہے۔ ایسے افراد...
    بیجنگ: چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری) جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی وزارت تعلیم نے بھی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت نے خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور بل کا حوالہ دیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اس بل سے تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں لگ...
    امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ایشیائی خطہ متاثر ہوگا۔ پاکستان ایشیائی خطے میں 14واں بڑا ملک ہے جو امریکی ٹیرف کی زد میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا اے ڈی پی کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، امریکا نے سری لنکا کی مصنوعات پر 44...
    سٹی 42 : سینئر ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری علی عمران آصف نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے ڈیٹا کو پیکا کے تحت تحفظ فراہم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن اصل آزمائش اس پر عملدرآمد ہے۔  اپنے بیان میں علی عمران آصف نے کہا کہ اب ایف بی آر کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے محفوظ اور مضبوط نظام قائم کرے، اس کے لیے صرف تکنیکی حفاظتی اقدامات ہی نہیں بلکہ ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اندر موثر احتساب کا نظام بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس فیصلے کو واقعی موثر بنانا ہے تو اسے عملی اقدامات...
    پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ اور نئے ٹیرف کے حوالے سے مذاکرات کیلئے اعلی سطح کا وفد بھیجنے کا فیصلہ کرلیا جب کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمد کنندگان کی شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وفد کو وزیرِ اعظم کی جانب سے امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے باہمی طور پر مفید لائحہ عمل طے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کی جانب سے درآمدات پر لگائے گئے نئے ٹیرف سے متعلق جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں...
    پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر عہدیدار ایرک میئر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ایرک میئر کی قیادت میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے آنے والے امریکی وفد نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبہ میں وسیع استعداد موجود ہے۔ امریکی کمپنیوں کو اس شعبے میں ترجیحاً سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔  وزیراعظم کا امریکا...
    تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2025ء)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا اعلی سطح کی بالواسطہ بات چیت کے سلسلے میں 12 اپریل بروز ہفتہ عمان میں اکٹھا ہوں گے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق یہ موقف امریکی صدر کی بتائی ہوئی بات کے بر خلاف ہے جنھوں نے "براہ راست بات چیت" کا ذکر کیا تھا۔
    امریکا نے اپنی متعدد جامعات میں زیرتعلیم غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے متعدد طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں۔ ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جبکہ طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات بھی موجود ہیں۔ ویزے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے جا سکتے ہیں، لیکن جامعات اور کالجز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت چپکے سے طلبا کی قانونی رہائش کی حیثیت ختم کر رہی ہے جبکہ طلبا کو نہ ہی تعلیمی اداروں...
    امریکا نے چین کی طرف سے آنے والی درآمدات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ اب کی بار بعض چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس حملہ کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں بلندی کی طرف مائل ہونے کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی سمیت ایشیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز قدرے بہتری نظر آئی تھی۔ ایسا کئی روز کی مندی کے بعد ہوا تھا تاہم گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار...
    روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کی قیادت امریکا کیلئے روسی سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کرینگے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سوناٹا کولٹر کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا نیا دور ترکیہ میں ہوگا۔ ماسکو سے روسی خبر ایجنسی کے مطابق روسی اور امریکی وفود آئندہ دنوں استنبول میں ملاقات کریں گے۔ روسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وفد کی قیادت امریکا کے لیے روسی سفیر الیگزینڈر ڈارچیف کریں گے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی وفد کی قیادت نائب وزیر خارجہ سوناٹا کولٹر کریں گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کی سربراہی میں آذربائیجان کے وفد سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں اطراف نے سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں اور زیر غور مفاہمتی یادداشتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل اقدامات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔\932
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف نے منگل کو یہاں ون آن ون ملاقات کی۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میکائل جباروف نے ان کی اور اپنے وفد کی مہمان نوازی پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم نے مضبوط کثیر شعبہ جاتی تعاون کے ذریعے پاکستان اور آذربائیجان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
    امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے...
    امریکا کی جانب سے پاکستان پر انتیس فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی معیشت اور تجارت پر منفی اثرات کے خدشات بڑھ گئے ہیں وزارت تجارت کی جانب سے سامنے آنے والی ایک اہم دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس نئے ٹیرف کے نتیجے میں پاکستان کو ایک ارب ڈالر تک کا ممکنہ نقصان ہو سکتا ہے دستاویز کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو بھی دو ارب ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا گزشتہ مالی سال میں پاک امریکا تجارت کا مجموعی حجم سات ارب تیس کروڑ ڈالر رہا جس میں امریکا نے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر کی مصنوعات برآمد کیں اور ان برآمدات میں مالی سال دو ہزار...
    امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان کے معدنیات سمیت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار،پاکستان کے ساتھ معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے(اسحق ڈار) پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے ( مارکو روبیو) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ، دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارنے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم...
    نیویارک: امریکا کی متعدد یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم تقریباً 450 بین الاقوامی طلبہ کے ویزے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اچانک منسوخ کر دیے گئے، جن میں پاکستانی اور دیگر مسلم ممالک کے طلبہ بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان ویزوں کی منسوخی کسی واضح قانونی کارروائی کے بغیر کی گئی، جس پر تعلیمی اداروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ اقدام ممکنہ طور پر سیوس سسٹم کے آڈٹ کے دوران کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ ان طلبہ کو نشانہ بنا رہی ہے جو فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں شریک ہوئے تھے، تاہم کچھ ایسے طلبہ کے بھی ویزے منسوخ کیے گئے جنہوں نے کسی مظاہرے...
    امریکا کی کئی جامعات کے غیر ملکی طلبا کے ویزے اچانک منسوخ کردیے گئے ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیا کے کئی طلبا کے ویزے منسوخ کردیے ہیں، ہارورڈ، مشی گن، یو سی ایل اے اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے طلبا بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ویزا منسوخی ٹرمپ انتظامیہ کے وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا حصہ ہے جبکہ طلبہ کو حراست میں لینے اور ملک بدری کے خطرات موجود ہیں۔ ویزے مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ کیے جا سکتے ہیں، لیکن جامعات اور کالجز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت چپکے سے طلبا کی قانونی رہائش کی حیثیت ختم کر رہی ہے جبکہ طلبا کو اور نہ ہی اسکولز کو اس بارے...
    وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاک امریکا اشتراک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک امریکا اشتراک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، تجارت...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے گفتگو کی ہے۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان نے امریکا کے ساتھ شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم کیا۔دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشتگردی میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔امریکی وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان سے تعاون کا اظہار کیا، گفتگو میں معاشی اور تجارتی تعاون کو مستقبل کے تعلقات کی بنیاد قرار دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی دہشتگردی کے...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    بیجنگ :  چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی  کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں،  چین کے  دروازے   ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق  و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان  کے مسائل کے حل کو   فعال طور پر فروغ دے...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    جنوبی بھارتی اداکارہ رشمیکا مندنا نے اپنی 29ویں سالگرہ اومان میں چھٹیاں گزارتے ہوئے منائی جہاں وہ سمندر کنارے خوبصورت نظاروں سے لطف اُٹھاتی نظر آئیں۔ پشپا اسٹار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں انہیں سمندر کنارے ریت پر بیٹھے پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Rashmika Mandanna (@rashmika_mandanna) رشمیکا نے ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’کچھ ساحل..کچھ ریت..کچھ ڈوبتا سورج..کچھ پھول اور ڈھیر ساری مسکراہٹیں آپ کی تمام محبتوں اور نیک خواہشات کے ساتھ، شکریہ آپ بہترین ہیں۔ میں آپ لوگوں کو آج کی پیاری ڈائری کل دکھاؤں گی‘۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تعزیری محصولات کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک نے تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسٹاک کی قیمتوں میں تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کی کمی اور عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچانے والے امریکی ٹیرف نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ممکنہ اقتصادی بدحالی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا اس دوران، سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے وال اسٹریٹ کی فروخت کے بعد امریکی ٹریڈنگ کے کھلنے کا گھبراہٹ سے انتظار کیا، دوسرے ممالک کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ان محصولات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد ممالک نے ٹیرف میں نرمی کے لیے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ممالک جانتے ہیں کہ محصولات کا زیادہ نقصان انہی کو ہوگا، اقتصادی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی ٹیرف میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ ہی کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ٹیرف لگا کر دنیا کی معیشتوں کو ہلا...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے معاملے پر امریکا سےکوئی دباؤ نہیں ہے، نہ ہی کوئی ملک دوسرے ملک پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ امریکا سے آئے وفدکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، البتہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں۔ طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بعض لوگ ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں، مجھ سمیت...
    لاہور: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔ تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔ Post Views: 1
    ایران نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو بے معنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کو ترجیح دیں گے۔ٹرمپ نے گزشتہ ماہ تہران سے واشنگٹن کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سفارت کاری کی ناکامی کی...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے 2 اعلیٰ سطح کے وفود آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جو اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاک امریکا انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت اہم امور پر بات چیت ہوگی تاہم اس دورے میں عمران خان کی رہائی سے متعلق کوئی بات نہیں ہوگی۔ڈان نیوز کے مطابق پہلا وفد امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار برائے جنوب اور وسط ایشیائی امور ایریک میئر کی قیادت میں 8 سے 10 اپریل تک دورہ کرے گا، اس دوران وفد دونوں ممالک کے درمیان انسداد دہشت گردی تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت کرے گا۔10 سے 15 اپریل تک دورہ کرنے والا دوسرا وفد امریکی کانگریس...
    امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق “Hands Off!” کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20,000 سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ ملک کی تمام 50 ریاستوں...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی  اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی تقریب لاور کے بیدیاں روڈ پر واقع خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی جس میں خاندان کے قریبی افراد اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، اور سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی سمیت متعدد اراکین اسمبلی نے اس پرمسرت تقریب میں شرکت کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی معروف فیملی کی شادی کی اس تقریب میں صرف چند افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف ’ہینڈز آف‘ احتجاجی تحریک میں شکاگو، نیویارک، واشنگٹن، انٹلانٹا، ڈینور، ڈیلاس سمیت امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ حکومت سے عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا میں داخل ہونے والی تمام غیرملکی مصنوعات پر کم از کم 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کردیا گیا، جبکہ پاکستان پر 29 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ امریکی صدر نے بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر 32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اور بھی ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا کو جواب: تمام امریکی درآمدات پر مزید 34 فیصد ٹیرف عائد کردیا اس نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد...
    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہارک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کردی اور انہوں نے وہ کارنامہ کردکھایا جو گزشتہ 17 سالوں میں کوئی نہ کرسکا۔ کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق آئی پی ایل 2025 کے 16ویں میچ میں لکھنو سپرجائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 203 رنز بنائے اور ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 204 رنز کا ہدف دیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان ہاردک پانڈیا نے میچ میں 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یوں انہوں نے ٹی20 میں پہلی بار 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یہ نہ صرف پانڈیا کا ذاتی بلکہ آئی پی ایل میں...
    امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اوکوہاما(آئی پی ایس )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...
    سابق نگران وفاقی وزیرگوہر اعجاز گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ امریکا کےساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے جائیں، پاکستان امریکی مصنوعات کو ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دے سکتا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستانی برآمدات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جائیں، امریکا کا بڑا اعتراض ہے کہ پاکستان نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو شکایت ہے کہ پاکستان امریکی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ میں اجازت نہیں دے رہا، امریکی مصنوعات کو پاکستان کی مارکیٹ تک کھلی اجازت دینا فائدہ مند ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کھول کر امریکا کا...
    اسلام ٹائمز: یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے صدر اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر زبیر طفیل نے کہا کہ پاکستان سے برآمدات پر امریکی ٹیرف کے منفی اثرات ناگزیر ہیں لیکن زیادہ وسیع نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات کا بہت کم منفی اثر پڑے گا کیونکہ زیادہ تر حریفوں کو برآمدات پر مساوی، زیادہ یا کم محصولات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں یقین تھا کہ برآمد کنندگان کو امریکی منڈیوں میں مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ خصوصی رپورٹ پاکستانی برآمد کنندگان نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں کہا ہے کہ...
    چیٹ جی پی ٹی کے متعارف کرائے گئے امیج ٹول سے بنائے جانے والے گیبلی-اسٹائل اے آئی آرٹ کے رجحان نے گزشتہ ہفتے چیٹ جی پی ٹی صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ کر دیا، جس کی وجہ سے اوپن اے آئی کے سرورز پر دباؤ آیا اور عارضی طور پر رسائی کو محدود کردیا گیا۔ Similarweb کے مطابق رواں برس پہلی بار پیلٹ فارم پر فعال صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچی گئی۔ جبکہ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمن پہلے ہی بتا چکے ہیں پلیٹ فارم پر ایک گھنٹے کے دوران 10 لاکھ صارفین کا اضافہ ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے جی پی ٹی-4 او ماڈل کی بہتر تصاویر بنانے کے...
    سابق نگراں وفاقی وزیر کی امریکا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تجویز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز سلام آباد (آئی پی ایس )سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے امریکا کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کی تجویز دے دی اور کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات کیے جائیں۔اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان امریکی مصنوعات کو ڈیوٹی فری درآمدات کی اجازت دے سکتا ہے، امریکا کے ساتھ پاکستانی برآمدات پر ڈیوٹیز اور ٹیکسز میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جائیں، امریکا کا بڑا اعتراض ہے کہ پاکستان نے امریکی مصنوعات پر ٹیرف لگائے ہوئے ہیں ، امریکا کو شکایت ہے کہ پاکستان امریکی مصنوعات کو اپنی مارکیٹ...
    کراچی:روٹھے شائقین کو کرکٹ کی جانب لانے کے لیے بورڈ کا اہم اقدام سامنے آگیا جس کے تحت ویسٹ انڈیز میں بھی رات کو ٹیسٹ میچ ہوگا۔ پنک بال مقابلے کے لیے میزبان کو سبائنا پارک میں فلڈ لائٹس اَپ گریڈ ہونے کا انتظار ہے، رواں ماہ آسٹریلوی ٹیم جمیکا میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا باقاعدگی سے ہوم سیزن میں ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیل رہا ہے، متعدد ممالک میں اب تک پنک بال سے طویل فارمیٹ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، ان میں ویسٹ انڈیز بھی شامل ہے، وہاں کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور بورڈ انھیں دوبارہ راغب کرنے کے لیے اس سیزن...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کی جانب سے پاکستان پر غیر متوقع طور پر عائد کردہ 29 فیصد جوابی محصولات کے بارے میں برآمد کنندگان کا خیال ہے کہ اس کے اثرات نقصان دہ ہوں گے، اگرچہ یہ خاص طور پر شدید نہیں ہوں گے کیونکہ حریفوں کو بھی امریکا میں اپنی برآمدات پر اسی طرح کے زیادہ ٹیکسز کا سامنا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو متعدد محصولات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی معیشت کو ’دھوکا دہی‘ سے روکنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ محصولات سے کوئی خاص نقصان نہیں ہوگا کیونکہ بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش جیسے...
    ہیرڈ اور میکڈونلڈ جزائر، جہاں کوئی مستقل رہائشی نہیں ہے، اب امریکا کی ٹیرف لسٹ میں شامل ہو چکے ہیں۔ انٹارکٹیکا کے قریب واقع دور دراز، غیر آباد آتش فشانی جزائر، جو پینگوئنز کا مسکن ہیں، اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وسیع تجارتی ٹیرف کے تحت آ چکے ہیں، جس سے ان علاقوں کے بارے میں الجھن اور مذاق کی سی کیفیت ہے کیونکہ یہاں نہ تو کوئی آبادی ہے اور نہ ہی یہاں کی کوئی ریکارڈ شدہ برآمدات ہیں۔ ہیرڈ جزیرہ اور میکڈونلڈ جزائر، جو ایک گلیشیر سے ڈھکے ہوئے آسٹریلیشین خارجی علاقے ہیں، جو صرف پرتھ سے 2 ہفتے کے بحری سفر کے ذریعے پہنچے جا سکتے ہیں، ان ممالک اور علاقوں میں شامل کیے گئے ہیں...
    عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین...
    امریکا نے چین میں موجود اپنے حکومت کے اہلکاروں، ان کے خاندان کے افراد اور سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے ٹھیکیداروں پر چینی شہریوں کے ساتھ کسی بھی رومانی یا جنسی تعلقات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 4 افراد، جنہیں اس معاملے کی براہ راست معلومات تھیں، نے اے پی کو اس پالیسی کے بارے میں بتایا، جو امریکی سفیر نکولس برنرز نے جنوری میں چین چھوڑنے سے کچھ دن پہلے نافذ کی تھی۔ یہ افراد خفیہ ہدایات پر تفصیلات پر بات کرنے کے لیے گمنامی کی شرط پر اے پی سے بات کر رہے تھے۔ اگرچہ کچھ امریکی اداروں کے پاس ایسے تعلقات پر پہلے ہی سخت قواعد...
    سنہ 2021 میں افغانستان سے اپنا بوریا بستر لپیٹنے وقت امریکا اربوں ڈالر کے اپنے جنگی ہتھیار بشمول متعدد طیارے اور بلیک ہاکس ہیلی کاپٹرز اسی سرزمین پر چھوڑگیا تھا اور اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وہ سامان حرب واپس لینا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو مطلوب دہشتگرد کیسے پکڑا؟ جہاں تک اپنے ہتھیار اور جہاز  و ہیلی کاپٹرز افغانستان میں ہی چھوڑ کر جانے کا سوال ہے تو اس وقت امریکا کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا تھا کہ وہ سامان اور جہاز ملک میں ہر شہر پر اپنا قبضہ جماتے ہوئے تیزی سے کابل کی جانب بڑھتے طالبان سے نمٹنے کے لیے افغان فوج کے کام آئیں گے جبکہ اس وقت ایک رائے یہ...
    تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ ایران کے مطابق ٹرمپ کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر واشنگٹن کے ساتھ بات نہ کی تو اسے بمباری اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے ان بیانات پر ایران...
    واشنگٹن: امریکا نے ایران کے ڈرون نیٹ ورک پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں اور متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران، روس اور دہشت گرد گروپوں کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، جس کی وجہ سے 6 ایرانی اور غیر ملکی ادارے اور 2 ایرانی شہریوں پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی اور پرزہ جات فراہم کر رہی تھیں۔ اس معاملے میں ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔  
    ویب ڈیسک :امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے ویزے کا حصول  اب غیر ملکی طالب علموں کے لیے زیادہ مشکل بننے والا ہے۔  تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواستیں دینے والوں کی زیادہ سخت چھان بین کرنے کا حکم دیا ہے۔مارکو روبیو نے بیرون ملک موجود امریکی سفارتکاروں کو حکم دیا ہے کہ وہ سٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے درخواست دینے والے افراد کے سوشل میڈیا مواد کی چھان بین کریں۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو امریکا...
    امریکا کی 23 ریاستوں کا ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: تقریباً دو درجن امریکی ریاستوں نے صحت کے شعبے میں فنڈز کی کٹوتی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ریاستوں کے اٹارنی جنرلز نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف رہوڈ آئی لینڈ کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی، ان ریاستوں میں نیویارک، کولوراڈو، پنسلوانیا اور کولمبیا شامل ہیں۔ مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 11 ارب ڈالرز کی کٹوتی غیرقانونی طور پر کی، جس سے عوامی صحت کو شدید نقصان پہنچے گا اور مستقبل میں وباؤں کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ کٹوتی کو فوری طور...
    واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے، ایران کو نیو کلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہو گا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے حماس کو غزہ کی صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہم ہیں دنیا کی حفاظت کیلئے کام کریں گے۔ ٹیمی بروس نے مزید کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ تمام فیصلے عوام کی اُمنگوں کے مطابق کر رہی ہے، امریکا آنے والوں کو امریکی قوانین کا احترام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دور میں جب امریکا معاشی لحاظ سے مضبوط ہو جائے گا تو دنیا بھی ایک بہتر جگہ ہو...
    ویب ڈیسک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے امریکا کی جانب سے دستبرداری کے فیصلے کے بعد اپنے بجٹ کا پانچواں حصہ کم کرنے کی تجویز پیش کردی۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے "اے ایف پی" کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کی جانب سے بھیجی گئی ایک اندرونی ای میل میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے۔  ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے اقوام متحدہ کی ایجنسی کے عملے کو بھیجے گئے پیغام میں کہاہے کہ عالمی ادارہ صحت کو 2025 میں تقریباً60 کروڑڈالر کی کمی کا سامنا ہے اوراس کے پاس بجٹ میں کٹوتی کے علاوہ ’کوئی چارہ نہیں ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025  جنوری میں...
    اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان نے مطلوب ترین دہشتگرد امریکا کے حوالے کیا، امریکی انتظامیہ افغان طالبان کے مسئلے سے آگاہ ہے۔ داعش، ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کو افغان طالبان کی سرپرستی حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ عمران خان کو رہا کروائیں گے؟ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے سوال نظر انداز کردیا ٹیمی بروس کا مزید کہنا تھا کہ کانگریس کو یو ایس پروگرامز کی ترتیب نو سے آگاہ کردیا، امریکا میں حزب اللہ کے لیے فنڈنگ کرنے والے 5 افراد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ایران کی تیل کی فروخت میں مدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ مزید پڑھیں: امریکا میں داخلے پر پابندی کی تردید...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)امریکا میں پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کو مبینہ طور پر امریکی ایکسپورٹ کنٹرول قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کے فوجی اور اسلحہ کے پروگراموں سے وابستہ اداروں کو حساس امریکی سامان اور ٹیکنالوجی اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 مارچ کو عائد کی گئی فرد جرم کے مطابق محمد جاوید عزیز(جاوید عزیز صدیقی)عرف جے صدیقی کو کینیڈا سے امریکا میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا، وہ اب بھی حراست میں ہیں اور منیسوٹا کے ضلع میں منتقلی کے منتظر ہیں۔فرد جرم میں جے صدیقی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2003 سے 2019 تک کینیڈا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پہلے کینیڈا کو امریکی ریاست بنانے کے بیان اور اس کے بعد کینیڈین مصنوعات پر غیرمعمولی ٹیرف کے نفاذ کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے، دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر میں یک دم بڑی کمی واقع ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈین وزیراعظم نے ٹیرف کے نفاذ کو کینیڈا پر حملہ قرار دے دیا امریکا اور کینیڈا کے درمیان ایئرلائن کے سفر میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان ٹیرف کے تنازع اور کینیڈا کو 51ویں ریاست بنانے کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور اقدام کا نتیجہ ہے۔ ایوی ایشن اینالٹکس کمپنی او اے جی کی طرف سے جاری...
    ریلی سے قمر عباس غدیری، سید منظر حسین بخاری، سیدہ معصومہ موسوی، عبدالباسط خان زئی، علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، سید پسند علی رضوی، سید معظم علی شاہ، مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس...
    OTTAWA: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو ٹیرف کے حوالے سخت بیان کے بعد رابطہ کیا اور اس رابطے کو دونوں رہنماؤں نے مؤثر قرار دے دیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کو دھمکی دی تھی کہ اگلے ہفتے ردعمل کے طور پر ٹیرف عائد کیا جائے گا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے رابطہ کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ یہ ایک انتہائی مفید کال تھی، ہم نے کئی باتوں پر اتفاق کیا اور کینیڈ کے آنے والے انتخابات کے بعد سیاست، کاروبار اور دیگر امور پر کام کرنے کے لیے فوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.25فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380روپے ریکارڈکی گئی تھی۔(جاری ہے) ملک کے چنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت گزشتہ ہفتہ کے 1382روپے پرمستحکم رہی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375روپے، راولپنڈی 1333روپے،گوجرانوالہ 1400روپے،سیالکوٹ...
    اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ہمارے اور امریکا کے درمیان پرانے تعلقات ختم ہو گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے اعلان کیاکہ امریکا کے ساتھ گہرے اقتصادی، سیکیورٹی اور عسکری تعلقات کا دور ختم ہو چکا ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق مارک کارنی نے ٹرمپ کے آٹو ٹیرف کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو مستقل طور پر تبدیل کر دیا ہے اور مستقبل میں کسی بھی تجارتی معاہدے کے باوجود واپسی کا کوئی راستہ...
    ایران نے عمان کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب بھیجا ہے جس میں انہوں نے تہران سے نیا جوہری معاہدہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ کہا گیا ہے کہ ہماری پالیسی اب بھی یہ ہے کہ دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے تحت براہ راست مذاکرات میں حصہ نہ لیا جائے، تاہم ماضی کی طرح بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے تاکہ دوسری طرف کا جائزہ لیا جا سکے، اپنے شرائط پیش کی جا سکیں،...
    امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات...
    مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں عدالت نے رکن اسمبلی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ولی محمد نے کی، پراسیکیوشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو  گرفتار کرکے آئندہ...
    سال بہ سال نمایاں کمی کے باوجود چین 2025 میں کمپیوٹر چپ سازی کے نئے آلات میں کسی بھی دوسرے جغرافیائی خطے کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ چین کے ایک انڈسٹری گروپ نے بتایا کہ گیئر میں عالمی سرمایہ کاری اس سال 2 فیصد بڑھ کر 110 بلین ڈالر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا پر جوابی وار، کمپیوٹر چپ کے اہم مٹیریل کی برآمدات محدود کردیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کا اثر ممکنہ طور پر 2026 میں اور بھی مضبوط ہو گا، جب سرمایہ کاری میں مزید 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ چین چپس کا سب سے بڑا صارف ہے اور وہاں کی فرمیں برسوں سے چپ بنانے کی...
    BEIJING: چین نے امریکا کی جانب سے مختلف ممالک کی مصنوعات اور دیگر معاملات پر عائد کی گئیں پابندیاں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے یہ اقدامات واضح طور پر تسلط پسندانہ عمل ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، جن میں امریکی کانگریس کے ریپبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں سے بات چیت شامل تھی۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طارق فاطمی نے امریکی کانگریس کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین برائن ماسٹ، امور خارجہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے جنوبی و سنٹرل ایشیا کے رینکنگ ممبر کانگریس سڈنی کام لاگر ڈو اور پاکستان کاکس کے شریک چئیرمینوں جیک برگ مین اور ٹام سوازی سے بھی ملاقات کی۔ مزید پڑھیں: امریکا میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد معاون خصوصی نے...
    WASHINGTON: امریکا نے ایران کے تین انٹیلی جینس افسران پر پابندی عائد کردی ہے، جو مبینہ طور پر ایف بی آئی اسپیشل ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے لاپتا ہونے میں ملوث تھے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی خزانہ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اعلامیے میں بتایا کہ ایران کے تین اہلکاروں پر ایف بی آئی ایجنٹ کو لاپتا کرنے کا الزام ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت انٹیلی جینس اور سیکیورٹی کے رضا امیری مقدم، غلام حسین محمدنیا اور تقی دانش ور پر امریکا نے پابندیاں عائد کردی ہیں اور امریکا نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ تینوں اہلکار ایف بی آئی کے سابق ایجنٹ کی گم شدگی میں ملوث تھے اور وہ ایران میں...
    پاکستان میں قانونی اور غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان مہاجرین کو واپسی کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی گئی ہے، جس میں 6 روز باقی ہے اور اب وفاقی وزارت داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت سے افغان طلبہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں طالبان حکومت افغان طالبات کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے کی مشروط اجازت دینے پر رضامند میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبرپختونخوا کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی جانب سے غیرملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ...
     یوکرین جنگ کے حوالے سے روس اور امریکا کے مابین سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے مذاکرات ختم ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات قریباً 12 گھنٹوں پر مشتمل تھے جس کا اعلامیہ آج جاری کیا جائے گا۔ یہ مذاکرات ایک ایسے وقت میں ہورہے ہیں جب امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ یورپ میں یوکرین اور روس کے درمیان ہونے والی تباہ کن 3 سالہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرین اور امریکا کے درمیان ریاض میں نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے، یوکرینی وزیردفاع اس سے قبل امریکا نے یوکرین کے ساتھ سعودی عرب میں ہی مذاکرات کیے تھے جنہیں امریکی اور یوکرینی حکام نے مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔ وائٹ ہاؤس نے...
    امریکا میں نئی ٹرمپ انتظامیہ نے وفاقی حکومت کے ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے جس کے بعد ان کے دشمن ممالک کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کا حجم کم کرنے کے ذمہ دار اپنے مشیر ایلون مسک کے ہمراہ جن ہزاروں ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا ہے ان میں سے اکثر کے پاس خفیہ معلومات اور ڈیٹا کا علم یا ان تک رسائی ہے جو ان ملازمین کو دشمن ممالک کی ایجنسیز کے ہاتھوں جاسوس بھرتی ہونے کے امکان میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینیئر جاسوسی کے الزام میں گرفتار وائٹ ہاؤس...
    امریکا اور یوکرین کے درمیان ریاض میں مذاکرات کا دور مکمل ہو گیا۔ یوکرینی وزیرِ دفاع ستم عمروف کے مطابق یوکرین اور امریکی حکام کے درمیان مذاکرات نتیجہ خیز رہے۔ انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام سے توانائی سمیت اہم نکات پر بات چیت کی، منصفانہ اور دیرپا امن کو حقیقت بنانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ Post Views: 1
    یوکرین کے وزیردفاع رستم عمیروف نے کہا ہے کہ ان کے ملک اور امریکا کے درمیان ریاض میں ہونے والی گفتگو نتیجہ خیز تھی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں اہم اور کلیدی نکات پر گفتگو کی جن میں توانائی کی تنصیبات اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کی حفاظت بھی شامل تھی۔ یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ ایک انصاف پر مبنی اور پائیدار امن کو حقیقت بنانے کے لیے کام کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کا معاملہ، ٹرمپ اور پیوٹن کا اہم ٹیلی فونک رابطہ دوسری طرف امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکاف نے بھی روس یوکرین جنگ کے اختتام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے ساتھ تنازع کے باعث امریکا سے نکالے جانے والے جنوبی افریقی سفیر کا اتوار کے روز وطن واپس پہنچنے پر، پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور پریٹوریا کے درمیان تعلقات اس وقت سے تناؤ کا شکار ہیں، جب ٹرمپ نے جنوبی افریقہ کی سفید فام مخالف زمین کی پالیسی، عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کا مقدمہ کرانے اور خارجہ پالیسی کی دیگر جھڑپوں پر جنوبی افریقہ کو دی جانے والی مالی امداد میں کٹوتی کی ہے۔ واشنگٹن سے نکالے جانے والے سفیر ابراہیم رسول نے کیپ ٹاؤن میں کہا کہ...
    کینیڈا نے نئے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک میں عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ مارک کارنی نے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے استعفیٰ دینے کے بعد عہدہ سنبھالا تھا تاہم انہوں نے حلف برداری کے صرف 9 دن بعد ہی ملک میں نئے الیکشنز کا اعلان کردیا۔ اتوار کے روز وزیراعظم مارک کارنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں نئے انتخابات اپریل کی 28 تاریخ کو ہوں گی۔ یہ بھی پڑیے: کینیڈا اور میکسیکو سے ٹیرف ڈیل ممکن نہیں آج سے نفاذ ہوگا، صدر ٹرمپ کینیڈین وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا سے متعلق پالیسیوں اور دھمکیوں کی وجہ سے نئے انتخابات کا اعلان کرنا...
    Azad Trade Center Behind Civic Center Gulshan e Iqbal Block 14 Karachi., Pakistan
    بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ فلم 'سکندر' کا ٹریلر اتوار کو جاری کیا گیا۔ تاہم، فلم بینوں اور سوشل میڈیا پر سلمان خان اور ان کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عمر کے فرق پر بحث چھڑ گئی ہے۔ اس موضوع پر ردعمل دیتے ہوئے سلمان خان نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ اتوار کو ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز تقریب میں جہاں رشمیکا بھی موجود تھیں، سلمان خان نے کہا: "جب رشمیکا مندانا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے اور ان کے والد کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہے تو پھر دوسروں کو کیا پرابلم ہے؟" انہوں نے مزید کہا: "ان کی شادی ہو جائے گی، بچے ہوں گے تو...
    جیسیکا ایبر جو کہ جنوری میں مستعفی ہونے تک 3 سال تک ورجینیا کے مشرقی ضلع کی امریکی اٹارنی تھیں، ہفتے کے روز اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ پولیس نے بتایا کہ ورجینیا کے مشرقی ڈسٹرکٹ کی سابق امریکی اٹارنی جیسیکا ایبر ہفتے کی صبح اسکندریہ میں مردہ پائی گئیں۔ وہ 43 سال کی تھیں۔ اسکندریہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق پولیس نے صبح 9:20 بجے ایبر کی لاش دریافت کی۔ پولیس نے اس بات کی نشاندہی نہیں کی کہ ان کی موت مشکوک تھی، اس بات کا تعین طبی معائنہ کے بعد ہی کیا جائے گا۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق جیسیکا کی موت سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا: غیرقانونی تارکین وطن...
    واشنگٹن: امریکا نے دنیا کے پہلے اور جدید ترین ’’سکستھ جنریشن ایف47‘‘ جنگی طیارے تیار کرنے کا اعلان کردیا، یہ لڑاکا طیارہ تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔  غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید ترین طیارے بنانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس طیارے کا نام ’’ایف-47‘‘ ہوگا، ’نیکسٹ جنریشن ایئر ڈومیننس‘ طیارے تیار کرنے کا بوئنگ کمپنی سے معاہدہ کرلیا گیا ہے۔   امریکی صدر اور سیکریٹری دفاع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایف47 کی خصوصیات اور صلاحیتیں بے مثال ہوں گی، دنیا نے ایسا طیارہ پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا، یہ طیارہ امریکا کی فضائی برتری کو قائم...
    امریکا نے سراج الدین حقانی سمیت 3طالبان رہنماں کے سروں کی قیمت واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز کابل (سب نیوز)امریکا نے افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سمیت طالبان قیادت کے سینئر رہنماوں کے سروں کی مقرر کی گئی قیمت واپس لے لی ہے۔تفصیلات کے مطابق سراج الدین حقانی نے جنوری 2008 میں کابل کے سرینا ہوٹل پر حملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا، جس میں امریکی شہری تھور ڈیوڈ ہسلا سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اب سراج الدین حقانی کی تصویر اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی انعامات برائے انصاف کی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتی، تاہم اتوار کے روز بھی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)کی ویب سائٹ پر...
    ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ تحریک کی نمائندگی کرتے ہوئے امریکا میں سینکڑوں مظاہرین آج مین ہٹن کے میٹ پیکنگ ڈسٹرکٹ میں ٹیسلا شوروم کے باہر جمع ہوئے، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس کاروبار کو ہدف بنا رہے ہیں جس نے ایلون مسک کو دنیا کا امیر ترین آدمی بنادیا۔ گزشتہ کئی ہفتوں سے، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور وفاقی حکومت میں ان کی شمولیت کی مذمت کرنے کے لیے پیپل اوور پرافٹس اور ڈسٹرکشن پروجیکٹ سمیت گروپس کے زیر اہتمام مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی: ٹیسلا فیکٹری میں آتشزدگی، ایلون مسک کا دورہ اور ملازمین کے لیے ’آئی لو یو‘ کا پیغام بہت سے مظاہرین نے کہا کہ وہ ایلون مسک کے کاروبار کیخلاف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مارچ 2025ء) پاکستان کی حکومت نے اب ماضی میں وفات پا جانے والے ان افراد کے شناختی کارڈ منسوخ کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔ ڈی ڈبلیو کو دستیاب سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں 70 لاکھ سے زائد ایسے افراد کے شناختی کارڈ اب بھی فعال ہیں، جن کے ڈیتھ سرٹیفیکیٹس یونین کونسل سے جاری ہو چکے ہیں۔ ریکارڈ میں فرق کیوں؟ نادرا کے ترجمان سید شباہت علی نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسلوں کے ریکارڈ میں یہ افراد وفات پا چکے ہیں لیکن نادرا کے ڈیٹا بیس میں وہ تاحال فعال شمار ہو رہے ہیں کیونکہ ان کے رشتہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے حکم کی تعمیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وفاقی ایجنٹس کی بڑی تعداد کو اپنے روایتی کاموں سے ہٹا کر امیگریشن نافذ کرنے والے اداروں میں تفویض کر دیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں اس بات کا حصہ ہیں کہ صدر ٹرمپ لاکھوں مجرمانہ تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی ایجنٹ جو عموماً بچوں کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں، منشیات کے اسمگلروں، ٹیکس فراڈ اور منی لانڈرنگ کے معاملات کی تحقیقات کرتے ہیں، اب غیر قانونی طور پر امریکہ میں...