اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری سیدہ معصومہ موسوی، جماعت اسلامی حیدرآباد کے صدر پبلک افیئرز عبدالباسط خان زئی، بزم فروغ انسانیت پاکستان کے بانی و سرپرست اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مسعود جمال، ہندو سناتن دھرم کے رہنما پنڈت بابو لال آریا، علامہ غلام رضا سریوال، اصغریہ تحریک کے مرکزی رہنما سید پسند علی رضوی، شیعہ علما کونسل کے مرکزی رہنما سید معظم علی شاہ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، مولانا باقر حسین باقری، علامہ غلام رضا سریوال، ایڈووکیٹ احمد علی دل، اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال و دیگر نے خطاب کیا۔

ریلی میں صراط الہیٰ حفظ القرآن کے مسئول سید زاہد حسین شاہ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رضا پارسا، محمد حسن سپیو، سید جڑیل شاہ، رحمان رضا ایڈووکیٹ، مصطفیٰ علی حیدری، سید شمیم حیدر نقوی و دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ القدس ریلی میں بچوں، خواتین اور بلند حوصلہ بزرگوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا، شرکاء تحریک آزادی فلسطین کے حق میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف پلے کارڈز، بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ شرکاء نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، امریکا و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بھی لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ امریکا عالم انسانیت کیلئے خطرہ بن چکا ہے، مشرق وسطیٰ میں انسانیت سوز واقعات اور اسلامی ممالک میں اپنی اجارہ داری قائم کرنے کیلئے اپنے حواریوں سے دہشتگردانہ کارروائیاں کروا رہا ہے، عالم انسانیت کی دشمن قوت داعش، القاعدہ کو پروان چڑھانے میں امریکا کا ہاتھ ہے، جبکہ ان کے خلاف ایران نے انسانیت کے دفاع میں شہید قدس جنرل قاسم سلیمانی کی سربراہی میں شکست دی ہے۔

رہنماؤں نے کہا کہ مسلم حکمران امریکا کی غلامی چھوڑ کر امت کے مفاد میں اجتماعی سوچ اپنائیں، امریکا باری باری تمام مسلم ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران مصلحتوں کا شکار ہونے کیبجائے کھل کر اسلامی ممالک کے عوام کی ترجمانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام اسلامی حکمران غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سید مقاومت سید حسن نصراللہ کی شہادت امریکا کی سپر پاور کے خاتمے کا آغاز ہے۔ مقررین نے یمن کے مجاہدین کی جدوجہد کی حمایت کرتے ہوئے یمن پر امریکی برطانوی جارحیت و حملوں کی سخت مذمت کی۔ ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکا و اسرائیل اسرائیل کے خلاف اصغریہ تحریک کرتے ہوئے نے کہا کہ کے مرکزی

پڑھیں:

جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حتمی طور پر فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی کسی ایسے اتحاد میں شامل ہوگی جو تحریک انصاف کے ایماء پر قائم کیا جائے گا۔ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد حزب اختلاف کا کردار ادا کرتی رہے گی، وہ حکومت کا حصہ نہیں بنے گی اور پارلیمنٹ میں زیر غور آنیوالے معاملات کا جائزہ لیتی رہے گی اور بوقت ضرورت تحریک انصاف کیساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جے یو آئی کے زیر اہتمام 27 اپریل کو مینار پاکستان کے سبزہ زار پر ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ ریلی ہو گی۔ اسی طرح 10 مئی کو پشاور اور 17 مئی کو کوئٹہ میں ’’اسرائیل مردہ باد‘‘ کے اجتماعات ہوں گے۔ جے یو آئی نے پنجاب میں نہریں نکالے جانے کے معاملے میں اپنی سندھ تنظیم کے موقف کی تائید کا فیصلہ کیا ہے اور طے کیا ہے کہ پارٹی کی مرکزی تنظیم اس بارے میں کوئی راہ عمل اختیار نہیں کرے گی۔ منرلز اور مائنز کے قانون کے سلسلے میں جمعیت علمائے اسلام صوبوں کے آئینی مفادات کا تحفظ کرے گی۔

دوسری جانب سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جبکہ آج مولانا فضل الرحمان منصورہ لاہور میں حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات بھی کریں اور بعدازاں دونوں رہنما میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان کی مرضی اتحاد کرتے ہیں یا نہیں، عمر ایوب
  • جے یو آئی (ف) کا تحریک انصاف کیساتھ سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے اسرائیل کیخلاف احتجاجی ریلی
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • آئی ایس او کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے اسرائیل کے خلاف احتجاجی ریلی
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں مظاہرے، ریلیاں، جماعت اسلامی کا ملتان غزہ مارچ