امریکا کے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سینیئر بیورو آفیشل (ایس بی او) ایرک میئر نے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے لیے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کو اسلام آباد میں معدنیات سرمایہ کاری فورم کے انعقاد پر سراہتا ہوں اور اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کرتا ہوں کہ اس نے سرمایہ کاروں کے لیے یکساں موقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

ایرک میئر نے کہا کہ اہم معدنیات ہمارے سب سے اہم ٹیکنالوجیز کے خام مال ہیں، اور صدر ٹرمپ نے امریکا کے معدنیات کے مستقبل کو محفوظ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اگرچہ ہم یہاں اسلام آباد میں معدنیات پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے موجود ہیں، میں ہمارے اقتصادی شراکت داری کی دیگر حالیہ کامیابیوں کو بھی اجاگر کرنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کھربوں ڈالرز کے معدنی ذخائر سے مستفید ہو کر آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

ہم نے حال ہی میں پاکستان کو امریکی سویابین کی برآمدات بحالی کا جشن منایا۔ پچھلے چند ہفتوں میں سویابین کے 2 لاکھ 60 ہزار ٹن سے زیادہ کے ساتھ 4 جہاز پاکستان پہنچے ہیں۔ یہ امریکی برآمد کنندگان اور پاکستانیوں کے لیے جیت ہے، اور ہم مستقبل میں مزید ایسی کامیابیاں دیکھنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو چیز مجھے امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کے بارے میں سب سے زیادہ پرجوش بناتی ہے وہ یہ ہے کہ ہمارا تعاون ہمارے عوام کے درمیان گہرے اور پائیدار تعلقات پر مبنی ہے۔ آپ میں سے بہت سے افراد نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ہمارے تبادلے کے پروگراموں میں حصہ لیا ہے، اور امریکہ میں خاندان، دوست اور کاروباری شراکت دار رکھتے ہیں۔ میں ہر ایک کے ساتھ مل کر امریکا اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ایرک میئر نے کہا کہ میں پاکستان کی شاندار مہمان نوازی کا تجربہ کرنے، معدنیات سرمایہ کاری فورم میں شرکت کرنے، اور ہماری اہم شراکت داری کو مزید مستحکم اور فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں موجود ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد امریکا ایرک میئر پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد امریکا ایرک میئر پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 امریکا اور پاکستان کے شراکت داری کو مزید کرنے کے لیے کے درمیان ایرک میئر نے کہا کہ

پڑھیں:

وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دے دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں ہیلتھ انجینئرنگ اینڈ منرلز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کو کاروبار دوست ماحول اور تمام سہولتیں فراہم کریں گے، کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے کا بہترین موقع ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے، پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے، چین، افریقہ، یورپ اور امریکا سے دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں، پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اے آئی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر سنگل ڈیجٹ میں آگئی ہے، پالیسی ریٹ ساڑھے 22 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آگیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ شاندار ایونٹ میں آکر خوشی ہوئی، چین، افریقا، یورپ، امریکا اور دیگر ملکوں کے نمائندگان کو دیکھ کر خوشی ہوئی، ہمارے ان ملکوں کے ساتھ شاندار دوستانہ اور کاروباری تعلقات ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیر تجارت سمیت متعلقہ محکموں کو شاندار ایونٹ پر مبارکباد دیتا ہوں، معاشی طور پر مستحکم پاکستان ترقی و خوشحالی کے راستے پر گامزن ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انجینئرنگ، زراعت اور معدنیات میں بڑا پوٹینشل ہے، پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، نوجوان خود کو جدید تکنیک اور پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سمیت اللہ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے نوازا ہے۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ نمائش میں زرعی مشینری، قیمتی پتھر، ادویات اور دیگرشاندار سٹالز ہیں، ہمیں جدت، تحقیق اور ترقی کی طرف جانا ہے۔ 

5 فلموں کا بزنس 2200 کروڑ، بالی وڈ اداکار جس نے کمائی میں رنبیر، الو ارجن کو بھی پیچھے چھوڑدیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
  • چین اور گبون نے سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، چینی صدر
  • چین اور ایکواڈور جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، چینی صدر
  • خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم
  • امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت
  • پی آئی اے کی لاہور اور باکو کے درمیان پروازیں علاقائی روابط کا اہم سنگِ میل ہے، شہباز شریف
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، شہباز شریف
  • 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، شہباز شریف
  • وزیراعظم کی 60 ممالک کو معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت