پاک امریکا وزرائے خارجہ میں رابطہ، معدنیات کے شعبہ میں تعاون کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاک امریکا اشتراک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پاک امریکا اشتراک مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، انسداد دہشت گردی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید تعاون پر زور دیا گیا۔ مارکو روبیو نے پاکستان کے ساتھ معدنیات کے شعبے تعاون کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ معیشت اور تجارت میں تعاون دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے تعلقات کی پہچان ہوگا۔
اسحاق ڈار نے 2013ء سے 2018ء کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں پر بات کی، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کو معاشی اور انسانی نقصان ہوا، امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ ترجمان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے انسداد دہشت گردی تعاون مزید بڑھانے کی امریکی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں راہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا، مارکو روبیو نے افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ پر زور دیا گیا مارکو روبیو میں تعاون اسحاق ڈار
پڑھیں:
ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔
ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer