حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم وزارتوں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے تمام وزارتوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ کا خود جائزہ لیں گے ایک سال میں ہونے والی ریفارمز پر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی گئی۔ ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی وزارتوں کو جواب دینا پڑے گا۔ وفاقی حکومت رواں سال ایک لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کر دے گی۔ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایک سال
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔