اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز کی ٹرانسفرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی،درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفرز کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم کرنے کی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کی بھی استدعا کی گئی ہے ,درخواست میں ججز کی ٹرانسفرز کے عمل کو شفاف فری اورفئیر بنانے کی استدعا کی گئی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی گئی
پڑھیں:
انتخابات میں دھاندلی کیخلاف درخواست: پی ٹی آئی کی اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف درخواست میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔
تحریکِ انصاف کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں اخباری تراشے شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 8 فروری 2024ء کے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق 3 درخواستیں عدم پیروی پر خارج کر دیں۔
اضافی دستاویزات میں سپریم کورٹ کا اکتوبر 2016ء کا فیصلہ بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کی تھی۔