ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.
(جاری ہے)
ملک کے چنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت گزشتہ ہفتہ کے 1382روپے پرمستحکم رہی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375روپے، راولپنڈی 1333روپے،گوجرانوالہ 1400روپے،سیالکوٹ 1380روپے،لاہور1450روپے،فیصل آباد1370روپے،سرگودھا1368روپے،ملتان 1384روپے،بہاولپور1427روپے،پشاور1380روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314روپے، حیدرآباد1340روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈکی گئی۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث زیورات خریدنے والے افراد کو شدید مالی دباؤ کا سامنا ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے مطابق پاکستان میں 10 گرام سونا 5,059 روپے اور فی تولہ سونا 5,900 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے جبکہ فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر سونا 59 ڈالر بڑھ کر 3454 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ ہوا تھا، جہاں 24 قیراط فی تولہ سونا 8100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے تک پہنچا، اور 10 گرام سونا 6944 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کا ہو گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق موجودہ عالمی معاشی غیر یقینی، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، اور سرمایہ کاروں کے رجحان کی تبدیلی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجوہات ہیں۔
قیمتی دھات کی یہ بڑھتی ہوئی قیمتیں نہ صرف عام خریداروں کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ زیورات سازی کی صنعت کے لیے بھی ایک چیلنج بن چکی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو سونا مستقبل قریب میں نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت چین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کا خسارہ 7222ہزار ارب روپے رہنے کا امکان چائنا میڈیا گروپ کے ایونٹ “گلیمرس چائینیز 2025 ” کا کامیاب انعقادCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم