بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
فیملی ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا کی شادی کی تقریب لاہور میں بیدیاں روڈ پر خاور مانیکا کے فارم ہاؤس میں ہوئی۔
شادی کی تقریب میں ایم این اے میاں احمد رضا مانیکا، ایم پی اے میاں فاروق مانیکا، میاں آصف مانیکا، سابق ایم پی اے دیوان عظمت سید محمد چشتی اور قریبی عزیز شریک ہوئے۔
فیملی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں محدود افراد کو مدعو کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاور مانیکا کے شادی کی تقریب
پڑھیں:
سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔