2025-04-23@22:01:54 GMT
تلاش کی گنتی: 730
«نام نہاد قوم پرست جماعتیں»:
(نئی خبر)
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے برطانوی اسلحہ ڈیلر کرسچن مشیل کو ضمانت دے دی۔ ملزم ہیلی کاپٹروں کے سودے میں رشوت دینے کے الزام میں گزشتہ 6 سال سے جیل میں تھا۔ کرسچن مشیل کو 2018 ء میں دبئی سے بھارت کے حوالے کیا گیا تھا، جس کے بعد وہ مسلسل قید میں تھا۔سپریم کورٹ نے کہا کہ تفتیش ابھی جاری ہے، لیکن مشیل کو نچلی عدالت کی شرائط کے تحت رہا کیا جانا چاہیے۔ بھارتی تفتیشی ادارے سی بی آئی نے اس کیس میں 3چارج شیٹ داخل کر رکھی ہیں۔2014 ء میں بھارت نے اطالوی – برطانوی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔ الزام تھا کہ کمپنی نے 12 وی...
فیصل آباد (کامرس رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ریجنل منیجر فہد اورمحمدمحسن طفیل تارڑنائب صدراینڈبرانچ منیجرفیصل آبادسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر کا دورہ کیا۔قیصر شمس گچھا نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ الائیڈ بینک مکمل طور پر پاکستانی بینک ہے جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیزہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے فنانسنگ آسان ہو گئی ہے جس سے صنعت و تجارت اور...
لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ میں ڈیبیو کیلیے تیار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر جلد بالی ووڈ فلم میں بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی نئی فلم کا نام سردار جی 3 ہوگا جس میں بھارتی اداکارہ نیرو باجوہ بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) اُدھر ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں ایک پنجابی گانے پر وہ جھوم رہی ہیں۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ گانا اُن کی نئی آنے والی فلم کا ہے۔ انہوں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
جنیوا :سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم(ڈبلیو ٹی او ) کا سال 2025 کا پہلا جنرل کونسل اجلاس منعقد ہوا ۔ چین نے اجلاس میں امریکہ کے یکطرفہ ٹیرف عائد کرنے کے اقدامات اور ان کے منفی اثرات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے ان اقدامات کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور تمام فریقوں سے اصولوں پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی۔ یورپی یونین، کینیڈا، برازیل، روس سمیت عالمی تجارتی تنظیم کے 30 سے زائد اراکین نے امریکہ کے یکطرفہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔عالمی تجارتی تنظیم میں یورپی یونین کے مستقل نمائندے اگیالر ماچاڈو نے کہا کہ امریکہ کے اقدامات نہ صرف...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا اور ملک کی مستحکم معیشت اور ترقی کے مثبت رجحانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے اجلاس میں شریک ماہرین اور حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کسی فرد واحد کی نہیں، بلکہ پوری ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت معیشت کی پائیدار ترقی، صنعت، زراعت، آئی ٹی اور برآمدات کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت برآمدات کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مزید مسابقتی بنانے، خطے میں تجارت کے فروغ...
کراچی: جمشید دستی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر سوال اٹھادیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر ممبر سندھ الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر اپنے وکلا کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم جمشید دستی کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔ سماعت کے دوران ممبر پختونخوا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے جمشید دستی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تو الیکشن کیسے لڑا؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے...
فائل فوٹو ایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر وکلا کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔جمشید دستی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔ جمشید دستی کی 30 ستمبر تک راہداری ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر جمشید دستی...
منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو تیلگو فلم ’ڈاکو مہاراج‘ کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو بلاک بسٹر فلم ’ڈاکو مہاراج‘ 21 فروری 2025ء سے نیٹ فلکس پر اسٹریم ہو گی۔ نیٹ فلکس نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو پوسٹر شیئر کیا ہے اُس میں سے اداکارہ اروشی روٹیلا کو غائب کر دیا گیا ہے جس پر مداح حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Netflix India (@netflix_in) اس حوالے سے ایک صارف نے لکھا ہے کہ 105 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم کے پوسٹر سے ہٹائی جانے والی پہلی بھارتی اداکارہ۔ ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ فلم...
میڈیا اور یوٹیوبرز کے احتجاج کے باعث بھارتیوں کے جھنڈا نہ لگانے کے اعتراض کو بھی پاکستان نے ختم کردیا۔ گزشتہ روز بھارتی صحافی و سوشل میڈیا ایکسپرٹس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی میں اسٹیڈیم میں بھارت کا جھنڈا نہ ہونے پر بپھر آگ بگولہ ہوگئے تھے۔ اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھارت کے علاوہ تمام ٹیموں کے جھنڈے لگائے جھت پر لگائے گئے ہیں تاہم انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا ایکسپرٹس نے بھارت کا پرچم نہ لگانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کردیے گئے ادھر چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد کو لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنیوالا بھارتی میڈیا اب...
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک+آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشت گردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے،پچھلی حکومت نے دہشت گرد گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کیے اور نتیجتاً ملک میں عدم استحکام پیدا ہوا۔نیویارک میں او آئی سی گروپ اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے،...
جمشید ٹاؤن جہانگیر روڈ نمبر 2یوٹیلیٹی اسٹور کے برابر میں مین روڈ پر تعمیرات جاری سرکاری کوارٹر پلاٹ نمبر T10پر ناجائز دکانیں اور چار منزلہ کمرشل پورشن کی تیاری عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ادا کیے جانے والے ٹیکسز سے بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرنے والے ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود عوام کے لیے بے فیض ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ بلڈنگ افسران ملکی خزانے پر بوجھ بنتے نظر آتے ہیں جو ذاتی مفادات کی خاطر اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر خطیر رقوم وصول کرنے کے بعد غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں دیگر علاقوں کی طرح ضلع شرقی میں بھی قابض ڈائریکٹر آصف رضوی نے بھاری نذرانے وصول کرنے کے بعد بیٹر...
لاہور (آن لائن) لاہور ہائیکورٹ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جاری شوکاز نوٹسزاور ضمانتی مچلکے منسوخ کرنے کیخلاف سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ اگر آپ نے نئے ضمانتی مچلکے جمع کرا دیئے ہیں تو عدالت کو بتائیں۔ وکیل صنم جاوید خان نے کہا کہ ٹرائل کورٹ ضمانتی مچلکے کینسل کرنے کا فیصلہ واپس لینے سے ہچکچا رہی ہے،ایک ہی وقت میں کیس میں تین کارروائیاں ٹرائل کورٹ نہیں کر سکتی، ٹرائل کورٹ نے صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے کینسل کر دیئے۔
پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی مختلف مقدمات میں 35 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف کوئی انکوائری نہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز درج ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستیں 17 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے، جسٹس راجا انعام امین منہاس نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے طلب کر رکھا ہے۔پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے پیکا ترمیمی ایکٹ کو چیلنج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی تھی اور کیس جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے وہ کہتے ہیںکہ شبانہ روز محنت کریں سب ٹھیک ہو جائے گا تو پہلے تو آپ کو شبانہ روز محنت کرنی پڑے گی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایکسپورٹس کیسے بڑھیں گی؟ ایکسپورٹس اس طرح بڑھیں گی کہ آپ کی لاگت کم ہو اور وہ کم نہیں ہو سکتی۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ ایک پروگرام اس پر بھی کریں کہ جب سے حکومت آئی ہے اس سے لیکر آج تک کتنے ارب یا کھرب ڈالر سرمایہ کاری کی نوید سنائی جا چکی ہے تاکہ ہمیں پتہ چل جائے کہ اس پر عمل کیسے ہو گا،یہ جو ایم او...
دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف کوئی انکوائری نہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز درج ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی مختلف مقدمات میں 35 دنوں کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف کوئی انکوائری نہیں جب کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 8 ایف آئی آرز...
کراچی: وزیر خزانہ کی دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات، انشورنس سیکٹر کی بڑھتی خریداری سرگرمیوں اور لسٹڈ کمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل چار روزہ مندی کے بعد منگل کو تیزی رہی جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 57.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حصص کی مالیت 1کھرب 61ارب 10کروڑ 48لاکھ 58ہزار 814روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب ایک موقع پر 102 پوائنٹس کی مندی اور بعدازاں سیمنٹ فرٹیلائزر بینکنگ آئل اینڈ گیس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں خریداری سرگرمیوں کے باعث 1509پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی...
تل ابیب : اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی ، قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔ یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل تسخیر عزم کے ساتھ دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے۔...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں آج ہونے والی شہادتیں سرحد پار بھاگنے والے دہشتگردوں کو واپسی کی اجازت دینے اور قاتلوں کو جیلوں سے چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیویارک میں او آئی سی گروپ میٹنگ سے خطاب میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کہا کہ ایل او سی عبور کرنے اور آزاد کشمیر پر قبضے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقوں کو ہندو اکثریتی علاقے میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے پاکستان میں مسلسل دراندازی ہورہی ہے، دہشتگرد افغان سرزمین کو اپنے مذموم مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں، افغان عبوری...
لاہور پولیس نے گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ڈیفنس بی پولیس نے 15 کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنیوالے ملزم، گھر کے مالک مقصود کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ملازمہ اسیہ بی بی کو اپنے کمرے کی ضفائی کے لیے بلایا، اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، ملزم مقصود نے ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور کسی کو بتانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔ ترجمان نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے شوہر عاطف علی کی مدعیت میں نامزد ملزم مالک مکان مقصود کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔ ایس...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ،پاکستان،افغانستان،بھارت اور آسٹریلیا ہارٹ فیورٹ
لاہور (نیوزڈیسک) آئی سی سی ایونٹ کا انعقاد 29 سال کے طویل انتظار کے بعد پاکستان میں ہو رہا ہے۔ 19 فروری سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہونے والے اس ایونٹ میں دنیا کی 8 ٹاپ کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کرکٹ کیلئے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ عالمی سطح پر ’’خاص طور پر اس ٹورنمنٹ کا کامیاب انعقاد کر کے‘‘اپنی طاقت کو منوائے۔ تاہم اس ایونٹ کا سب سے افسردہ پہلو بھارتی ٹیم کا پاکستان نہ آنا ہے ۔ جہاں دنیا کی چھ بڑی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں میچز کھیلنے پہنچ چکی ہیں وہیں بھارتی ٹیم کے تمام میچز دبئی میں کھیلیں جائیں گے ۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خواہش تھی کہ بھارتی ٹیم...
پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کے حفاظتی ضمانت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مینا خان آفریدی کی 11 مارچ تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست گزار کو درج مقدمے میں گرفتار نہ کی جائے۔ یہ بھی پڑھیے: کور کمانڈر ہاؤس کے باہر احتجاج، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی سمیت دیگر ملزمان بری دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ مینا خان آفریدی کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں، وہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے عدالے سے استدعا کی کہ انہیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائے جس پر...
بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی میڈیا کی ایک اور ہار، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر پہلی بار پاکستان کا نام درج کر دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے اپنی جرسی کی رونمائی کی ہے جس پر میزبان ملک ’پاکستان‘ کا نام درج دیکھ کر بھارتی عوام آگ بگولہ ہو گئے، پاکستان کے نام پر تنازع کھڑا کرنے والوں کے ارمانوں پر اوس پڑ گئی، بھارتی کھلاڑی پاکستان کا نام اپنے سینے پر سجانے پر مجبور ہو گئے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کپتان روہت شرما، رویندرا جدیجا، ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں اور دیگر افراد کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ پنجاب کے رہائشی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کے لیے رجوع کریں۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ راہداری اور حفاظتی ضمانت دینے کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ایک پارلیمنٹرین کو راہداری اور حفاظتی ضمانت دی گئی تھی، جس کا غلط فائدہ اٹھایا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے لیے بھی ایسی ضمانتوں کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے تاکہ قانون کا غلط استعمال نہ...
ترجمان حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کے تحت مسلمانوں کی شناخت مٹانے، ان کی تاریخ کو تبدیل کرنے اور جموں و کشمیر کی نئی نسل کو گمراہ کرنے کے لیے اسکولوں میں ہندوتوا نظریے پر مبنی نصاب مسلط کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس کا واحد مقصد علاقے کا اسلامی تشخص اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کی زیرقیادت ہندوتوا حکومت نے مقبوضہ جموں و...
تل ابیب (صباح نیوز)سابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی جنگ ہار دی قابض اسرائیل کے سابق قومی سلامتی کونسل کے سربراہ غیورا آئلینڈ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ ہار چکا ہے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم تسلیم کریں کہ اسرائیل کو شکست ہو چکی ہے ،صہیونی قیادت کی ناکامی اور مزاحمت کی ثابت قدمی کا واضح ثبوت ہیں۔یہ بیان اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ قابض اسرائیل کے تمام فوجی اور سیاسی حربے ناکام ہو چکے ہیں، اور غزہ میں فلسطینی مزاحمت نے ناقابل...
بولیویا (نیوزڈیسک) بس کھائی میں جاگری جس کے نیتجے میں حادثے میں 30 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور سفر کے دوران کنٹرول کھو بیٹھا، جس کے باعث بس یوکلا کے قریب ایک چٹان سے تقریباً 800 میٹر نیچے گر گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ جنوبی شہر یوکلا میں پیش آیا جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ایک اہلکار نے بتایا کہ حادثے میں کچھ لوگ بری طرح زخمی ہوئے۔ جن میں دس بڑے اور چار بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا، اور ان میں سے چند ایک خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں...

شہازشریف سے ایگزیکٹیوڈائر یکڑز کی ملاقات : پاکستان میں معاشی اصلاحات کا سفرتیزی سے جاری : عالمی بنک کی تعریف
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کی بجائے سرمایہ کاری اور شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان کا ادارہ جاتی و معاشی اصلاحات کا پروگرام تیزی سے جاری ہے، معیشت صحیح سمت اور ترقی کی جانب گامزن ہے، کرپشن کو کنٹرول کرنے کیلئے نظام میں شفافیت لا رہے ہیں، عالمی بینک کے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو وزیراعظم سے یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ...

کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری
کراچی: شہر قائد کے گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی کی اطلاع کے بعد فائر بریگیڈ نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کر لی ہے۔ فائر برگیڈ کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ ترجمان کے مطابق، سی ای او واٹر کارپوریشن نے نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے جائے وقوعہ کی جانب واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے پہلے فلور میں لگی ہے، جہاں ایک شاپنگ سینٹر قائم ہے اور وہاں کپڑے اور مختلف اقسام کی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ پہلی منزل پر درجنوں دکانیں واقع ہیں اور دکاندار اپنا مال محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ انچارج ہائیڈرنٹس سیل...
بھارتی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر بنکاک سے آنے والے مسافر کو قیمتی ہار اسمگل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کسٹم حکام نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر مشکوک شخص کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مسافر کے بیگ سے ہیروں کا ہار برآمد ہوا۔ جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 60 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔ بھارتی کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ اس ہار کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہوئے ہیں جب کہ پینڈنٹ میں پیلے رنگ کا ہیرا جڑا ہے۔ پینڈنٹ میں جڑے مرکزی ہیرے کے اردگرد بھی شفاف ہیرے ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرکے ہار کو تحویل میں لے لیا گیا۔
ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے گھریلو تنازعے کے بعد اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق فوزیہ نامی خاتون کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، جس پر غصے میں آ کر شوہر نے اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب کی وجہ سے خاتون کا چہرہ اور ایک ہاتھ شدید جھلس گئے، متاثرہ خاتون کو فوری طور پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شوہر واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
حال ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے احکامات کے بعد امریکا سے بے دخل کیے جانے والے بھارتیوں کو لے کر ایک اور جہاز بھارت پہنچ گیا ہے۔ امرتسر میں اتوار کی شب لینڈ کرنے والے اس جہاز میں غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم 112 بھارتی تارکین وطن سوار تھے۔ واضح رہے کہ یہ گزشتہ 10 دنوں کے اندر بھارتی تارکین وطن کو لے کر بھارت آنے والی تیسری پرواز تھی۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امریکا نے ہتھکڑی لگا کر مزید بھارتی ڈی پورٹ کردیے یاد رہے کہ امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے غیرملکی تارکین وطن کے خلاف قومی ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا اور لاکھوں...
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پانچ روزہ استعداد کار بڑھانے کی ورکشاپ بعنوان ’’آؤ کرم میں امن واپس لائیں‘‘ کی اختتامی تقریب آج منعقد ہوئی، جس میں خطے میں امن، مکالمے اور تنازعات کے حل کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کا جائزہ لیا گیا۔ یہ ورکشاپ پانچ دنوں تک جاری رہی، جس میں نوجوانوں، اساتذہ، اور کمیونٹی رہنماؤں کو امن قائم کرنے کے عملی طریقے اور مہارتیں سکھائی گئیں۔ اختتامی تقریب میں شرکاء نے اپنے سوشل ایکشن پراجیکٹس (SAPs) پیش کیے اور کردار ادا کرنے کی سرگرمیوں (Role Play Activities) کے ذریعے امن کی بحالی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 فروری 2025ء) اسرائیل اور حماس کے مابین غزہ میں سیز فائر ڈیل کے تحت آج بروز ہفتہ یرغمالیوں کے بدلے قیدیوں کی رہائی کا چھٹا مرحلہ مکمل ہو گیا۔ دن کا آغاز فلسطینی عسکری تنظیموں حماس اور اسلامی جہاد کے جنگجوؤں کی طرف سے تین اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ ہوا۔ ہفتےکے روز رہا ہونے والے تین یرغمالیوں میں اسرائیلی-امریکی شہری ساگوئی ڈیکل چن، اسرائیلی-روسی شہری ساشا ٹروپانوف اور اسرائیلی-ارجنٹینین یائر ہارن شامل تھے۔ ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیے جانے سے قبل جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسٹیج پر لے جایا گیا۔ اس موقع پر اسٹیج کو فلسطینی جھنڈوں اور عسکری دھڑوں کے بینرز سے سجایا...
فلسطینی مزاحمتی فورس سرایا القدس نے آج رہا کئے جانیوالے ایک اسرائیلی قیدی کی نئی ویڈیو جاری کی ہے اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک الجہاد الاسلامی فی فلسطین کے عسکری ونگ سرایا القدس نے آج رہا کئے جانے والے ایک اسرائیلی قیدی الیگزینڈر توربانوف کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج الیکزینڈر توبانوف کو 2 دیگر اسرائیلی قیدیوں کے ہمراہ رہا کیا جانا طے ہے۔ فلسطینی مزاحمتی فورس کی جانب سے جاری کردہ اس ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی قیدی اپنی قید کے دوران ہی نہ صرف عربی بولنا سیکھ چکا ہے بلکہ وہ اسلامی آداب و رسوم سے بھی آشنا ہو چکا ہے جو اپنی رہائی کی خبر سن کر اپنے محافظوں کو...
غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے کی شکایات تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے غیر قانونی مقیم طلباء اور افراد کے انخلاء کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے غیر رجسٹرڈ طلباء کیخلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ غیرقانونی طور پر مقیم طلباء کو 28 فروری تک ہاسٹلز خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا گیا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی نے ہاسٹلز الاٹی طلباء کی فہرستیں ہاسٹلز نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کو ہاسٹلز میں غیرقانونی طلباء کے رہائش پذیر ہونے...
رواں ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا ،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
بھارتی وزیراعظم مودی کا دورہ امریکا اور ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی، ماضی کی طرح اس بار بھی مودی کو اپنی بات واضح کرنے کیلئے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا، مودی کی اس حرکت پر وہاں موجود میڈیا بھی ہنس رہا تھا۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس وقت صورتحال عجیب ہوئی جب...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ امریکا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات اس وقت پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن میں مودی اور ٹرمپ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی مودی کی نااہلی واضح نظر آئی۔ ماضی کی طرح اس بار بھی نریندر مودی کو اپنی بات واضح کرنے کے لیے پرچیوں کا سہارا لینا پڑا، مودی کی جانب سے پرچیاں پڑھنے پر دنیا بھر میں اس کا مذاق بھی اڑایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی ٹرمپ ملاقات، وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ سے گفتگو کے دوران مودی پرچیاں نکال کر اور دیکھ دیکھ کر پڑھتا رہا جس پر وہاں موجود میڈیا بھی...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کا چھٹا بحری بیڑا یو ایس ایس ہیری ایس ٹرومین مصر کی بندرگاہ پورٹ سعید پر پاناما کے مال بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔ ٹرومین کے ساتھ حالیہ 3ماہ کے دوران یہ دوسرا حادثہ ہے۔ تاہم ٹرومین بحری بیڑے کے امریکی ترجمان نے اطمینان ظاہر کیا کہ حادثے کے نتیجے میں کوئی شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ واقعے میں پروپلشن پلانٹس بھی متاثر نہیں ہوئے اورمکمل محفوظ اور مستحکم حالت میں ہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی فائٹر جیٹ سان ڈیگو ہاربر کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا،جب کہ دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے تھے۔مچھلی...
بھارتی اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر 112 کروڑ روپے مالیت کا تحفہ ملا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2015ء میں کروڑوں روپے کے فراڈ کیس میں گرفتار سوکیش چندر شیکھر نے اپنی دوست جیکولین فرنینڈس کو ایک پرائیویٹ جیٹ تحفے میں دیا ہے۔ سوکیش چندر شیکھر نے جیل سے بھیجے گئے ایک رومانوی خط میں اس تحفے کا انکشاف کیا۔ خط میں انہوں نے بتایا کہ یہ گلف اسٹریم جیٹ جیکولین کے لیے ہے جس کا رجسٹریشن نمبر اداکارہ کی تاریخ پیدائش اور مہینے پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ یہ تحفہ اس لیے دیا گیا ہے تاکہ جیکولین اپنے کام کے سلسلے میں دنیا بھر کا بآسانی سفر کرسکیں۔ سوکیش نے...
واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس کے سامنے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ سکھ کمیونٹی کے ارکان بڑی تعداد مظاہرے میں شریک تھی جو آزاد وطن ’خالصتان‘ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ بھارت کی دیگر اقلیتی کمیونٹیز نے بھی مودی کے خلاف احتجاج میں بھرپور شرکت اور نعرے بازی کی۔ اس دوران خالصتان کے پرچم بھی لہرائے گئے۔ “Anti-Modi Rally Outside the White House Organized by World Sikh Parliament” ???? Washington, D.C. | Feb 13, 2025, & Bhai Himmat Singh led a protest against PM Modi’s alleged role in human rights violations against Sikhs, including targeted killings. #AntiModiRally #JusticeForSikhs pic.twitter.com/YNthB3sJiX —...

چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے، چینی سفیر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے، شے فنگ
بیجنگ : امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ کو امریکہ میں چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی 20 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا اور انہوں نے کلیدی تقریر کی تھی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 300 سے زائد چینی اور امریکی تاجروں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے سامنے شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال ایک پیچیدہ اور شدید صورتحال کے باوجود چین اور امریکہ کے تعلقات میں مجموعی طور پر استحکام رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم بھی بڑھ گیا ہے۔ امریکی تجارتی خسارے کی ریکارڈ بلند سطح کے برعکس، چین کا غیر ملکی تجارتی پیمانہ ایک نئی بلند...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں ججز کی ٹرانسفرز کے عمل کو شفاف فری اورفئیر بنانے کی استدعا کی گئی۔ مزید :
مشال یوسفزئی —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔ کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلبسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج...

بھارتی خفیہ سرگرمیاں بحران بڑھا سکتی ہیں، علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے :دفاعی ماہرین نے خدشات کا اظہار کر دیا
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) لائن آف کنٹرول پر بھارتی تخریبی کاروائیاں بے نقاب ہو گئیں اور پاکستان نے اقوام متحدہ کے حکام کیساتھ اہم شواہد کا تبادلہ کیا جبکہ دفاعی ماہرین نے بھی ان سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے پرامن علاقوں میں بدامنی پھیلانے کے منصوبے پر دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش...

انٹرنیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو: پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ جیت لیا، نیشنل مقابلوں میں ایک کروڑ سے زائد انعامات تقسیم
لاہور(نیوز ڈیسک) انٹر نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 ء رنگا رنگ انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ کا تیسرا اور آخری دِن سنگل لائن ، ڈبل ، ٹرپل اور چار شاہ سواروں کے فائنل مقابلوں کا کھیل اختتام پذیر ہوگیا ۔تین روزہ انٹرنیشنل ٹینٹ پیکنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ کاانعقاد بینین ٹری پولو گراؤنڈ کینٹ لاہور میں منعقد ہوا جس میں ساؤتھ افریکہ ، سعودی عرب ، مصر ، روس ، قطر ،کویت ،امریکہ ، ناروے اور پاکستان کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ تیسرے دن کے فائنل نتائج میں پاکستان نے پہلی پوزیشن ، مصر نے دوسری ، سعودی عرب تیسری ، چوتھی جنوبی افریکہ نے حاصل کی ۔9 انٹرنیشنل ٹیموں اور36 انٹر نیشنل کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل ٹینٹ پیگنگ فرینڈشپ ٹورنامنٹ میں حصہ...
طالبان کے قابض ہونے کے بعد سے افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ۔ افغانستان نہ صرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں ISKPکے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کی حملوں کی منصوبہ بندی اور بھرتی کے مہمات کو آشکار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان داعش خراسان کے لیے عالمی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر پیڈسٹرین برج سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈمپر کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ حادثے کے باعث پیڈسٹرین برج کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کلینر فرار ہو گیا۔ زخمی ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
بھارت کے ضلع پونے کی بھوکم گاؤں کی مانس لیک ہاؤسنگ سوسائٹی میں پاکستانی 20 روپے کا کرنسی نوٹ برآمد ہوا جو بھارتی نیشنل ڈیفنس اکیڈمی سے محض 18 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین سہدیو یادو کو لفٹ کے قریب 20 روپے کا پاکستانی نوٹ نظر آیا۔ انہوں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے قریبی باودھن پولیس اسٹیشن سے رجوع کیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا، لیکن ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 84 فلیٹس ہیں اور لفٹ کے قریب ایک سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب ہے، مگر بدقسمتی سے وہ 24 نومبر سے خراب پڑا ہے۔ اب...
طالبان کے قابض ہونے کے بعد سے افغانستان پوری دنیا کے دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے ۔ افغانستان نہ صرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں ISKPکے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ-خراسان (IS-K) کی حملوں کی منصوبہ بندی اور بھرتی کے مہمات کو آشکار کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ افغانستان داعش خراسان کے لیے عالمی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز...
کسی بھی ملک اور سماج کی ترقی اور مستقبل کا دارمدار اس ملک کے نوجوانوں کو قرار دیا جاتا ہے تاہم پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد کو نہ صرف بیروزگاری بلکہ تعلیم کے مساوی مواقع اور مناسب طبی وسائل کی عدم فراہمی سمیت کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان کی 64فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ یہ ملک اپنی مکمل آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اس کثیر تعداد کے باوجود صورت حال انتہائی پریشان کن ہیں۔ خواندگی و ناخواندگی کے اعتبار سے 100 میں سے 29 نوجوان ناخواندہ ہیں۔ ناخواندہ ہونے کا مطلب جنہوں نے سرے سے تعلیم ہی حاصل نہیں کی، انہیں اپنا نام تک لکھنا...
لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے اور ان کے والد کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کیخلاف درخواست پر ان کے وکیل سے متعلقہ دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ وکیل نے بتایاکہ صنم جاوید ایک سماعت پر 9 مئی کے دو مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیش نہ ہوسکیں۔ اے ٹی سی عدالت نے صنم جاوید کی حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کو شو کاز نوٹس جاری کردیئے۔ لہٰذا کالعدم قرار دیا...
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی نے سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ممبئی پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے دھمکی آمیز فون کال موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ایک امریکی دہشت گرد گروہ نے مودی کے طیارے میں بم رکھ دیا ہے۔ کالر نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی گروہ ہے جس نے 6ماہ قبل امریکا میں ایک طیارے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں 6افراد ہلاک ہوئے تھے۔ دھمکی موصول ہونے کے بعد بھارتی سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی اور طیارے کو مکمل چیک کرنے کے بعد ہی پرواز کی اجازت دی گئی۔...

شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
شکارپور: جماعت اسلامی کے مقامی امیر مولانا صدر الدین مہر مختلف سیاسی ،دینی، سماجی رہنماؤں اور اقلیتوں و سول سوسائٹی کے نمائندوں کو سرکاری سرپرستی میں ڈاکو راج کے خلاف 16 فروری کو کندن چوک انڈس ہائے وے پر دھرنے میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں
برطانوی حکومت نے قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے یا کسی گاڑی میں چھپ کر ملک پہنچنے والے مہاجرین کو شہریت کی فراہمی تقریباً ناممکن بنادی۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار بی بی سی کے مطابق ہوم آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹھوس اقدامات سے واضح ہو گیا کہ جو بھی غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوا اس کی برطانوی شہریت کی درخواست مسترد کردی جائے گی۔ نئی رہنمائی میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی بھی خطرناک سفر کر کے غیر قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوتا ہے خواہ وہ کشتی کے ذریعے ہو یا کسی گاڑی میں چھپ کر پہنچا...
واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے اثرات کی وجہ سے دنیا بھر میں تقریباً 40 فیصد ملازمتیں متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ کچھ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں جبکہ کچھ میں مصنوعی ذہانت انسانی کام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد دے سکتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق آئی ایم ایف کی جاری کردہ تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ دنیا ایک ایسے تکنیکی انقلاب کے دہانے پر کھڑی ہے جو پیداوار میں تیزی، عالمی معیشت میں بہتری اور آمدنی میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ ساتھ یہ بے روزگاری میں اضافے اور معاشی عدم مساوات کو بھی بڑھا...
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سٹوڈنٹس تعلیمی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں، ایسی مہارتیں پیدا کریں جو ملک کی ترقی میں مثبت کردار کے لیے ہوں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بھر کے یونیورسٹی اور کالجز کے سٹوڈنٹس سے خطاب میں کیا، آرمی چیف نے اس موقع پر سٹوڈنٹس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ سٹوڈنٹس آپ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں، آپ پاکستان کے مستقبل کے رہنما ہیں، خود کو پاکستان کی ترقی کے قابل بنائیں۔ محکمہ اوقاف پنجاب میں بدعنوانی کا انکشاف، افسران معطل آرمی چیف نے طلبا کی تخلیقی اور اختراعی صلاحیتوں کی تعریف کی،...
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو گریڈ 20 سے گریڈ 21 میں ترقی دے دی۔ترقی پانے والوں میں جج زیبا چوہدری، جج عبدالغفور اور جج ہمایوں دلاور شامل ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔یہ نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے رجسٹرار کی جانب سےجاری کیا گیا۔ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس نے ان ججز کی ترقی کی منظوری دی، جس کے بعد یہ تینوں ججز گریڈ 21 میں فرائض انجام دیں گے۔
کراچی: انسٹیٹیوشنز اور میوچل فنڈز کی جانب سے نچلی قیمتوں پر حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو دوسرے دن بھی ریکوری اور تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے انڈیکس کی 1لاکھ 12ہزار اور 1لاکھ 13ہزار پوائنٹس کی دو سطحیں بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 59.06فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 1کھرب 73ارب 12 کروڑ 57لاکھ 99ہزار 487روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 456پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی تاہم اس دوران سیمنٹ اسٹیل آئل اینڈ گیس سیکٹر میں مختصر المدت سرمایہ کاری سے مارکیٹ کا گراف بلندی کی جانب گامزن ہوا جس سے ایک موقع پر 1856پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی...
پشاور(نیوز ڈیسک )گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں 65 مسافروں کی شہادت کی اطلاعات پر دل بہت رنجیدہ ہے۔ گورنر کے پی نے لیبیا میں ہوئے کشتی حادثے پر گفتگو میں کہا ہے کہ میں نے گورنر ہاؤس کے عملے کو لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں رہنے کی ہدایات کی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشتی حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ گورنر کے پی کا مزید کہنا ہے کہ اس حادثے کے شہداء کی میتوں کی وصولی میں کردار اور لواحقین کی ہر ممکن داد رسی کی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ کشتی حادثے کے شہداء کے لواحقین کے غم...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کی مزمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے اپنے بیان میں وزارت خارجہ کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ واقعے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ مزید پڑھیں: لیبیا میں 65 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی، پاکستانی بھی سوار تھے، ترجمان دفتر خارجہ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت جاری کی کہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اپنے بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ کام میں ملوث افراد کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیبیا کے ساحل پر کشتی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندیء درجات کی دعاء کی اور ان کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی اور وزارت خارجہ کے حکام کو جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متاثرہ افراد کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی بھی تاکید کی۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید خان نے حفاظتی ضمانت اور کیسوں کی تفصیلات کیلئے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جنید اکبر خان نے کہا کہ عمران خان نے صوابی جلسے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، اگرچہ ان سے ملاقات نہیں ہوئی، لیکن انہوں نے جلسے کے حوالے سے ایک پیغام بھیجا ہے۔ جنید اکبر خان نے کہا کہ صوابی جلسے میں کوئی مسئلہ نہیں تھا، تاہم میڈیا والوں کا مسئلہ تھا اور انہیں بخوبی علم ہے کہ ان کا کیا مسئلہ ہے، صوابی جلسے میں کتنے لوگ آئے تھے اس کی رپورٹ ریجن کے صدور پانچ روز کے اندر دیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بارے میں جنید خان کا کہنا...
افغانستان سے دہشتگردی، پاکستان نے معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) پاکستان نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھا دیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور مجید بریگیڈ کی دہشت گردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، داعش کا خطرہ خطے کی حدود سے نکل چکا ہے، یہ تشویش ناک امر ہے کہ داعش کے...
پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
غزہ : مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے، جہاں ایک حاملہ خاتون سمیت تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا۔ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں بھی اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے میں بے گھر افراد کی تعداد 35 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ دوسری جانب حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی خریداری کی پیشکش کی سخت مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کی یہ سازش ناکام بنائی جائے گی اور فلسطین کے مسئلے کو اس طرح "رئیل سٹیٹ ڈیلر” کی طرح حل...
ویب ڈیسک: تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ معروف کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ 1938ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ترہیگام میں پیدا ہوئے، شہید مقبول بٹ نے بھارتی جبری قبضے کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ بھارت نے 11 فروری 1984ء میں اس بہادر لیڈر کو تہاڑ جیل دہلی میں جھوٹے کیس میں ملوث کر کے پھانسی دے کر شہید کر دیا، شہید مقبول بٹ کی مقبولیت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے ردعمل سے بچنے کیلئے بھارتی حکام نے ان کے جسد خاکی کو ورثاء...

وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ(اسلام آ باد ہائیکورٹ میں درخواستیں سماعت کیلیے مقرر‘ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کونو ٹو سز)
اسلام آباد/لاہور/ کراچی (نمائندہ جسارت + اسٹاف رپورٹر) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیا ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئیں جبکہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے پیکا ایکٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے میڈیا تنظیموں اور اپوزیشن کی شدید مخالفت کے بعد پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ دے دیااور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ کوئی بھی قانون مستقل نہیں ہوتا۔ یہ پارلیمان کا اختیار ہے کہ کسی بھی قانون میں کسی...
اسلام آباد : پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔ پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جسٹس راجا انعام امین منہاس آج پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے آج کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی ، درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر دیتے ہوئے قیدیوں کی رہائی روک دی۔ حماس کے فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں قید قیدیوں کی رہائی ملتوی کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی تنظیم کے اگلے اعلان تک روک دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مزاحمتی گروہوں نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی متعدد خلاف ورزیوں کو نوٹ کیا جن میں بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی میں تاخیر کرنا اور ان پر بمباری کرنا بھی شامل تھا۔ انہوں...
اسلام آباد،لاہور، کراچی:ملک بھر میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف قانونی جنگ تیز ہو گئی ہے۔ مختلف عدالتوں میں درخواستیں دائر کی جا چکی ہیں جبکہ حکومت نے بھی ترمیمی شقوں پر نظرثانی کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستوں کی سماعت مقرر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔جسٹس راجا انعام امین منہاس کل درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ اس سلسلے میں رجسٹرار آفس نے سماعت کے لیے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔ حکومت کا ممکنہ ترمیم کا عندیہ میڈیا اور...
(گزشتہ سےپیوستہ) مکتی باہنی کے سابق کمانڈر نےکہا کہ بھارت میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا،جس کے نتیجے میں نئی ریاستیں بنیں گی۔ہم 98فیصد مسلمان ہیں جوبھارت سے لڑیں گے۔ بھارت تقسیم ہو جائے گا کیونکہ اس کا 48فیصدعلاقہ اس کاحصہ نہیں ہے۔ میزورام اورتریپورہ متحدہ پاکستان کے دور میں بنگلہ دیش کا حصہ تھے۔ جموں وکشمیر اور خالصتان بھارت کا حصہ نہیں ہیں یہ ضرورآزاد ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بت پرست ہندوستانیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے تمام لوگ ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔‘‘ بنگلہ دیش پر قبضے کی بھارتی سازش کا ادراک صرف زین العابدین کو ہی پریشان کئے ہوئے نہیں ہے ، بلکہ وہ پوری نسل اپنے کئے...
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے متنازع پیکا ایکٹ سے متعلق تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیا یےلاہور ہائی کورٹ میں متنازع پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر اور دیگر کی درخواست پر سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ چیلنج کردیادرخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم آئین کے بنیادی حقوق اور آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ عدالت نے درخواست پر وفاقی حکومت و دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پیکا ایکٹ میں ترمیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔

تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت
تین دہائیوں بعد ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز، وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب کی افتتاحی تقریب میں شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)تین دہائیوں بعد نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کا پوری سج دھج سے آغاز ہو گیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے فورٹریس سٹیڈیم آمد پروزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خیر مقدم کیا، دونوں کی روایتی بگھی میں آمد ہوئی جبکہ چارگھڑ سواروں کے دستے نے چبوترے کے سامنے آکر ہارس اینڈ کیٹل شو کے آغاز کی اجازت طلب کی ۔مہمانان خصوصی نے رسمی اجازت دے کر ہارس اینڈ کیٹل شو2025کاباقاعدہ افتتاح کردیا، مریم نواز شریف نے ہینڈ پرنٹ سے میلے کا منفرد ڈیجیٹل افتتاح بھی کیا۔ہارس اینڈ کیٹل شو...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مزید مضبوط تعلقات استوار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ریڈیو کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ نے پرتگال میں برطانوی پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے مشرق وسطیٰ، پاکستان اور افغانستان ہمیش فالکنر سے ملاقات کی ہے۔ فریقین نے پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں جو باہمی اعتماد اور روابط پر مبنی ہیں۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا گیا۔...
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارا صوبہ دہشتگردی کا شکار ہے اور عوام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کا مقابلہ ممکن نہیں، میں کہتا ہوں ان چووروں کا ساتھ دینا چھوڑ دو اور عوام کے پاس آجاؤ۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ساری دنیا کے لوگ پیار کرتے ہیں، یہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں۔ صوابی میں الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر منتعقدہ پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے اور اگر انقلاب کا...

دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے ہیں مگر یہاں سلیکشن ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری کا کہنا تھا کہ حکومت نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہے، معاشی طور پر ریاست عدم استحکام کا شکار ہے، بلوچستان میں بھی ریاست نام کی کوئی چیز نہیں، جہاں بلوچوں نے اپنا ترانہ اور پرچم بنایا ہے، منظور پشتین نے کہا کہ ہمیں اب فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے کب تک چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک کو بچانے کے لیے دینی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ دینی جماعتیں ہی ملک کو بچا سکتی ہیں، جمہوریت میں الیکشن ہوتے...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ساری دنیا کے لوگ پیار کرتے ہیں، یہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر بھی ہار گئے ہیں۔ صوابی میں الیکشن کا ایک سال مکمل ہونے پر منتعقدہ پی ٹی آئی کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے، ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور انہیں نہیں بھولیں گے اور اگر انقلاب کا نعرہ لگا دیا تو پھر تم اس کا بوجھ برداشت بھی نہیں کرسکو گے۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور عوام کو حکومت لڑوا رہی ہے، ہم تو بات چیت کیلیے تیار ہیں جبکہ یہ بھاگ رہے ہیں، حکومت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آج ہفتے کو رہائی پانے والے اسرائیلی شہریوں میں سے دو، اوہاد بن امی اور ایلی شارابی کو حماس کے جنگجوؤں نے سات اکتوبر دو ہزار تئیس کو کیبُتز بیری کے علاقے سے یرغمال بنایا تھا جب کہ اور لیوی کو اسی دن نووا میوزک فیسٹول سے اغوا کیا گیا تھا۔ حماس کے مطابق ان تینوں اسرائیلیوں کو آج رہا کر دیا جائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے، اسرائیل 183 فلسطینیقیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں سے کچھ افراد حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سزا یافتہ ہیں۔ ان حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔...

ہانگ کانگ میں چین مخالف اور عدم استحکام پیدا کرنے والے افراد کے لئے آواز بلند کرنا بےسود ثابت ہوگا، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کا کمشنر آفس
بیجنگ () ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے امریکی وزارت خارجہ کے محکمہ برائے جمہوریت و انسانی حقوق کی جانب سے ہانگ کانگ میں چین مخالف عدم استحکام پیدا کرنے والے کارکن لائی جی این کی کھلم کھلا حمایت پر شدید عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے نشاندہی کی کہ اس بات کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ چین مخالف اور ہانگ کانگ میں عدم استحکام پیدا کرنے والے واقعات کے مرکزی منصوبہ ساز کے طور پر لائی جی این نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کی۔ امریکہ قانون کی حکمرانی اور انسانی حقوق کی پاسداری کی بات کرتا ہے...