دنیا کا جدید ترین امریکی جنگی طیارہ ایف 35 گر کر تباہ ،خوفناک حادثے میں پائیلٹ محفوظ رہا
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
امریکہ کا جدید ترین فائٹر جیٹ ایف 35 حادثے کا شکار ہوگیا ہے، تاہم، اس خوفناک حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔منگل کے روز الاسکا میں ایک تربیتی مشق کے دوران ایف 35 جنگی طیارہ لینڈنگ کے دوران ایلسن ایئر فورس بیس پر گر کر تباہ ہوگیا۔
کینیڈن کرنل پال ٹاؤنڈسن، جو 354 ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر ہیں، نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پائلٹ نے حادثے سے پہلے فضائی ایمرجنسی کی کال دی تھی۔ پائلٹ کو اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔
اس حادثے میں طیارے کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ ایئر فورس نے بیان میں کہا ہے کہ اس حادثے کے بعد ایک تفصیلی تحقیقات کی جائے گی تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
ایلسن ایئر فورس بیس فیئر بینکس سے تقریباً 25 میل (40 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے۔ 2016 میں ایلسن ایئر فورس بیس کو 54 ایف 35 طیاروں کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا تھا، جس کے بعد بیس میں نصف ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے توسیع کی گئی تھی۔ اس توسیع میں 36 نئے عمارتیں اور رہائشی یونٹ شامل تھے۔
گزشتہ سال مئی میں بھی ایک ایف 35 طیارہ نیو میکسیکو میں ایندھن بھرنے کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اکتوبر میں بھی ایک ایف 35 طیارے کے پائلٹ پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے غیر ضروری طور پر طیارے سے باہر نکل کر طیارے کو بے قابو چھوڑ دیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارہ 11 منٹ تک بغیر پائلٹ کے پرواز کرتا رہا، اور پھر جنوبی کیرولائنا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
بھارت میں کمبھ کے میلے میں بھگدڑ،15افراد ہلاک، متعدد زخمی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایئر فورس کیا گیا گیا تھا
پڑھیں:
حوثیوں نے اسرائیل اور امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کردیا
صنعا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )حوثیوں نے اسرائیل اور دو امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں پر حملے کرنے کا اعلان کیا ہے راس عیسیٰ کی بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں 74 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد حوثی گروپ نے امریکہ اور اسرائیل کے مزید اہداف پر حملے کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے)
عرب نشریاتی ادارے کے مطابق حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساری نے صنعاءمیں ایک مظاہرے کے دوران ایک تقریر میں کہا کہ انہوں نے ایک بیلسٹک میزائل سے تل ابیب کے بن گوریون ہوائی اڈے کے آس پاس میں ایک فوجی ہدف کو نشانہ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین اور ونسن اور بحیرہ احمر میں ان سے منسلک لڑاکا طیاروں کو متعدد میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بناتے ہوئے دوہرا فوجی آپریشن کیا گیاہے.
انہوں نے بتایا کہ بحیرہ عرب میں پہنچنے کے بعد ونسن کیریئر کو پہلی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے یحییٰ ساری نے حوثی ٹھکانوں پر مسلسل امریکی حملوں کے باوجود تصادم، ہدف سازی، مشغولیت اور تصادم کی کارروائیوں کو انجام دینے کے عزم کا اظہار کیا. ادھراسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا ہے اس میزائل کی وجہ سے کئی علاقوں میں سائرن بجنا شروع ہوگئے تھے قبل ازیں امریکی فوج نے کہا تھا کہ اس کی افواج نے حوثیوں کو سپلائی اور فنڈنگ روکنے کے لیے راس عیسیٰ بندرگاہ کو تباہ کر دیا ہے نومبر 2023 سے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پر درجنوں میزائل حملے کیے ہیں اور اسرائیل میں مقامات کو نشانہ بنایا ہے تاہم حوثیوں کے ان حملوں سے اسرائیل کو کوئی قابل ذکر بڑا نقصان نہیں ہوا ہے.