بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے،قیصر شمس
اشاعت کی تاریخ: 20th, February 2025 GMT
فیصل آباد (کامرس رپورٹر ) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کہا ہے کہ بینکنگ کا شعبہ تیزی سے ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ الائیڈ بینک لمیٹڈ کے ریجنل منیجر فہد اورمحمدمحسن طفیل تارڑنائب صدراینڈبرانچ منیجرفیصل آبادسے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چیمبر کا دورہ کیا۔قیصر شمس گچھا نے کہاکہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ الائیڈ بینک مکمل طور پر پاکستانی بینک ہے جس کی وجہ سے مختلف شعبوں میں ترقی کی رفتار تیزہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے فنانسنگ آسان ہو گئی ہے جس سے صنعت و تجارت اور کاروباری سرگرمیوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔انہوں نے ملک میں ہونے والے مقامی نوعیت کے ایونٹس کو سپانسر کرنے پر الائیڈ بینک کی فراخدلانہ کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس سے عالمی اور قومی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ چیمبر اور الائیڈ بینک ملکر تعاون کی نئی راہیں تلاش کریں گے جس سے دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا۔ دریں اثنا المیزان انویسٹمنٹ کے کنٹری ہیڈ طلحہ انور نے بھی فیصل آباد چیمبر کا دورہ کیا اور سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا سے دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: الائیڈ بینک
پڑھیں:
کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔گرمی کی وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ریش، اسکن الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا ہے۔اس حوالے سے ماہر امراض جلد جناح اسپتال ڈاکٹر رابعہ غفور نے بتایا گیا ہے کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آرہے ہیںماہرامراض جلد سول اسپتال ڈاکٹر مہیش نے بھی جلدی امراض کے یومیہ 600 سے زائد مریضوں کے اسپتال آنے کا بتایا۔ادھر ایم ایس اسکن اسپتال کے ڈاکٹر عب داللہ کے مطابق اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔اس کے ساتھ ہی طبی ماہرین نے جلدی امراض کی صورت میں (سیلف میڈیکیشن) سے گریز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لوگ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں، جلدی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے جسم کو خشک اور ٹھنڈا رکھیں۔طبی ماہرین کے مطابق پسینہ آنے کے بعد جلدِ فوراً صاف کریں تاکہ ریشز نہ ہوں، تنگ کپڑوں کے بجائے ہلکے اور ڈھیلے لباس پہنیں، خارش، دانے یا انفیکشن کی صورت میں فوراً ماہر امراض جلد سے رجوع کریں۔