نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کی سربراہی میں آذربائیجان کے وفد سے بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائیل جباروف کی سربراہی میں آذربائیجان کے وفد سے وفود کی سطح پر بات چیت کی۔
(جاری ہے)
دفتر خارجہ کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق بات چیت میں دونوں اطراف نے سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں اور زیر غور مفاہمتی یادداشتوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں اطراف نے آذربائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل اقدامات کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔\932
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آذربائیجان کے
پڑھیں:
روانڈا کے وزیر خارجہ کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے دفتر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا دفتر خارجہ پہنچنے پر استقبال کیا۔
روانڈا کے وزیر خارجہ نائب وزیراعظم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔
کیگالی اور اسلام آباد میں سفارتی مشنز کے قیام کے بعد روانڈا کے وزیر خارجہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے، دورہ دوست ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالفائر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، 4 پاکستانی کھلاڑی شامل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر روانڈا کے وزیر خارجہ 21 تا 22 اپریل پاکستان کے دورہ پر ہیں۔