2025-04-24@00:01:18 GMT
تلاش کی گنتی: 323

«ایک سالہ کارکردگی»:

(نئی خبر)
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کی جنوری 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔  آئینی بینچز  نے ایک ماہ میں صوبے بھر میں ایک ہزار 7 سو 65 مقدمات نمٹائے۔ دو رکنی آئینی بینچز نے ایک ماہ ایک ہزار 5 سو 45 مقدمات نمٹائے، یکم جنوری سے 31 جنوری تک سنگل بینچز نے 220 مختلف مقدمات نمٹائے۔ پرنسپل سیٹ کراچی میں 4 آئینی بینچز نے ایک ماہ میں ایک ہزار 252 مقدمات نمٹائے، سرکٹ بینچ سکھر  نے ایک ماہ میں 74 مقدمات نمٹائے، حیدر آباد سرکٹ بینچ نے 117 مقدمات نمٹائے، لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے 45 جبکہ میر پور خاص سرکٹ بینچ نے 57 مقدمات نمٹائے۔ سنگل بینچز نے کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر...
    یونیورسٹی آف کیمبرج کے محققین کی ٹیم نے ایک نیا ری ایکٹر تیار کیا ہے جو شمسی توانائی سے چلتا ہے اور ہوا سے آلودگی کو کشید کر کے اسے ایندھن میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔  اس ری ایکٹر کو ضیائی تالیف سے متاثر ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کو سِن گیس میں تبدیل کرتا ہے بغیر کسی تار یا بیٹری کے۔ محققین کے مطابق یہ نیا ری ایکٹر موسمیاتی بحران کے حل کے طور پر کاربن کشید کرنے اور ذخیرہ کرنے کی موجودہ ٹیکنالوجیز (سی ایس ایس) کا ایک متبادل پیش کرتا ہے۔  سی سی ایس کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کا ایک مؤثر طریقہ سمجھا...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنی ان چیزوں کی قدر کریں جو آپ کےلیے مقدس ہیں، انہیں ہر قسم کی مداخلت سے شدید طور پر محفوظ رکھیں، یہاں تک کہ اگر وہ نیک نیتی سے بھی ہو۔ اس کے علاوہ یہ بھی انتہائی اہم ہے کہ آپ ان چیزوں کے لیے بھی کھلے رہیں جو مختلف ہیں یا غیر مانوس محسوس ہوتی ہیں۔ آپ کی کامیابی جستجو اور چیزوں کے غیر معمولی نقطہ نظر کے دوسری طرف واقع ہے۔ آپ کے اندر موجود زخموں کو شفا دینے کی خواہش ہے، لیکن آپ کو پہلے انہیں داغ کے طور پر دیکھنا بند کر دینا چاہیے، اس کے بجائے انہیں ان تجربات کے طور پر دکھانا چاہیے جنہوں نے آپ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ۹پاکستان ایئر فورس کا دستہ ایکسرسائز اسپیئرز آف وکٹری 2025 میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گیا۔ اسپیئرز آف وکٹری مشق 2025 کنگ عبدالعزیز ایئر بیس سعودی عرب میں منعقد ہوئی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دستے میں جے ایف 17 لڑاکا طیارے، فائٹر پائلٹس اور تکنیکی عملہ شامل تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فضائی افواج کے درمیان عصری فضائی جنگی منظر ناموں کے تناظر میں باہمی تعاون کی توثیق کرنا تھا۔  مشق میں سعودی عرب، پاکستان، بحرین، فرانس، یونان، قطر، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکی فضائیہ نے حصہ لیا۔   اپنے ہرفیصلے کو اپنی زندگی کا یادگار واقعہ...
    معروف امریکی گلوکار اور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ ایک اور تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جہاں یہزی (Yeezy) کی ایک سابق ملازمہ نے ان پر نسل پرستی، ہراسانی اور نفرت انگیز تقاریر کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ جین ڈو نامی مدعیہ نے لاس اینجلس کاؤنٹی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کانیے ویسٹ نے انہیں اڈولف ہٹلر سے تشبیہ دی اور یہودی ہونے پر دھمکیاں دیں۔ جب جین ڈو نے اس رویے پر اپنے سپروائزر سے شکایت کی تو اگلے ہی دن انہیں ملازمت سے نکال دیا گیا۔ یہ مقدمہ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کانیے ویسٹ پہلے ہی یہود مخالف بیانات کی وجہ...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا ہے۔...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز) محفوظ انٹرنیٹ کے عالمی دن کے موقع پر، کیسپرسکی ماہرین نے گیمنگ کے سب سے مشہور پلیٹ فارمز روبلوکس سے منسلک خطرات کا تجزیہ کرکے بچوں کو آن لائن درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کیا ہے۔ کیسپرسکی نے صرف 2024 میں روبلوکس سے متعلقہ فائلوں کے بھیس میں 1.6 ملین سے زیادہ سائبر حملوں کی کوشش کا پتہ لگایا ہے۔ لاکھوں ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ، روبلوکس صرف ایک گیم سے بڑھ کر ہے، یہ ایک ڈیجیٹل کھیل کا میدان ہے جہاں دنیا بھر کے بچے کھیلوں کی ڈیجیٹل دنیا کو دریافت کرتے ہیں۔ چونکہ بہت سے کھلاڑی فعال طور پر اپنے گیمنگ کے تجربے کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کے طریقے تلاش کرتے...
    ڈاکٹر جمشید نظر دنیا بھر میں ہر سال اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے زیر اہتمام 13 فروری کو ریڈیو کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد نہ صرف ریڈیو کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے بلکہ لوگوں میں اس کے استعمال کا شعور اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا جاتا ہے کہ ریڈیوکس طرح مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی کردار ادا کررہا ہے۔ریڈیو کا عالمی دن منانے کی ابتداء سن 2012 سے شروع ہوئی تھی حالانکہ ریڈیو کی ایجاد بہت پرانی ہے۔لفظ ریڈیو،ریڈیائی لہروں سے منسوب ہے۔ریڈیو ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے آواز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لئے ریڈیائی لہروں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ریڈیو کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 فروری 2025ء) کبھی وہ بھی دن تھے جب گاڑی کی کھڑکیاں کھول کر تازہ ہوا کو گلے لگاتے، راستوں کے حسین مناظر دیکھتے، اور سفر کو زندگی کا ایک خوبصورت حصہ سمجھتے تھے۔ گاڑی میں گیت گانے اور قہقہے لگانے کا ایک الگ ہی مزا تھا۔ اگر راستہ بھول بھی جاتے تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی تھی، بس رفتار کم کرتے اور سامنے نظر آنے والے کسی راہگیر سے راستہ پوچھ لیتے۔ یہ سیدھا سادہ عمل صرف منزل تک پہنچانے کا ذریعہ نہ ہوتا بلکہ دلوں کو بھی قریب کر دیتا۔ راستہ بھول جانا بھی ایک ایڈونچر ہوتا تھا، جس میں اگلے راہگیر سے بات کرنے کا بہانہ ملتا تھا۔ وہ راہگیر...
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں قائم تھنک ٹینک نے کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانے والی نفرت انگیز تقاریر میں 2024 ء میںحیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈیا ہیٹ لیب (آئی ایچ ایل) نے ایک رپورٹ میں کہا کہ یہ خطرناک رجحان حکمران بی جے پی اور وسیع تر ہندو قوم پرست تحریک کے نظریاتی عزائم کے ساتھ گہرا جڑا ہوا تھا۔ گزشتہ سال بھارت میں انتخابات کے دوران ناقدین اور انسانی حقوق کے گروہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی بی جے پی پر ہندو اکثریت کو متحرک کرنے کے لیے مسلمانوں کے خلاف بیان بازی کو غیر معمولی سطح تک بڑھانے کا الزام...
    شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔ حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔ احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی...
    کینبرا:آسٹریلیا کے شہر لزمور کی رہنے والی 50 سالہ خاتون جونیتھ نے گزشتہ 10 برس سے ایک منفرد طرزِ زندگی اختیار کر رکھا ہے کہ وہ کسی بھی لین دین میں پیسوں  کا استعمال نہیں کرتیں۔ جونیتھ کا ماننا ہے کہ پیسے نے انسان کی زندگی کو سادگی اور قناعت پسندی سے دُور کر کے پیچیدہ اور نمائشی بنا دیا ہے۔ اسی سوچ کے تحت شوہر کی وفات کے بعد انہوں نے اپنے گھر میں ایک چھوٹا سا باغ اور کھیت بنایا، جہاں وہ سبزیاں اور پھل اگاتی ہیں۔ جونیتھ کی گھر میں کاشت کردہ اجناس مقامی افراد کو فروخت نہیں کی جاتیں بلکہ دیگر ضروری اشیا کے بدلے تبادلے کے اصول (بارٹر سسٹم) کے تحت حاصل کی جاتی ہیں۔...
    پاکستان میں گزشتہ ایک سال میں حکومت نے کئی اہم فیصلے کیے اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔ اگرچہ حکومت نے معاشی بحران، توانائی کے مسائل، اور دیگر مشکلات کے باوجود کئی اقدامات کیے ہیں تاہم عوامی سطح پر ان کی کامیابیاں متنازع رہی ہیں۔ پاکستان کی معیشت گزشتہ ایک سال میں بہت زیادہ مشکلات کا شکار رہی۔ روپے کی قدر میں مسلسل کمی، مہنگائی کا طوفان، اور بے روزگاری کی بڑھتی ہوئی شرح نے عوام کو شدید متاثر کیا۔ حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض حاصل کرنے کے لیے کئی مالیاتی اقدامات کیے، جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ شامل تھا۔ ان اقدامات کے باوجود معیشت مستحکم نہیں ہو سکی، اور...
    پاکستان میں عام انتخابات کو ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کی جانب سے یوم تعمیرو ترقی منایا گیا جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔ اب اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ یوم سیاہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب رہا یا یوم تعمیر و ترقی زیادہ کامیاب رہا۔ سب سے پہلے یوم سیاہ کو دیکھتے ہیں۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ لیکن عملی طور پر صوابی جلسہ کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ ویسے تو تحریک انصا ف نے لاہور مینار پاکستان میں بھی جلسہ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن شاید تحریک انصاف کو خود بھی...
    یہ ممکن ہے کہ چیزیں عین اسی طرح واقع ہوں جیسے آپ چاہتے ہیں۔ چیزوں کی وقوع پذیری اگرچہ انسانی ارادے کی مکمل طور پر محتاج نہیں ہے۔ لیکن ایک تو انسان احسن تقویم ہے اور دوسرا وہ کائنات کی تمام چیزوں کو اپنے مصرف میں لانے پر قادر ہے۔ لہٰذا وہ چیزوں کو جیسے چاہے ایک خاص حد تک بتدریج وقوع پذیر کر سکتا ہے۔ یہاں تک کہ علامہ اقبال کی زبان میں انسان نیا زمانہ اور نئے صبح و شام پیدا کرنے کی بھی قدرت رکھتا ہے۔ ایک بات نہیں بھولنی چایئے کہ بطور ’’بنی نوع انسان‘‘ اور ’’ابن آدم‘‘ ہمارے دماغ میں صرف وہی کچھ آتا ہے جس کے واقع ہونے کے امکانات موجود ہوتے ہیں کیونکہ...
    ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ...
     فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8 فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی۔ فافن کی رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025ء میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہوگئی ہے جس کے ساتھ ہی الیکشن ٹریبیونلز نے 30 فیصد مقدمات نمٹا دیئے تاہم 70 فیصد درخواستیں تاحال زیر التوا ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مزید 11 میں سے 9 درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک، ایک درخواست کا فیصلہ کیا، فیصلہ کی گئیں درخواستوں میں سے 6 تحریک انصاف کے...
    الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی پر فافن کی ایک اور تفصیلی رپورٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک(فافن)نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ الیکشن ٹربیونلز نے 30فیصد درخواستوں پر فیصلے سنا دیے جبکہ 70 فیصد تاحال زیرالتوا ہیں۔فافن نے الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا کہ الیکشن ٹریبونلز نے جنوری 2025 میں 11 مزید انتخابی درخواستوں کا فیصلہ سنایا،،کل فیصلوں کی تعداد 112 ہوگئی، جو مجموعی درخواستوں کا 30 فیصد بنتی ہے، لاہورکے 3 ٹربیونلز نے 9، بہاولپور اور کراچی...
    اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کر دی۔ فافن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025 میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا، جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112 ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبیونلز نے 30 فیصد مقدمات نمٹا دیے ہیں، 9 درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک،ایک درخواست کا فیصلہ کیا۔ فافن نے بتایا کہ فیصلہ کی گئیں درخواستوں میں سے 6 تحریک انصاف کے حمایت یافتہ...
    ہم اپنی زندگیوں سے سوشل میڈیا کے اثرات کو کم یا ختم نہیں کر سکتے۔ آج دنیا میں سوشل میڈیا نے اپنی دھوم مچائی ہوئی ہے۔ اس کے جہاں بہت سے مثبت پہلو ہیں وہاں کئی نیگٹو پہلو بھی نمایاں ہو رہے ہیںجس سے اخلاقی اقدار متاثر ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا کے باعث انسان آج کل صرف اپنے گھر اور ایک کمرے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگ آئوٹ ڈور تفریحات کو انجوائے نہیں کر پاتے۔ انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا نے فلم جیسے بڑے بزنس کو بھی تباہ کر دیا ہے،اب فلم میکنگ نہیں ہوتی جس سے فلم سٹوڈیوز اور سینما ہائوسز ویران ہو گئے ہیں۔ طویل عرصے سے فلم انڈسٹری میں فاقوں کا...
    حیدرآباد: غیر اعلانیہ لوڈشڈنگ کے باعث کاروبار زندگی شدید متاثر ہے، زیرنظر تصویر میں ایک دکان پر مشینیں بند نظرآرہی ہیں
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)قائمقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، آلودگی، ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلیاں اور جامع سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجز سرحدوں تک محدود نہیں بلکہ علاقائی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے متقاضی ہیں، اس فورم کے ذریعے ایک بار پھر اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ صرف قانون سازی کے ادارے نہیں بلکہ تبدیلی کے مراکز بھی ہیں جو حکمرانی کو جدت سے جوڑتے ، سماجی انصاف کو یقینی بناتے اور منصفانہ معاشی ترقی کو فروغ دیتے ہیں،جنوب مشرقی ایشیا ء اپنی متنوع ثقافتوں، تاریخوں اور اقتصادی مواقع کے ساتھ ساتھ غربت، عدم مساوات، شہری ترقی، موسمیاتی تبدیلی، اور ٹیکنالوجی میں...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ دھاندلی کا شور مچانے والوں نے اپنے 4 سال میں کچھ نہیں کیا۔ پرامید ہوں پاکستان کی ترقی کو ایک شخص کی انا، نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا، احسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرامید ہوں پاکستانی ترقی کو ایک شخص کی انااور نفرت کی بھینٹ نہیں چڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کا رونا دھونا جاری رہے گا، ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، عوام پروپیگنڈے پر نہیں کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں۔وفاقی وزیر نے مزید...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری—فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ فارم 47 کا جھوٹا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو جب نتائج آنا شروع ہوئے تو جھوٹا بیانیہ بنانا شروع کیا گیا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو اسمبلی کو جعلی کہتے تھے وہ اسی اسمبلی میں مذاکرات کے لیے گئے، یہ عدالتوں میں گئے لیکن ایک سال میں کسی حلقے میں دھاندلی ثابت نہ کر سکے۔ وزیراعظم بانی پی ٹی آئی نہیں جو بات سے مکر جائیں، طلال چوہدریطلال چوہدری نے کہا کہ مذاکرات میں بات دلیل سے ہوتی ہے، وزنی دلیل مخالف کی...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو میں شہری کو موٹر سائیکل پر فرار ہوتے ایک ڈاکو کو پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری اور ڈاکو کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوتی ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوئے تو شہری نے 1 ڈاکو کو پکڑ لیا تھا۔ ڈاکو نے فائرنگ کی تو ایک گولی شہری کے پیٹ میں لگی، علاقہ مکینوں نے ایک ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کا آبائی تعلق گوجرنوالہ سے تھا، جائے وقوع سے...
      نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت، سرمائی کھیل چین سمیت پورے ایشیا میں پہلے سے کہیں زیادہ مقبول ہو چکے ہیں۔ چین میں ایک زمانے میں یہ کہا جاتا تھا کہ “سرمائی کھیل شان...
    چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح ،پاکستان سمیت 34 ممالک اور خطوں کے 1275 کھلاڑی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت،...
    تھامس ایڈیسن سے کسی نے سوال کیا کوئی ایسی خواہش جو پوری نہ ہوسکی ہو؟ ایڈیسن نے جواب دیا ’’مجھے 24 گھنٹے کا دن چھوٹا لگتا ہے، میں جو کچھ چوبیس گھنٹے میں کرنا چاہتا ہوں وہ سب کچھ نہیں کرپاتا۔ میں چاہتا ہوں دن کادورانیہ زیادہ ہو‘‘۔ یہ تو مزاج تھا ایڈیسن کا، لیکن آج ہم اپنے آپ کو دیکھیں ٹی وی دیکھنے، فیس بک پر گھنٹوں گزارنے، دوستوں کے گپ شپ کے بعد بھی دن ختم نہیں ہوتا اور ہمیں وقت گزاری کےلیے کچھ ’’فالتو‘‘ سرگرمیاں درکار ہوتی ہیں۔ امریکی صدر کے ایک مشیر بوکرٹی واشنگٹن نے ایک موقع پر کہا کہ ’زندگی میں کامیابی بڑے بڑے معاملات پر توجہ دینے کے بجائے چھوٹی چھوٹی چیزوں پر مرکوز...
    واشنگٹن:فلسطین پر قابض صہیونی ریاست کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی دورے کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے میزبان کو ایک منفرد مگر متنازع تحفہ  دے کر نفرت اور اشتعال انگیزی کا کھلا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو 2پیجرز بطور تحفہ پیش کیے، جن میں سے ایک سنہری اور دوسرا عام پیجر تھا۔ یہ تحفہ محض رسمی نہیں تھا بلکہ اس کے پس پردہ ایک اشتعال انگیز پیغام بھی چھپا تھا۔ رپورٹس کے مطابق ماضی میں اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے ہی پیجرز میں بارودی مواد نصب کرکے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف...
    افغانستان کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے تحریک کے رہنماؤں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کے باوجود افغانستان کے طالبان حکمران متحد رہیں گے۔ نجی اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی خبر کے مطابق کچھ تجزیہ کاروں اور سفارت کاروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی افواج کے خلاف 20 سالہ جنگ لڑنے اور 2021 میں افغانستان پر قبضہ کرنے والے طالبان میں تقسیم، عدم استحکام کی طرف بڑھ سکتی ہے، کیوں کہ وہ کنٹرول بحال کرنا چاہتے ہیں۔ جنوبی شہر قندھارسے تعلق رکھنے والے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’ایکس‘ پر کہا کہ دشمنوں نے امارت اسلامیہ افغانستان (آئی ای اے) میں...
    اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل ( پی بی سی) نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتوں کو مہنگی گیس کی فراہمی سے ایکسپورٹ کو 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا وزیراعظم کا ہدف حاصل کرنا ناممکن ہوجائے گا.  گزشتہ روز وزیراعظم کو لکھے گئے ایک خط میں پی بی سی نے موقف اختیار کیا ہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمت ڈبل کرنے سے صنعت عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے سے عاجز ہوجائے گی، اور اس طرح وزیراعظم کا ایکسپورٹ کو 2027 تک 60 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کرنا ممکن نہیں رہے گا۔  خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مینوفیکچررز...
    گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کی تعمیراتی کام کی وجہ سے بند کی جانے والی سڑک پر چائے کے ہوٹل والے نے اپنی کرسیاں اور ٹیبلیں رکھ دی ہے کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) رمضان المبارک سے قبل کراچی کی معروف اور مین سڑک گلستان جوہر منور چورنگی پر انڈر پاس کا تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث ایک ٹریک کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ انڈر پاس پر تعمیراتی کام کے آغاز کی وجہ سے منور چورنگی پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، گلستان جوہر چورنگی فلائی اوور سے کامران چورنگی اور موسمیات کی جانب جانے والے ٹریفک کو سروس روڈ کی جانب منتقل کیا گیا ہے اور مین سڑک کو بڑے بڑے کنکریٹ...
    پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی (سعد الرحمان) نے رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی اصل وجوہات پر روشنی ڈالی ہے۔ ڈکی بھائی، جو 8 ملین سبسکرائبرز کے مالک ہیں، حال ہی میں طلحہ ریویوز اور شام ادریس کے ساتھ تنازعات میں الجھے رہے ہیں۔ شام ادریس نے ایک ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ڈکی بھائی چھوٹے یوٹیوبرز کو دھمکاتے ہیں اور ان پر زبانی و جسمانی حملے کرتے ہیں۔ ادریس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ انہوں نے ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے میں کردار ادا کیا۔ ان الزامات کے بعد، ڈکی بھائی کے سبسکرائبرز تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئے، اور ایک ہفتے میں وہ 8.56 ملین سے 8.1 ملین...
    پانامہ(نیوز ڈیسک) امریکا نے پاناما کی جانب سے سی پیک بیٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک عظیم قدم قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پیر کو چین کے سی پیک منصوبے میں اپنی شرکت کی میعاد ختم ہونے پر اس سےعلیحدگی کے پاناما کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ یادرہے چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے علیحدگی کا پاناما کا کوئی بھی اقدام واشنگٹن کی ایک جیت ہے۔ امریکا کا مؤقف تھا کہ بیجنگ اپنے عالمی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے کے لیے “قرض کے جال کی سفارت کاری” کے لیے اسکیم کا استعمال کرتا ہے۔ مارکوروبیو...
    ماسکو (اے پی پی)روس کے علاقے پرائموری کے نائب گورنر اور ٹائیگر رضاکار یونٹ کے سابق کمانڈر سرگئی ایفریموف ایک جنگی مشن سے واپس آتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق علاقے کے گورنر اولیگ کوزمیاکو نے ایک وڈیو پیغام میں بتایا کہ سرگئی ایفریموف کرسک میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے ۔
    سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے بھی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ سابق وکٹ کیپر بیٹر کے مطابق قومی اسکواڈ میں توازن کی کمی نظر آ رہی ہے اور ایسی صورتحال میں ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایک انٹرویو میں کامران اکمل نے سلیکٹرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اوپننگ پارٹنر شپ پر تشویش ظاہر کی جبکہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی پر سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہی دونوں کھلاڑی اوپننگ کریں گے تو ان کرکٹرز کا کیا ہوگا جو ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ کامران اکمل کے مطابق ایسی پالیسی نہیں ہونی...
    کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آزاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوں کی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82 فی صد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوں کی بروقت آمد کی کارکردگی میں سعودیہ محض 0.35 فی صد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پر رہی، اور پروازوں کی بر وقت آمد کی شرح 86.35 فی صد رہی۔سعودیہ نے 2024 میں چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ 192,560 پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کے...
    ایوب دور حکومت کا قصہ ہے ، مغربی پاکستان کے گورنر نواب کالا باغ امیر محمد خان تھے،ایک شہری کا بچہ اغوا ہو گیا،مدد کیلئے اس نے گورنر ہائوس کا در کھٹکھٹایا،گورنر نے فوری طور پر متعلقہ پولیس افسر کے بیوی بچوں کو سرکاری تحویل میں لینے کا اعلان کیا اور بچہ کی بازیابی تک متعلقہ پولیس افسر کے بچوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی،تاریخ گواہ ہے کہ چند گھنٹے بعد بچہ بازیاب اور اغوا کار گرفتار ہو گئے،یہ نتیجہ تھانگرانی،احتساب اور مرکزیت کا،اگر چہ کچھ محکمے آزادی کے بعد مادر پدر آزاد ہو گئے تھے جن میں محکمہ پولیس سر فہرست تھا،تا ہم تب تک پولیس کا محکمہ کمشنری نظام کی چھتری تلے قابل احتساب تھا،ہر تھانہ...
    کانگریس لیڈر نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اترپردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں اضافے کا سبب بن رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایودھیا میں تین دن سے لاپتہ ایک دلت لڑکی کی لاش ایک کھیت سے برآمد ہوئی، جس پر قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف دل دہلا دینے والا ہے بلکہ انتہائی شرمناک بھی ہے۔ راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی پالیسی خاص طور پر اتر پردیش میں دلتوں کے خلاف ظلم و ستم میں...
    وزیراعظم کا کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے اور ایک سال میں کی گئی اصلاحات پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایک سال کے دوران دی گئی ملازمتوں کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ مزید برآں، وفاقی حکومت نے رواں برس ایک لاکھ پچاس ہزار خالی آسامیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک )بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری 2025ء ) وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر کابینہ میں شامل ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے جس کا وہ خود جائزہ لیں گے، کارکردگی رپورٹ بھجوانے کیلئے انہوں نے تمام وزارتوں کو ایک ہدایت نامہ ارسال کردیا ہے، جس میں شہباز شریف نے گزشتہ ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی ہے، اس کے علاوہ ایک سال کے دوران دی جانے والی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بھیجے جانے والے مراسلے...
    معروف بالی وڈ اداکار عامر خان ایک بار پھر اپنی ذاتی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، عامر خان کو ایک نئی محبت مل گئی ہے اور وہ اپنی ساتھی کو اپنے خاندان سے بھی متعارف کرا چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان 59 سال کی عمر میں بنگلورو کی ایک خاتون کے ساتھ سنجیدہ رشتہ قائم کر چکے ہیں، تاہم اس خاتون کے بارے میں ابھی تک آفیشلی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی 1986 میں رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے طلاق کے بعد 2005 میں انہوں نے ہدایتکارہ کرن راؤ سے شادی کی۔ تاہم، 2021 میں ان دونوں نے علیحدگی اختیار...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ کا خود جائزہ لیں گے ایک سال میں ہونے والی ریفارمز پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی وزارتوں کو جواب دینا پڑے گا۔ وفاقی حکومت رواں سال ایک لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کر دے گی۔ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر...
    حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھمن ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹارئمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وکٹ کیپر کی جانب سے یہ اعلان پنجاب کے خلاف بنگال کے رانجی ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں کیا گیا۔ 40 سالہ ساہا نے اپنے کیریئر کا آغاز فروری 2010 میں کیا اور 40 ٹیسٹ اور نو ایک روزہ میچز میں بھارت کی نمائندگی کی۔ جبکہ انہوں نے ڈومیسٹک میں بنگال اور تریپورا کی نمائندگی کرتے ہوئے 142 فرسٹ کلاس اور 116 لسٹ اے میچز میں حصہ لیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وریدھمن ساہا نے ایک جذباتی پوسٹ میں لکھا کہ اس بات کو 28 برس ہوگئے جب انہوں نے پہلی بار 1997 میں کرکٹ کی فیلڈ میں قدم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم فروری ۔2025 )پاکستان کو کاربن مارکیٹوں سے شاندار آمدنی حاصل کرنے کے لیے بین الاقوامی معیارات اور پروٹوکول پر عمل کرنے کی ضرورت ہے اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے اور کاربن کریڈٹس کی مناسب قیمتوں کا تعین کرنے میں مدد ملے گی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کاربن کے رہنما خطوط بین الاقوامی کاربن مارکیٹوں میں پاکستان کی شراکت کو ہموار کرنے کے لیے ضروری ڈرائیور ہیں مناسب طریقے سے پیروی کی گئی ہدایات ایک سمارٹ آب و ہوا کی کارروائی کی طرف لے جائیں گی ان رہنما خطوط کو کامیاب بنانے کے لیے ایک جدید...
    ڈی او جے کے مطابق صائم رضا نے نہ صرف ہیکنگ ٹولز فروخت کیے بلکہ ان کے استعمال کے لیے جرائم پیشہ افراد کو تربیت بھی دی، گروپ نے یوٹیوب پر ہدایات فراہم کیں جس میں جعل سازی کی تکنیک اور شناخت سے بچنے کے طریقوں کا مظاہرہ کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اور ڈچ حکام نے بڑے عالمی کریک ڈاؤن میں پاکستان میں قائم سائبر کرائم نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس پر دنیا بھر میں جرائم پیشہ افراد کو ہیکنگ ٹولز اور فراڈ کو ممکن بنانے والی خدمات فروخت کرنے کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی محکمہ انصاف (ڈی او جے) نے اس نیٹ ورک کی شناخت ہارٹ...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی ہفتے پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام مذاہب محبت، امن و رواداری کا درس دیتے ہیں جو حقیقی فلاحی معاشرے کی بنیاد ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرنا اور ہم آہنگی کو فروغ دینا پائیدار امن اور ترقی کی ضمانت ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اختلافات ضرور رکھیں لیکن دین کی تعلیم اور تہذیب کا دامن نہ چھوڑیں۔ پنجاب سب کا ہے اور یہاں ہرشخص بلا خوف و خطر اپنی عبادات سرانجام دے سکتا ہے۔پاکستان...
    واشنگٹن : معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کو فری اسپیچ کے فروغ کے باعث نوبل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی نامزدگی ناروے کے ایک قانون ساز کی جانب سے  کی گئی، جنہوں نے ان کے آزادی اظہار کے اصولوں اور سوشل میڈیا پر کھلی بحث کی حمایت کو نامزدگی کی وجہ قرار دیا۔ واضح رہے ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو 2022 میں خریدا تھا جہاں ان کے بقول سب کو اظہار رائے کی آزادی ہے۔ نوبل انعام کمیٹی کی جانب سے رواں سال کے آخر میں انعامات کے حتمی فاتحین...
    لاہور: اسموگ کے تدراک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی پر ایک بار پھر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اس ادارے کی ناقص کارکردگی پر اسے ختم ہوجانا چاہیے۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ زیر زمین پانی کی بچت کے لیے پنجاب بھر کی واسا اتھارٹیز کی کارکردگی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ہائیکورٹ نے ای بسوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں کو الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالتی حکم پر خشک سالی کی رپورٹ وزیراعلیٰ کو بھجوا دی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کو تمام متعلقہ محکموں کا اجلاس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنیادی انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے یورپی یونین کی پاکستان خصوصاً پنجاب سے مسلسل شراکت داری اور انسانی حقوق کے معاملے پر تعمیری روابط کو سراہا۔ یورپی یونین کے وفدنے پنجاب حکومت کی انسانی حقوق کے تحفظ کی کاوشوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ  نے  کہا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے میکنزم کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔ پنجاب میں جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم اور...
    بلاشبہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز ، جس طور پر پنجاب کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل اور انتہائی متحرک ہیں ، وہ قابل تعریف و لائق تحسین ہے ۔ جس طرح وہ شہر شہر جا کر ہر آدمی کا مسئلہ حل کر ہی ہیں ، میرے نزدیک وہ خدمت کے میدان میں اپنے والد گرامی سے بھی آگے نکل چکی ہیں۔ دوسری جو اہم قابلیت ان کے اندر موجود ہے وہ اداروں کی بہتری کے لئے بھی کوشاں رہتی ہیں اور اداروں میں بگاڑ بننے کی وجوہات اورکرپشن میں ملوث افراد کی تمام رپورٹس سے باخبر بھی ہوتی ہیں اور اس بارے بغیر کسی کا خیال کئے کھری کھری بھی سنا دیتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے...
    پیکا ایکٹ کی حمایت اور مخالفت میں گرم ونرم گفتگو کا سلسلہ ملک بھر میں جاری ہے ۔ جس میں صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو سب سے زیادہ تحفظات ہیں ۔ میں غور سے اِس ایکٹ کو پڑھنے کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس ایکٹ کی مخالفت کرنے والے دراصل جھوٹ بولنے اور فیک نیوز پھیلانے کی اجازت مانگ رہے ہیں جبکہ آپ کو حقیقی رپورٹنگ یا تجزیے سے کوئی بھی نہیں روک رہا اور نہ ہی سچ بولنے پر آپ کے خلاف کوئی مقدمہ بن سکتا ہے۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ سوشل میڈیا کے ’’غازیوں‘‘ اور انہیں کنٹنٹ فراہم کرنے والے ’’ موکلات ‘‘ نے ریاست کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک خوفناک خبر کی اطلاع دی کہ واشنگٹن کے قریب ایک فضائی تصادم ایک عجیب المیہ ہے، جس کی وجہ سے ہر کوئی زندہ نہیں بچا۔ اس نے کہا کہ یہ واقعہ ایک بے پناہ تکلیف دہ ہے اور امریکہ کی تنگ دل کی تلاشی ہے۔ اس فضائی تصادم کا واقعہ واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب ہوا، جہاں ایک مسافری طیارے اور ایک فوجی ہیلی کوپٹر ایک دوسرے میں ٹکر گئے۔ اس پر حادثہ پیش ہونے والی امریکی ایئر لائن کے طیارے کا آغاز کینساس کے شہر ویکٹا سے تھا اور یہ طیارہ واشنگٹن پہنچا تھا۔ حادثے کے موقع پر یہ طیارہ دریائے پوٹومیک کے قریب رن وے کے قریب اتری ہوا تھا۔ اس وقت...
    لاہور میں ٹک ٹاک  بنانے کے شوق نے 17 سالہ  نوجوان کی زندگی نگل لی۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میں 17 سالہ عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے اچانک پستول سے گولی چلنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن اپنے ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اس دوران گولی چلنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ نوجوان کو سینے میں ایک گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس نے موقع پر موجود افراد کے بیانات قلمبند کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس حادثے کی...
    لاہور: ٹک ٹاک بنانے کے شوق نے ایک اور نوجوان کی زندگی نگل لی۔ شاد باغ کے علاقے میں عبدالرحمٰن نامی نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے  پستول سے اچانک گولی چلنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن نامی  نوجوان ماموں کے گھر آیا تھا، جہاں اچانک گولی چلنے کا واقعہ پیش آیا، لڑکے کی عمر 17 سال ہے، جس کو سینے پر ایک گولی لگی  جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ نوجوان اپنی والدہ کے ساتھ ایک رشتے دار کی رسم چہلم میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔...
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے جبکہ اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر سے مہنگی ہونے کا خدشہ ہے جبکہ یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے اور مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں...
    ویب ڈیسک:  حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کو ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،بجلی ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا ، درخواست مالی سال25-2024 کے لیے جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے ، درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔   گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
    عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا امکان ہے، اضافہ 6 روپے فی لیٹر تک ہوسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیٹرول ایک روپے 24 پیسے اور  ڈیزل 4 روپے 49 پیسے تک مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، لائٹ ڈیزل آئل 5 روپے 93 پیسے، مٹی کا تیل 5 روپے تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی۔ رپورٹ کے مطابق انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی، اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین 31 جنوری کو کرے گا۔ وزیر اعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی...
    کراچی (آن لائن)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ گیس آ نہیں رہی، اربوں روپے خرچ کیوں ہورہا ہے، ڈیڑھ برس سے شہر کی خدمت کر رہے ہیں، سڑک کو بنانے کے لیے حکومت نے ایک پیسہ بھی نہیں دیا، ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ میئر کراچی نے...
    کسی نے کہا تھا کہ’’علم جب اتنا مغرور ہو جائے کہ رو نہ سکے،جب اتنا سنگین ہو جائے کہ مسکرا نہ سکے اور اتنا خود غرض ہوجائے کہ کسی کی مجبوری کا ادراک نہ کر سکے ۔تب وہ جہل سے زیادہ خطر ناک ہوجاتا ہے‘‘۔ یہ ایک آئینہ ہے جو اس اظہاریئے میں دکھایا جارہا ہے ۔ہر سال 24 جنوری کو عالمی سطح پر خواندگی کا دن منایا جاتا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد د نیا کے تمام بچوں کے لئے مساوی اور معیاری تعلیم کے حصول کی طرف دنیا کے تمام ممالک کی توجہ مبذول کرائی جائے ۔پاکستان میں تعلیم کا عالمی دن پہلی بار 24 جنوری2019 ء کومنایا گیا ۔ ملک میں خواندگی سے متعلق...
    امریکہ کا جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔منگل کے روز الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35 جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا۔ کینیڈن کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی۔ پائلٹ کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایئر فورس نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اس طرح...
    حکومت پنجاب نے آج کل سول و پولیس افسران کی کارکردگی جانچنے کے لئے کوئی بورڈ وغیرہ بنایا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سول و پولیس افسران کو دو ماہ کی تنخواہ کے برابر کیش انعامات دئیے جاتے ہیں ، حال ہی میں پانچ اضلاع کے سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو کیش انعامات دینے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا ہے ، اس سے پہلے پانچ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انعامات ملنے کا نوٹیفکیشن میں نے دیکھا تو اپنے ایک کالم میں عرض کیا تھا ”اس انعامیہ نوٹیفکیشن میں اگر افسران کی اعلیٰ کارکردگی کی تفصیل بھی بتا دی جائے اس سے عوام کو یہ یقین ہو جائے گا ا±ن...
    شرفو اور ہولڈر کی شاندار کارکردگی کی بدولت ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ایم آئی ایمریٹس کو ہرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز ابوظہبی:ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے تیسرے سیزن میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو 42 رنز سے شکست دے دی۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز اس جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی ہے اور شرفو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ ابوظہبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سست آغاز کیا اور پاور پلے کے وسط میں ہی کائل میئرز 11 اور مائیکل کائل پیپر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد اینڈریز گوس اور چریتھ اسلانکا نے دباؤ کو سامنا اور ایک...
    اسلام آباد:حکومت نے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کا دعویٰ کیا ہے  جب کہ ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی شرح 1.16 فیصد سے کم ہوکر0.52 فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.77 فیصد کی کمی واقع ہوئی جب کہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 0.52 فیصد کی سطح پر آگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں کے دوران...
    اسلام آباد ،ایکسپریس وے سروس روڈ پر جمع سیوریج کا گندا پانی مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے حکومتی کارکردگی بہتر بنانے اور بیورکریسی میں تبدیلیوں کے لیے 20 رکنی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور بیورو کریسی میں بہتری لانے کے لیے 20 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی قیادت نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کریں گے،کمیٹی کے ممبران میں متعدد سیاست دانوں کے علاوہ مختلف کاروباری شخصیات، ٹیکنو کریٹس سابق اور موجودہ عالمی بینک کے افسران اور کچھ رٹائرڈ بیوروکریٹس بھی شامل ہوں گے۔ جن میں سے کچھ کے نام یہ ہیں، معاشی امور کے وفاقی وزیر، پٹرولیم کے وفاقی وزیر، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر جبکہ سیاست دانوں میں پاکستان...
    ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے، شی جن پھنگ چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے صوبہ لیاؤننگ کے ہولوداؤ شہر کی سوئی زونگ کاؤنٹی کےچو جیاگو گاؤں میں جا کر سیلاب زدہ علاقوں کے متاثرہ افراد کی خیروعافیت پوچھی اور گزشتہ سال کے سیلاب کے بعد مقامی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں کا معائنہ کیا۔جمعرات کے روز انہوں نے مقامی افراد سے کہا کہ آپ کی امید ہماری امید ہے اور ہم ایک بہتر اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ گزشتہ سال ہولوداو شہر کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا اور میں ہمیشہ اس کے بارے میں فکر...
    ڈپریشن، جسے افسردگی اور مایوسی بھی کہتے ہیں، آج کے دور کا ایک اہم مسئلہ ہے جو ہر عمر اور طبقے کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ یہ بیماری صرف جسمانی کم زوری یا وقتی پریشانی کا نتیجا نہیں بل کہ ایک گہری نفسیاتی کیفیت ہے جو انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر اثر ڈالتی ہے۔ اسلام نہ صرف روحانی سکون فراہم کرتا ہے بل کہ زندگی کے ہر مسئلے کا حل بھی پیش کرتا ہے۔ ڈپریشن کے مسئلے کو سمجھنے اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے سیرت نبوی ﷺ ایک مثالی راہ نما ہے۔ ڈپریشن کی وجوہات کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم زندگی کے مختلف پہلوؤں پر غور کریں۔ مادی خواہشات، دنیاوی...
    سان فرانسسکو:دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے جنوری کے ڈھلتے چاند کی مناسبت سے ایک منفرد ڈوڈل جاری کیا ہے، جسے ’رائز آف دی ہاف مون جنوری‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ڈوڈل نہ صرف تخلیقی تفریح فراہم کرتا ہے بلکہ صارفین کو چاند کے مراحل کے بارے میں آگاہی بھی دیتا ہے۔ ڈوڈل پر کلک کرنے پر ایک دلچسپ کارڈ گیم کھلتی ہے، جس کا مقصد صارفین کو قمری سائیکل کے مختلف مراحل سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے۔ گیم میں کھلاڑیوں کو چاند کے مختلف مراحل کی شناخت کر کے پوائنٹس حاصل کرنے ہوتے ہیں، جس سے ان کی معلومات کو پرکھا جاتا ہے۔ گوگل کا یہ گیم نہایت...
    خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم حماد خان نے ریسائیکلنگ کے مسئلے کا حل پیش کرنے کے لیے ایک منفرد پروجیکٹ تیار کیا ہے جس میں سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ جیسے 2 بڑے ویسٹ میٹیریلز کو استعمال کر کے ایک پائیدار اور ورسٹائل میٹیریل ’ماربولس‘ تخلیق کیا گیا ہے۔ یہ میٹیریل بہترین ہیٹ انسولیٹرز میں سے ایک سگریٹ فلٹرز اور پلاسٹک ویسٹ کو انفیوز کر کے بنایا گیا ہے۔ ’ماربولس‘ کو انٹیریئر ڈیزائن، فرنیچر، ٹائلز اور دیگر متعدد ایپلیکیشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ پروجیکٹ نہ صرف ویسٹ میٹیریلز کو دوبارہ قابل استعمال بناتا ہے بلکہ ماحول کو صاف رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حاملہ خواتین کے لیے انقلابی...
    ویب ڈیسک —  صدر ٹرمپ نے اپنی حلف برداری کے پہلے روز جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، ان میں عالمی ادارہ صحت سے امریکہ کو الگ کرنا بھی شامل تھا۔ ٹرمپ کا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ اختلاف عالمی وباء کوویڈ۔19 کے پھیلاؤ کے دنوں میں ہوا تھا۔یہ مرض چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور تھوڑے ہی عرصے میں اس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کوویڈ کے بارے میں مختلف نظریات سامنے آئے تھے جن میں سے ایک مطابق یہ وائرس چین میں جانور فروخت کرنے کی مارکیٹ سے نکلا۔ ایک اور نظریے کہا گیا تھا اس کا ماخذ ووہان میں قائم وائرسوں کا تحقیقی مرکز تھا، جہاں سے یہ وائرس لیک...
    خوبرو اداکارہ و ماڈل کنزا ہاشمی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ وہ ہندوستانی کامیڈین اور ریپر منور فاروقی کے ساتھ ایک ویڈیو سانگ میں کام کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر کنزا ہاشمی اور منور فاروقی کی ایک ساتھ کھڑے تصویر وائرل ہوئی ہے جس سے متعلق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان فنکاروں کے چاہنے والے انہیں ایک ساتھ اسکرین پر دیکھ سکیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منور فاروقی کو جَلد ہی ایک ویڈیو سانگ میں دیکھا جا سکے گا جس سے متعلق اس جوڑی کے مداح خوب جوش و خروش کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) سوشل...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کا وزیراعظم ہو کر بھی ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بددیانت اور کرپٹ پریکٹس کا مرتکب قرار دیا، امریکا، یورپ اور بھارت کا میڈیا بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے، بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آرہی۔ عظمیٰ بخاری خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کیک بیکس اور پانچ قراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟، جو شخص سر سے پاؤں تک...
    لانگیئربین : ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں ایک عجیب و غریب قانون نافذ ہے جس کے تحت یہاں مرنا غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ اس قصبے میں نہ صرف مرنے پر پابندی ہے بلکہ بزرگ شہریوں کی رہائش پر بھی کچھ خاص ضوابط ہیں۔ اس انوکھے قانون کے پیچھے یہاں کی شدید سردی اور موسمی حالات ہیں۔   لانگیئربین، جو کہ دنیا کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے، میں تقریبا 2 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں۔ یہاں قبرستان موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی زمین اتنی سرد ہوتی ہے کہ مردہ جسم جلدی سے گلنا سڑنا شروع نہیں ہوتا اور اس سے بیماریاں پھیلنے...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
    مجموعی طور پر انسانوں کی اکثریت اپنی زندگی میں مشکلات کے مقابلے میں آسانیوں کو ترجیح دیتی ہے لیکن اپنی زبان سے اس بات کا اقرار کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہے کیونکہ کوئی انسان اگر محنت پسند نہ ہو تو بھی دنیا کے سامنے ’’ محنت میں عظمت ہے‘‘ کا راگ الاپنا بطورِ انسان اپنا فرض سمجھتا ہے۔ ہر انسان کو دنیا کی سرزمین پر اپنی کامیابی کا جھنڈا گاڑنے کے لیے ذہنی اور جسمانی دونوں طرح کی محنت درکار ہوتی ہے۔ ذہنی تھکاوٹ بہ نسبت جسمانی مشقت انسان کے اعصاب کو زیادہ متاثرکرتی ہے۔ انسان کی طاقت کا سارا انحصار اُس کے اعصاب پر منحصر ہوتا ہے، اعصابی طور پرکمزور انسان کو کسی صورت طاقتور تصور نہیں کیا...
    لانگیئربین: ایک نہ ایک دن سب نے ہی مرنا ہے لیکن ایک ملک کا قصبہ ایسا بھی ہے جہاں مرنے کو ہی غیر قانونی قرار دے دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے کے ایک قصبے لانگیئربین میں صرف مرنے کو ہی غیر قانونی قرار نہیں دیا بلکہ جو بزرگ شہری ہیں ان کی بھی رہائش پر پابندی ہے، لانگیئربین میں اس عجیب و غریب قانون کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس قصبے میں 2 ہزار کے قریب افراد مقیم ہیں یہاں قبرستان بھی موجود ہے لیکن مردوں کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے، دراصل یہ غیرمعمولی قانون بہت اچھی وجہ سے نافذ ہے، اس قانون کو سمجھنے کیلئے ہمیں لانگیئربین ٹاؤن کے...
    دبئی :ایوشکا فرنینڈو نے شاندار اننگز کھیل کر شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کو یادگار بنادیا اور واریئرز کو آئی ایل ٹی 20 کی تاریخ کے ایک ریکارڈ ہدف کو حاصل کرنے میں مدد دی۔ دبئی کیپیٹلز کے خلاف 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فرنینڈو نے صرف 27 گیندوں پر 81 رنز کی غیر معمولی اننگز کھیلی اور 16 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری ہے۔فرنینڈو کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے جس کی بدولت واریئرز نے 18.1 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اس سے قبل شام کو شائی ہوپ نے کیپٹلز کے لئے اہم کردار...
    جون ایلیا نے دیو جانس کلبی کو اپنا مرشد کہا ہے۔ دیو جانس نے اپنے افکار اور منفرد انداز سے بہت لوگوں کو متاثر کیا۔ بے ثباتیِ کائنات کے احساس نے اس کی پوری شخصیت کو تشکیل دیا تھا۔ پھر کیایہ دنیا کیا اس کا عیش و آرام اور کیا اس کی نمائش۔ ہم اس سے مایوسی، قنوطیت سے تعبیر کر کے اتنے بڑے دبستان سے منہ نہیں موڑ سکتے۔ دیوجانس ، جو قدیم یونان کے فلسفیوں میں سے ایک ہے، اپنی منفرد شخصیت اور نظریات کی وجہ سے ہمیشہ ایک نمایاں مقام پر رہا ہے۔ اس کا تعلق سقراط کے فلسفیانہ مکتبہ فکر سے تھا اور وہ خود کو "سائنوک” کہلاتا تھا۔ یہ نام اس کے فلسفہ زندگی کی...
    سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ناکامی، ایس ایس جی سی ایل کے دو ہزار سے زائد کیس عدالتوں میں موجود، کیسوں کے باعث ایک کھرب 84 ارب روپے کے فنڈز بلاک ہو گئے ، اعلیٰ حکام نے لیگل ڈیپارٹمنٹ کا جائزہ لینے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے لیگل ڈیپارٹمنٹ پالیسی ڈاکیومنٹ کے کلاز 3.1میں تحریر ہے کہ لیگل سروسز (لیگل ڈپارٹمنٹ) ادارے کے عدالتوں میں موجود کیسز کی نگرانی کرے گا، جائزہ لے گا اور پیش رفت کے لئے کام کرے گا۔ سال 2023 تک سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے 2ہزار ایک سو 70کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں اور کیسز کے باعث ایک کھرب...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرلزآئی بی، ایف آئی اے اور چیئرپرسن نیشنل کمشین برائے انسانی حقوق کی جمعہ کو طلبی کا حکم واپس لے لیا۔ مذکورہ حکم میں انھیں منظم ڈیجیٹل فراڈ کی جوڈیشنل انکوائری کے حوالے سے طلب کیا جانا تھا۔ نئے حکم میں اعلیٰ افسروں کے عدالت میں حاضری کو قبل از وقت قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایک نوٹس آئی جی پنجاب پولیس کو بھیجا جائے گا کہ وہ عدالت کی معاونت کیلئے ایک باخبر افسر ایف آئی اے کے دعوے کے حوالے سے مقرر کریں، ایف آئی اے کا دعویٰ ہے کہ آئی جی پنجاب سے رابطوں کے باوجود پولیس نے ایف آئی اے کو مشکوک گینگ کے خلاف کارروائی...
    گوادر: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں گوادر (نمائندہ جسارت) حق دو تحریک کے قائد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ گوادرمیں لاپتا افراد، غیرقانونی ٹرالرنگ، بارڈر بندش جیسے اہم ترین مسائل ہیں۔ صحت اور تعلیم کے شعبہ زبوں حالی کا شکار ہیں، اسمبلی میں ایم پی اے کے حلف کو ایک سال پورا ہونے جارہا ہے، اپنی 1 سالا کارکردگی عوامی عدالت میں لے کر جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پریس کلب گوادر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مرکز گوادر ہے، وفاقی حکومت گوادر میں اربوں ڈالرز...
    ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے خراب کارکردگی رکھنے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اندرونی میمو میں مارک زکر برگ نے اپنے اسٹاف کو بتایا کہ انہوں نے خراب کارکردگی والے ملازمین کو فارغ کر کے پرفارمنس کا معیار بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میمو میں مزید بتایا گیا کہ زکربرگ کا کہنا تھا کہ کمپنی ان لوگوں کو جن کی کارکردگی ایک برس کے دورانیے میں توقعات پر پورا نہیں اترتی عموماً مینیج آؤٹ کرتی ہے (یعنی ایسے کام کرنے کے لیے دیتی جو اگر نہ ہوں تو نوکری سے فارغ کر...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چاہل نے اپنی اہلیہ اور ڈانسر دھنا شری ورما سے طلاق کی افواہوں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے اور اہلیہ کے درمیان طلاق کی افواہوں پر قیاس آرائیاں نہ کریں۔یوزویندر چاہل نے حال ہی میں اپنی انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے تمام مداحوں کے دل سے شکر گزار ہیں جن کی محبت اور حمایت کی بدولت وہ اس مقام تک پہنچ پائے ہیں تاہم یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا, ملک، ٹیم اور مداحوں کے لیے ابھی بہت سے شاندار اوورز باقی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں انہیں ایک کھلاڑی ہونے پر فخر...
    خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور کے قریب سولنگی ناریجو خونی تنازع تھم نہ سکا مسلح افراد کی فائزنگ میں سولنگی برادری کا ایک نوجوان قتل دونوں کے خونی تصادم میں 9 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔پولیس اور منتخب نمائندگان عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام علاقے کے اسکول بند ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر۔ خیرپور کے قریب کنگری تھانے کی حدود میں جاری ناریجو سولنگی خونی تصادم رک نہ سکا واڈا ماچھیوں کے نزدیک مسلح افراد نے فائزنگ کرکے سولنگی برادری نے نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیر سے پہنچی لاش کواپنی تحویل میں لیکر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ...
    اسرائیلی فوج میں غزہ میں جاری جنگ کے خلاف بولنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 200 فوجیوں نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ اگر حکومت جنگ بندی کو یقینی نہیں بناتی تو وہ لڑائی بند کر دیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل معاہدہ نزدیک تر، صیہونی فوج کے حملوں میں بھی شدت وائس آف امریکا کی رپورٹ میں جنگ سے انکار کرنے والے فوجیوں کے تاثرات شامل کیے گئے ہیں جنہوں نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کی۔ ہم فلسطینیوں کو بے دریغ مارنے، گھر جلانے کے حق میں نہیں، اسرائیلی فوجی ایسے 7 اسرائیلی فوجیوں نے اپنے انکار کی وجوہات پر روشنی ڈالتے ہوئے میڈیا سے کہا کہ وہ...