امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔

امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے، تاہم ہر ملک کی برآمدات، مصنوعات اور تجارتی حجم مختلف ہونے کی وجہ سے اس پالیسی کے اثرات بھی ہر ملک پر مختلف ہوتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت دونوں پر یہ ٹیرف مختلف شرح سے لاگو ہوئے ہیں۔ امریکا ایک وسیع و عریض منڈی ہے جس کی طلب کو کوئی ایک ملک یا چند ممالک بھی مکمل طور پر پورا نہیں کر سکتے۔ جنوبی ایشیائی ممالک، خصوصاً پاکستان اور بھارت، اس طلب کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

‎سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ امریکی حکومت، بالخصوص صدر کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ مقامی صنعت کو فروغ دے کر زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کریں۔ اسی مقصد کے تحت یہ ٹیرف متعارف کروائے گئے ہیں۔ تاہم، پاکستان اس معاملے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے امریکی اسسٹنٹ ٹریڈ رپریزنٹیٹو سے ملاقات کی ہے جس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ایسی نرمی حاصل کی جائے جو دونوں ممالک کےلیے تجارتی لحاظ سے مفید ہو۔

‎بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارتی پالیسی کے حوالے سے تقابلی جائزے کو انہوں نے غیر موزوں قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ملک کی اپنی مخصوص مصنوعات، پالیسیز اور تجارتی حکمت عملی ہوتی ہے۔ اگرچہ بھارت آئی ٹی کے شعبے میں ایک مستحکم حیثیت رکھتا ہے، پاکستان بھی اب ایک ابھرتا ہوا مثبت کھلاڑی بن کر سامنے آ رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے وہ اپنی پیداواری صلاحیت، قومی مفاد اور مہارت کو مدِنظر رکھتے ہوئے عالمی سطح پر تعلقات قائم کرے، نہ کہ یہ سوچے کہ دوسرے ممالک کیا کر رہے ہیں؟ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جس کی آبادی 25 کروڑ سے زائد ہے اور اس کی پالیسیاں اس کی اپنی قومی ضرورتوں کے مطابق ہونی چاہئیں۔

‎امریکا میں پی ٹی آئی سے منسلک افراد کی سرگرمیوں اور قانون شکنی کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قانون کی پاسداری لازمی ہے۔ اگر کوئی شخص امریکی یا کسی بھی ملک کے قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس سے قانون کے مطابق ہی نمٹا جانا چاہیے۔

ان کا مؤقف تھا کہ بطور سفیر وہ بین الاقوامی اور داخلی قوانین کے احترام کو ضروری سمجھتے ہیں اور یہی طرزِ عمل دنیا کو منظم اور پُرامن سمت میں لے جا سکتا ہے۔

‎پاکستانی سیاست کے اثرات اور امریکا میں سرگرمیوں سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست اس کا داخلی معاملہ ہے اور ہر ملک کی طرح پاکستان کو بھی یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے داخلی معاملات خود حل کرے، کسی بھی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے امریکا کی کانگریس میں پاکستان سے متعلق پیش کیے گئے بل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں ہر سال ہزاروں بل پیش کیے جاتے ہیں جن میں سے صرف چند ہی قانون کی شکل اختیار کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات بہت پرانے اور مضبوط ہیں اور انہیں مزید مستحکم کرنا پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ موجودہ امریکی صدر نے بھی اپنی ابتدائی تقریر میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا تھا جو ایک مثبت اشارہ ہے۔

‎امریکا میں بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں جاری تحریک کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات ہر ملک کے داخلی معاملات ہوتے ہیں۔ اگر امریکا میں کچھ افراد بانی پی ٹی آئی کی حمایت کر رہے ہیں تو یہ پاکستان کی اندرونی سیاست سے تعلق رکھتا ہے۔ پاکستان بیرونی مداخلت کا قائل نہیں اور نہ ہی ایسا ہونا چاہیے۔ ہر ملک کو اپنے مسائل خود حل کرنے کا حق حاصل ہے۔

‎اس سوال پر کہ کیا امریکی کانگریس میں پیش کیا گیا بل پاکستان کے معاملات میں مداخلت کے زمرے میں آتا ہے؟ سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ اگر پاکستان کے داخلی معاملات پر کسی بھی سطح پر بات کی جائے، تو یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ریاست ہے جو دنیا کے ایک پیچیدہ اور حساس خطے میں 75 برس سے قائم ہے۔ پاکستان کو نہ صرف اپنے مسائل کا سامنا کرنا آتا ہے بلکہ وہ اپنی خودمختاری کا دفاع بھی بخوبی کرنا جانتا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سفیر رضوان سعید شیخ نے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان کہ پاکستان پاکستان کی امریکا میں پاکستان کے امریکا کی نے کہا کہ انہوں نے ہر ملک کے تحت

پڑھیں:

ایگزم بنک کی  ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری ‘روز گار بڑھے گا: امریکی سفیر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہو گا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بنک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر مالی سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔ آنے والے برسوں میں ایگزم بنک کے مالی تعاون کے منصوبے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر کے اعلیٰ معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق امریکا میں 6 ہزار اور بلوچستان پاکستان میں 7 ہزار 500 روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ ریکورڈن منصوبہ کان کنی کے لیے بطور ماڈل پروجیکٹ ہوگا جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونیٹیز اور شراکت داروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی خوش حالی کے سود مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پر عائد ٹرمپ ٹیرف ختم کرنے کیلیے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • بھارت پر عائد ٹیرف ختم کرنے کیلئے امریکی کانگریس میں قرارداد پیش
  • پاکستانی خواتین انٹرپرینیورز جدت اور مسائل کے حل میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں، اویس سعید
  • درآمدات اور برآمدات کی دستاویزی پیچیدگیاں ختم کردی کردی ہیں،رضوان محمد
  • نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
  • پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے،رضوان سعید شیخ
  • ناروے کے سفیر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پرڈیمارش جاری کردیاگیا
  • ناروے کے سفیر کی پاکستان میں مداخلت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری
  • ایمان مزاری کیس سماعت میں شرکت، نارویجن سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، احتجاج
  • ایگزم بنک کی  ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری ‘روز گار بڑھے گا: امریکی سفیر