خیرپور (جسارت نیوز) خیرپور کے قریب سولنگی ناریجو خونی تنازع تھم نہ سکا مسلح افراد کی فائزنگ میں سولنگی برادری کا ایک نوجوان قتل دونوں کے خونی تصادم میں 9 افراد موت کی آغوش میں چلے گئے ۔پولیس اور منتخب نمائندگان عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام علاقے کے اسکول بند ہونے کے باعث ہزاروں بچوں کا مستقبل دائو پر۔ خیرپور کے قریب کنگری تھانے کی حدود میں جاری ناریجو سولنگی خونی تصادم رک نہ سکا واڈا ماچھیوں کے نزدیک مسلح افراد نے فائزنگ کرکے سولنگی برادری نے نوجوان کو قتل کرکے فرار ہوگئے پولیس روایتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیر سے پہنچی لاش کواپنی تحویل میں لیکر لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کردی جبکہ ناریجو اور سولنگی تنازع میں ابھی تک 9 افراد موت کی وادی میں چلے گئے پولیس عملی اقدامات اٹھانے میں ناکام ہوچکی ہے۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا کہ خونی تصادم کے باعث علاقے کے اسکول بند پڑے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے 5ہزار سے زائد بچوں کا مستقبل دائو پر لگا ہوا ہے سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس تصادم کو روکنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد کے قریب شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق رکشے اور ٹرک میں ٹکر کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک جلانے کی کوشش کی۔

گھور کر کیوں دیکھا؟ لی مارکیٹ میں شہری پر پولیس اہلکار کا بدترین تشدد

کراچی لی مارکیٹ میں شہری کو رسالہ تھانے کے پولیس...

پولیس پہنچی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کر دیا۔

تینوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک
  • نائیجیریا: چرواہوں اور کسانوں کے درمیان جھڑپوں میں 56 افراد ہلاک 
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ
  • کراچی: شہریوں کے تشدد سے 3 پولیس اہلکار زخمی
  • کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟