کراچی(این این آئی)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے، ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آزاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوں کی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82 فی صد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوں کی بروقت آمد کی کارکردگی میں سعودیہ محض 0.
35 فی صد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پر رہی، اور پروازوں کی بر وقت آمد کی شرح 86.35 فی صد رہی۔سعودیہ نے 2024 میں چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ 192,560 پروازیں چلائیں۔یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کے لیے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔ سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان کو سعودی عرب سے ملانے والی باقاعدہ پروازیں آپریٹ کرتی ہے۔ یہ کنکشنز پاکستانی مسافروں، خاص طور پر حج اور عمرہ کرنے والے زائرین کے ساتھ ساتھ کاروباری اور تفریحی مقاصد کے لیے سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہیں۔سعودیہ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر ابراہیم العمر نے اس کامیابی کے حوالے سے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر پروازوں کی بروقت روانگی اور آمد کے حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کرنے پر انتہائی فخر ہے، یہ ہماری قومی نقل و حمل اور لاجسٹکس حکمت عملی اور قومی ایوی ایشن سیکٹر کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہے۔ انھوں نے کہا یہ کامیابی مکمل طور پر سعودیہ گروپ کے ملازمین کی اجتماعی کاوشوں کا نتیجہ ہے اور عمدہ کارکردگی کے مظاہرہ کے حوالے سے مختلف شعبوں کے کردار کو اجاگر کرتی ہے، جو مسافروں کے سفر کو یادگار اور آرام دہ بنانے کے عزم سے منسلک ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ 2024 میں سال بھر اور خاص کر سیزن کے دوران چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت بروقت کارکردگی کو یقینی بنایا گیا۔ سعودیہ 2024 میں جولائی اور نومبر میں بروقت کارکردگی کے حوالے سے 3 مرتبہ اول نمبر پر رہی۔فی الوقت، سعودیہ 144 طیاروں پر مشتمل جدید فضائی بیڑے کے ساتھ چار بر اعظموں میں 100 سے زائد مقامات کے لیے یومیہ 530 سے زائد پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس وسیع آپریشن میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مزید مضبوطی اور پاکستانی مسافروں کو اہم کنکشنز کی فراہمی کے لیے باقاعدہ پروازیں شامل ہیں۔یہ خدمات سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور خاص طور پر سیاحت، تفریح، کھیل اور حج و عمرہ کے شعبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تبادلے اور اقتصادی تعاون کے مواقع کو بھی فروغ دیتی ہیں۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ:
پروازوں کی
کے حوالے سے
کے ساتھ
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔
Post Views: 2