کسی نے کہا تھا کہ’’علم جب اتنا مغرور ہو جائے کہ رو نہ سکے،جب اتنا سنگین ہو جائے کہ مسکرا نہ سکے اور اتنا خود غرض ہوجائے کہ کسی کی مجبوری کا ادراک نہ کر سکے ۔تب وہ جہل سے زیادہ خطر ناک ہوجاتا ہے‘‘۔
یہ ایک آئینہ ہے جو اس اظہاریئے میں دکھایا جارہا ہے ۔ہر سال 24 جنوری کو عالمی سطح پر خواندگی کا دن منایا جاتا ہے ،اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد د نیا کے تمام بچوں کے لئے مساوی اور معیاری تعلیم کے حصول کی طرف دنیا کے تمام ممالک کی توجہ مبذول کرائی جائے ۔پاکستان میں تعلیم کا عالمی دن پہلی بار 24 جنوری2019 ء کومنایا گیا ۔
ملک میں خواندگی سے متعلق پی ٹی آئی حکومت کے وفاقی وزیر تعلیم نے سینٹ کے ایک اجلاس میں یہ کہہ کر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ ’’پاکستان میں شرح خواندگی60 فیصد سے کم ہوکر 58 فیصد ہوگئی ہے ‘‘ تاہم یہ بات پاکستانی عوام کے لئے کسی اچنبھے کا باعث نہیں بنی کہ یہاں کے حکمران اول دن سے ہر معاملے میں عوام کو اندھیروں میں رکھنے کے عاد ی رہے ہیں۔
پاکستان کا شمار جنوبی ایشیا میں ہوتا ہے ،یہ خطہ تاریخی،ثقافتی اور جغرافیائی حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے ۔اس میں پاکستان کے علاوہ انڈیا،بنگلہ دیش ‘ نیپال،سری لنکا،مالدیپ، افغانستان اور بھوٹان شامل ہیں ۔جنوبی ایشیا میں شرح خواندگی کے حوالے سے مالدیپ سب سے آگے ہے ۔ 2022 ء کی مردم شماری کے مطابق مالدیپ کی کل آبادی515,122 نفوس پر مشتمل ہے اور اس کی خواندگی کی شرح 99فیصد ہے ،دوسرے نمبر پر سری لنکا ہے جس کی شرح خواندگی 91 فیصد ہے جبکہ اس کی آبادی تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 22 ملین ہے ۔چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش ہے ۔ 16کروڑ آبادی کے اس مسل مملک کی شرح خواندگی 75 فیصد ہے ۔اس کے بعد بھارت کانمبر آتا ہے جس کی آبادی 140کروڑ ہے اور شرح خواندگی 74فیصد ہے ۔نیپال کی آبادی تین کروڑ ہے اور شرح خواندگی 67 فیصد ہے ۔بھوٹان کی آبادی 8لاکھ ہے جبکہ شرح خواندگی 66 فیصد ہے۔ خطے کا 24 کروڑ آبادی کے ملک پاکستان کی شرح خواندگی 59 فیصد ہے اور افغانستان جو ہمیشہ سے جنگ و جدل میں رہا ہے اس کی موجودہ آبادی 4 کروڑ ہے اور خواندگی کی شرح 37 فیصد ہے ۔
اب ذرا مغربی ایشیا کے خطے پر نظر دوڑاتے ہیں جو مشرق وسطی بھی کہلاتا ہے ۔ایشیا کے انتہائی مغرب میں ہونے کی وجہ سے مغربی ایشیا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے اس میں آذربائیجان ، آرمینیا، ایران،اردن ،لبنان ، جارجیا ، بحرین ، عمان ، شام ، سعودی عرب، عراق،قبرص۔ قطر،کویت ، یمن اور متحدہ امارات شامل ہیں ۔یہ خطہ تیل کی دولت سے مالامال ممالک پر مشتمل ہے مگر یہاں نالغوں کی شرح خواندگی اٹھاون اعشاریہ چھ فیصد ہے جو کہ دنیا کے پست ترین خطوں میں گنی جاتی ہے۔بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق مغربی ایشیا کے مختلف ممالک میں تعلیمی ترقی کے حوالے سے شرح خواندگی میں بہت زیادہ بعد ہے ۔
سرسید نے کہاتھا کہ ’’جب کوئی قوم فن اور علم سے عاری ہوجاتی ہے تو یہ غربت کو دعوت دیتی ہے اور جب غربت آتی ہے تو ہزاروں جرائم کو جنم دیتی ہے‘‘۔
آج مسلمانوں کی تعلیمی حالت دیکھتے ہوئے ان پر ترس آتا ہے ۔ایک بین الاقوامی سروے کے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ’’بائیس عرب ملکوں میں سالانہ تین سو کے قریب کتب کا ترجمہ ہوتا ہے اور ایک غیر مسلم ملک یونان میں سالانہ پانچ گنا زیادہ ترجمے کا کام ہوتا ہے ،اسلامی ممالک میں کئے گئے تمام تراجم مذہبی اور اسلامی نوعیت کے ہوتے ہیں جبکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم پر کام صفر کے برابر ہوتا ہے ۔مسلمان ممالک کی اجتماعی تعلیمی شرح 40 فیصد ہے ۔‘‘ اپنے ایک تحقیقی مقالے میں محترمہ ڈاکٹر سمیہ ریاض فلاحی لکھتی ہیں کہ’’ تعلیمی میدان میں مسلمانوں کے بڑھتے قدم میں رخنہ ڈالنے ایک کا بنیادی سبب اساتذہ کرام کی لاپرواہی اور تساہل ہے‘‘۔
دنیا کی 800 کروڑ سے اوپر کی آبادی میں مسلمان ممالک کی شرح خواندگی کم ترین ہے ، گو اب اس شرح میں تبدیلی آرہی ہے مگر یہ اس قدر سست ہے کہ جس کی کوئی حد ہی نہیں۔اس کے مقابلے میں ہم یورپ پرنگاہ دوڑائیں تو یہ ایک متنوع براعظم ہے جس میں چوالیس ممالک ہیں جو خواندگی کے اعتبار سے اتنے اوپر ہیں کہ اس وسیع وعریض خطے کے بیشتر ممالک میں خواندگی کی شرح 99فیصد سے بھی اوپر نظر آتی ہے کہ سویڈن، ناروے ، فن لینڈ اور جرمنی وہ ممالک ہیں جن کی تعلیمی شرح پورے 100فیصد ہے۔یہ سب ان کے مربوط ومضبوط تعلیمی نظام کی وجہ سے ہے ۔اس سے سوا اگر مشرقی ایشیا کا مطالعہ کیا جائے تو عقل دنگ رہ جاتی ہے ۔اس خطے میں جاپان ،شمالی کوریا، جنوبی کوریا، چین،منگولیا،تائیوان ۔چین کا خصوصی انتظامی علاقہ ہانگ کانگ اورچین ہی کا خصوصی انتظامی علاقہ مکائو شامل ہیں ۔ان ممالک کی تعلیمی شرح اٹھانوے اور سو فیصد سے کم ہے ہی نہیں۔ اظہاریئے کے آغاز میں کسی دانشور کا قول لکھا ہے۔ اس لئے کہ آئینہ دیکھنے والے ڈریں نہیں اور اس علامتی اقتباس کے ادراک کی کوشش فرمائیں۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کی شرح خواندگی ممالک کی کی آبادی ایشیا کے ہوتا ہے فیصد ہے ہے اور
پڑھیں:
مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہیکہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی طلبہ تیسرے سال بھی Erasmus Mundusسکالرشپ حاصل کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، پاکستان علاقائی و عالمی امن کے لئے پرعزم ہیں۔