ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 فروری 2025ء ) پی ایم ایل این کے رہنماء رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے،پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جو وکلاء کا احتجاج ہوا اس کو ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ کی ساری بارز نے مسترد کیا ہے، کیونکہ اس احتجاج کا کوئی جواز نہیں بنتا، کیونکہ آئین میں ترمیم کرنے کا حق پارلیمنٹ کے پاس ہے، جوکہ پارلیمنٹ نے اپنا حق استعمال کیا۔
26ویں ترمیم کو ساری جماعتوں نے سپورٹ کیا۔ 26آئینی ترامیم پر عملدرآمد ہونا شروع ہوگیا ہے، اب احتجاج کا کوئی جواز نہیں۔(جاری ہے)
بڑی بات یہ ہے کہ عدالتی اصلاحات ہوئی ہیں اب اس کے مثبت نتائج کو دیکھنا ہے۔یہ ممکن نہیں کہ آئین میں ہونے والی ترمیم کو بریک لگا دی جائیں، ہمیں اب محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے کیونکہ ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے۔
اب ہائیکورٹس کی باری بھی آگئی ہے وہاں آسامیاں پُر کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے متعلق وزیراعظم نے بھی کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دیتے ہیں لیکن اس پر وزیراعلیٰ کے پی نے تھوکنے کی بات کی۔ اپوزیشن الائنس کا بننا مثبت بات ہے، ہم سمجھتے ہیں درجہ حرات نیچے آئے۔190ملین پاؤنڈ کیس عمران خان کو عدالت سے سزا ہوئی ہے ثابت ہوگیا ہے کہ کرپشن کرنے میں سزایافتہ مجرم ہیں، عمران خان کو سزا ہونے کے بعد پی ٹی آئی مذاکرات سے بھاگ گئی، حکومت کا تحریری مئوقف کا بھی انتظار نہیں کیا۔ پی ٹی آئی کا ایک ہی مقصد ہے کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو صوابی جلسے جیسی زبان استعمال نہ کرتی، پی ٹی آئی ملک مخالف جماعت بن چکی ہے جو ملکی مفاد کیخلاف سیاست کرتی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کو پی ٹی آئی
پڑھیں:
پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، قیادت نے پاکستان پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ خان نے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔
مشیر برائے وزیراعظم نے کہا کہ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔انھوں نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے، آئین و جمہوریت پر پختہ یقین رکھنے والی جماعت کے طور پر اکائیوں اور اس میں رہنے والے عوام کے حقوق کے تحفظ پر سمجھوتا کیا نہ کریں گے۔ بات چیت اور مشاورت ہی ہر مسئلے کا حل ہے۔
عمران خان جمہوریت اور آئین کی حکمرانی کیلئے بات کریں گے: اعظم سواتی
مزید :