2025-04-23@04:50:46 GMT
تلاش کی گنتی: 6604

«علی کاظم»:

(نئی خبر)
    رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔ لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل" ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔ اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔  فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر" بھی...
    بانی پی ٹی آئی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات کی اندونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں علی امین نے بانی کو صوبے میں تنظیم سازی سے متعلق شکایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے دو وزراء کی کارکردگی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو شکایت لگائی، بانی نے علی امین کو وزراء کے خلاف کارروائی کا اختیار دے دیا۔دونوں وزراء کو کابینہ سے ہٹائے جانے یا قلم دان تبدیل کرنے کا امکان ہے، دونوں وزراء پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے بھائی ہیں، علی امین نے بابر سلیم سواتی اور اعظم سواتی کے تنازع پر بھی بات چیت کی۔ علی امین کے بیانات پر پی ٹی آئی کور کمیٹی نے سخت ردعمل دے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کے بعد ان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے  ارب پتیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف پلان کے نفاذ کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اسٹاک میں 8.96 فی صد، ایمازون 8.98 فی صد، گوگل 3.92 فی صد جبکہ ایپل کے شیئرز میں 9 فی صد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک بھی اس کا شکار بنے اور ٹیسلا اسٹاک کو 5.47 فی صد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ارب پتیوں کو یہ نقصان جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف کے اعلان کے...
    اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے مرحلے 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی نے کہا کہ چینی پاور پلانٹ مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کی بات چیت کر رہے ہیں ، چینی پاور پلانٹ کے قرضے کی ری پروفائلنگ پر بات چیت کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گردشی قرض میں 339 ارب روپے کی بہتری لائے ہیں، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کم کر کے 145ارب روپے کی بہتری لائے ہیں۔ اویس لغاری کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کر رہے ہیں ، ان 3 ڈسکوز...
    رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی اور کانگریس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں میرا کوئی دشمن یا دوست نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بارہمولہ کے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ جو انجینیئر رشید کے نام سے مشہور ہیں نے پارلیمنٹ میں وقف ترمیمی بل پر بحث میں حصہ لیا اور اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کے جھگڑے میں نہ پڑیں۔ انجینیئر رشید نے کہا "میں صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ بی جے پی کھلے عام مسلمانوں کو ان کی حثیت دکھاتی ہے اور کانگریس سیکولرازم کے نام پر مسلمانوں پر بالواسطہ میٹھی چھری سے...
    قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا، ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے کے ساتھ ایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے۔
    پشاور: خیبرپختونخوا بھر میں اور بالخصوص پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی عدم فراہمی پر سوئی گیس کو پلاسٹک شاپرز میں جمع کرنے کا معاملہ صوبائی اسمبلی میں اٹھالیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کو اس معاملے پر سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی رکن صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل کی جانب سے توجہ دلاؤنوٹس کے تحت اسمبلی کو بتایا گیا کہ گھریلو صارفین سوئی گیس کو پلاسٹک تھیلیوں میں جمع کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد لوڈشیڈنگ کے اوقات میں مذکورہ گیس کو استعمال میں لایا جاتا ہے، شاپرز میں ایک بڑے سائز کے سلینڈر سے کئی گنا زیادہ مقدار میں گیس بھری...
    لاہور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025) پی ٹی آئی نے بجلی سستی کرنے کے حکومتی اعلان کو عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر تحریک انصاف کا ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب عمران خان کے دور میں بجلی 15 روپے فی یونٹ تھی، تو پی ڈی ایم ٹولہ 'مہنگائی مکاؤ مارچ' کے ٹرک پر سوار ہو کر اسلام آباد آ دھمکا تھا۔ مگر جیسے ہی اقتدار ہاتھ آیا، عوام پر مہنگائی کے ایٹم بم گرا دیے۔ بجلی 50 روپے فی یونٹ پہنچا دی، اور اب 7...
    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ بجلی سستی ہونے سے صنعت ترقی کرے گی، عام تجارت اور کاروبار کو فائدہ ہوگا، اس کمی میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کی گنجائش ہے اور امید ہے کہ وزیر اعظم سے کراچی جلسے میں مزید کمی کا اعلان کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی کا سب سے بڑا ریلیف عام لوگوں کو پہنچا ہے۔(جاری ہے) مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف، نواز شریف اور ن لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے، معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امیدِ سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت، صنعت اور تجارت کے لیے خوش آئند ہے۔حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ملکی ترقی کا سفر شروع...
    پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول گلوکار راحت فتح علی خان کا بیٹا بھی گائیگی کے میدان میں اترنے کے لیے تیار۔ یہ بھی پڑھیں:راحت فتح علی خان کی بنگلہ دیش میں شاندار پرفارمنس، سامعین جھوم اٹھے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے نوجوان صاحبزدے شاہ زمان علی خان اپنے والد کے ساتھ پہلی بار برطانیہ میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شاہ زمان لندن میں منعقد ہونے والے کنسرٹ میں اپنے والد کے ساتھ فن کا مظاہرہ کریں گے۔ اس حوالے سے جب شاہ زمان سے پوچھا گیا کہ وہ اس لمحے کو کس طرح دیکھ رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ وہ یہاں پہلی بار پرفارم کر رہے ہیں، اس لیے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے نیو ٹاؤن تھانے اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کا بغیر اطلاع اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے متعدد احکامات جاری کیے گئے۔نیو ٹاؤن تھانے کے دورے میں مریم اورنگزیب نے تھانے کو سمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (MIS) کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز، اور عوام کی رہنمائی کے لیے نشانات کی تنصیب کا حکم دیا۔ خواتین کے لیے علیحدہ اور بہتر انتظامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے ہوا اور روشنی کی فراہمی، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے بیانات انتہائی غیر ذمے دارانہ ہوتے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا حل ہمارے پاس ہے، اس جنگ کو جیتنے کےلیے آپ کو پہلے لوگوں کے دل جیتنا پڑیں گے۔ پن بجلی کا منافع ادا کرو، علی امین نے شہباز شریف کو مراسلہ لکھ دیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وزیراعظم شہبازشریف کو مراسلہ لکھ دیا اور مطالبہ کیا کہ وفاق پن بجلی کے خالص منافع کی مد میں خیبر پختونخوا کے بقایاجات ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں دہشت گردی ختم ہوئی اور پھر ہماری حکومت ہی ختم...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئیارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے، ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف...
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں...
     وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عیدالفطر کے موقع پر قیدیوں کے لیے 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کے اعلان کے بعد سینکڑوں قیدی رہا کر دیے گئے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ 6 سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق معافی کا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں پر ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
    دبئی : دی سٹی فاؤنڈیشن امریکہ ایک غیر نفع بخش تنظیم ہے جو پاکستان کے پسماندہ علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کررہی ہے اسے اس کام میں لکشمی فوڈز کا تعاون بھی حاصل ہے ۔ دونوں اداروں کو اس شراکت داری پر فخر ہے اور وہ اسے مستقبل میں جاری رکھنے سے متعلق بھی پرعزم ہیں۔ اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے دی سٹی فاؤنڈیشن نے امریکی شہر ٹریبیکا میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں 300 سے زائد صاحب ثروت افراد نے شرکت کی اور پاکستان میں نادار بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے لئے ساڑھے تین لاکھ ڈالر سے زائد کا عطیہ دیا ۔ اس عشائیہ کی میزبانی امریکی فوڈ کمپنی لکشمی نے کی تھی۔...
    سٹی42:  پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ ایک بار پھر ریاست کی  اچھی طرح ڈسکس کر کے بنائی ہوئی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو گیا۔ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ نے  غیر قانونی افغانوں کو نکالنے  کے عمل میں معاونت کرنے سے انکار کر دیا۔  خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے  غیر قانونی افغانوں کو نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ اڈیالہ جیل مین کرپشن کیس کی سزا کاٹ رہے اپنے بانی سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت افغان باشندوں کو زبردستی نہیں نکالے گی تاہم اگر کوئی رضاکارانہ طور پر جانا چاہے تو ہم ان کو بھجوا دیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ افغانستان میں جب تک امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوسکتا۔ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری غلط پالیسیوں کی وجہ سے ان لوگوں نے ہتھیار اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اعتماد کا رشتہ بنانا پڑے گا، جب تک افغانستان اور بارڈر ایریاز میں امن نہیں ہوتا حالات ٹھیک نہیں ہوں گے۔ان...
    وزیراعلیٰ خیبر پختوںخوا علی امین گنڈاپور نے اس بات کی تردید کردی ہے کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے کوئی ٹاسک دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے لیے نیم رضامند، علی امین گنڈاپور کو بات آگے بڑھانے کا سگنل اسلام آباد میں جمعے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2 اپریل کو ان کی اڈیالہ جیل میں سے ملاقات کے دوران اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ یاد رہے کہ 2 اپریل کو شائع ہونے والی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شاہراہِ بھٹو کا اچانک دورہ کیا، جس میں انہوں نے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔   وزیراعلیٰ کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ عید کی چھٹیاں ختم ہو چکی ہیں، کام کی رفتار تیز کریں۔ جام صادق انٹرچینج اور قائدآباد انٹرچینج جلد مکمل کیا جائے۔عوام کی سہولت کیلیے دونوں انٹرچینجز کو ٹریفک کیلیے جلد کھولنا چاہتا ہوں۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ جام صادق انٹرچینج کی تعمیر میں 3 ماہ لگیں گے، جس پر وزیراعلیٰ نے کہا...
    میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ 17 اپریل کو سندھ کے دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی نے صوبہ سندھ کو تباہ کرنے کا سرٹیفکیٹ لے رکھا ہے، پورا سندھ پیپلز پارٹی سے ناراض ہے اور اپنے غصے کا اظہار 17 اپریل کو کرے گا۔ واضح...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر کی ملاقات وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پنجاب میں دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کا حکم چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کو لیبر ڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کاکم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم پنجاب بھر میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دے دیا پنجاب میں پہلی مرتبہ دکانوں، ورکشاپوں اور چھوٹے انڈسٹریل یونٹ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ ناجائز ٹیکسز اور ظالمانہ سلیب سسٹم ختم کیا جائے، 1994ء سے تمام آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے اور کیپیسٹی چارجز کے نام پر اربوں روپے وصول کرکے جن لوگوں نے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے، ان کو بے نقاب کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تاریخی و عوامی جدوجہد، 14 روزہ پنڈی دھرنے اور حکومت کا مسلسل تعاقب کرتے رہنے کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ جمعہ کو ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب...
    امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہئے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پُرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں، یہ چند سو لوگ ہیں جو ہزاروں ارب کما چکے ہیں، ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، 2019 تک ان کا ریکارڈ آتا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ آنا بند ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہئے تھا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک...
    بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔
    اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوبے سے افغان مہاجرین کو زبردستی نہ نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ چئیڑمین پی ٹی آئی کہتے ہیں ملک میں جاری دہشت گردی کا واحد حل  مذاکرات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی اس وقت دہشت گردی نہیں تھی، جب ہماری حکومت ختم کی گئی اس کے بعد ہمارے خلاف کارروائیاں شروع کی گئیں اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،وزارت پاور ڈویژن نے فیس ختم کرنے کا پلان بنا لیا، وفاقی حکومت نے سہ ماہی بل ایڈجسٹمنٹ میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملک بھر میں 4 کروڑ 26 لاکھ بجلی صارفین سے صرف ٹی وی لائسنس فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے وصول کئے جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بجلی بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس اور دیگرغیر ضروری سر چارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔ اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سفارشات پیش کی جائیں گی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے...
    لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ تقویٰ، پرہیز گاری اور خود احتسابی اہم ترین صفات ہیں، ان صفات کے ذریعے انسان نہ صرف اپنی ذات کو بہتر بناتا ہے بلکہ پورے معاشرے میں اصلاح کا سبب بنتا ہے۔ تقویٰ کا مطلب ہے اللہ کا ڈر اور ۔ہر وقت یہ شعور رکھنا کہ اللہ دیکھ رہا ہے۔ قرآن کریم میں تقویٰ کی اہمیت بار بار اجاگر کی گئی ہے۔ اللہ کریم کا فرمان ہے کہ ”بے شک اللہ متقیوں کے ساتھ ہے“۔ اسلام ٹائمز۔ نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرہ کی تعمیر میں کچھ ایسے اخلاقی اصول ہیں جو افراد...
    پشاور (نیوز  ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں دہشتگردی ختم ہوچکی تھی۔ خیبرپختونخوا کی افغانستان کے ساتھ طویل سرحد ہے۔ توجہ ہٹنے سے دہشتگردوں کو اپنے پاؤں پھیلانے میں مددملی۔ پی ٹی آئی کوختم کرنے کیلئے پورازورلگایاگیا۔ بانی پی ٹی آئی کی حکومت جس طرح ہٹائی گئی ہمارے اس پر تحفظات ہیں۔ وفاقی حکومت کو کہتے ہیں افغانستان سے آگے بڑھنے کیلئے ٹی اوآرز بنائے۔ افغانستان کے ساتھ معاملہ آگےبڑھانے پر سنجیدگی سے غورکرناہوگا۔ ہمارے افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ٹی او آرز دیئے ہوئے2سے3مہینے ہوگئے۔ جب تک افغانستان میں امن نہیں ہوگا اس پورے خطے میں امن نہیں ہوگا۔ دہشتگردی کا حل مذاکرات کے ذریعے نکل سکتا ہے۔ میری...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے دورہ بیلاروس میں وزیر ٹرانسپورٹ و مواصلات الیگزسی لیخنووچ سے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور اہم اقتصادی و تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جس میں زور دیا گیا کہ دونوں ممالک کے مابین زمینی رابطوں پر پہلے سے جاری معاملات میں پیشرفت کی ضرورت ہے، کیونکہ شاہراہوں کے ذریعے نہ صرف باہمی تجارت کو فروغ دیا جا سکتا ہے، بلکہ وسط ایشیا اور یورپ تک رسائی ممکن ہو سکے گی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ تجارتی اعتبار سے بیلا روس کو خطے میں اہم جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور پاکستان بالخصوص مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون میں...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا۔ سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سپیکر نے اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کیلئے ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔ ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر 7 اپریل کو سہ پہر 4 بجے سپیکر لاونج میں ہوگا۔ اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کو دکانوں، ورکشاپس، چھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرز کی رجسٹریشن شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ مریم نواز نے ملاقات کے دوران صوبائی وزیر کو کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ لیبر کے لیے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان بھی طلب کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چھوٹے اداروں کے ورکرز کو لیبر ڈپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس اور دیگر مالی فوائد ملیں گے، پنجاب بھر میں دکانوں، پیٹرول پمپس، فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مریم نواز نے انڈسٹریل یونٹ میں لیبر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش بھی پائی گئی ہے۔ تیمور جھگڑا سے کرپشن کی چھان بین، سوالنامہ بھجوا دیا گیاپی ٹی آئی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے سابق صوبائی وزیر تیمور جھگڑا سے چھان بین شروع کر دی۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا، دکانوں،ورکشاپس اورچھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرزکی رجسٹریشن کرنے کی ہدایات،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دیدیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبر کیلئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب بھی کر لیا۔مریم نواز نے پنجاب میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبائی وزیر محنت سے دوران گفتگو انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا بھی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہو ں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا ،ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز شخصیت تھے، جنہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کیا اور عوام کو حقیقی معنوں میں اقتدار کا مالک بنایا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شہید بھٹو کی قیادت میں پاکستان نے 1973 کا متفقہ آئین حاصل کیا، جو آج بھی ملک کے جمہوری نظام کی روح اور بقا کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو صاحب نے ہمیشہ عوامی...
    چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...
    سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ہم کینال کے خلاف کھڑے ہیں، مراد علی شاہ نے وزیراعظم سے کینال منصوبہ فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا، کینالز کے مسئلے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، آئین کے تحت جب تک تمام صوبے متفق نہ ہوں کینال نہیں بن سکتیں، سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ جن بیساکھیوں پر یہ پراجیکٹ بنایا گیا وہ گرگئیں۔ ہم کینالز کورکوائیں گے۔ کوئی منصوبہ بنانے کی سوچ پرتوپابندی نہیں لگائی جا سکتی۔ارسا کسی کے کہنے پر پورے ملک کو ڈبو رہا ہے۔ ہم حکومت کیوں چھوڑیں۔ ہم کینالز رکوائیں گے۔ حکومت چھوڑی تو انہیںفری ہینڈ مل جائے گا۔...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)پاورڈویژن حکام کے مطابق وزیراعظم کی اعلان کردہ بجلی کی قیمت میں کمی معاشی صورتحال سے مشروط ہے۔نیپرا نے بجلی ایک روپے 71پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل کرلی ہے ۔ پاور ڈویژن حکام نے اتھارٹی کو بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ بجلی نرخوں میں کمی ملک کے معاشی حالات سے مشروط ہے۔ جب تک معاشی صورتحال بہتر رہی یہ ریلیف ملتا رہے گا۔حکام کے مطابق سالانہ ری بیسنگ ابھی ممکن نہیں،اسی لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دے رہے ہیں،3ماہ کیلئے بجلی کے صارفین کو بلز میں ریلیف ملے گا۔پاورڈویژن حکام نے کہا کہ 3ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت آصف زرداری کورونا کا شکار، قرنطینہ کردیے گئے، ملاقاتوں پر پابندی وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے۔ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعاگو ہے۔ اسحاق ڈار کا بلاول بھٹو کو فون نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے بذریعہ ٹیلیفون گفتگو۔   اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو سے...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیلی فون پر صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کی جَلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیرِ اعظم شہبازشریف نے صدرِ مملکت سے کہا کہ پوری قوم آپ کی صحت کے لیے دعا گو ہے۔
    چئیرمین آباد محمد حسن بخشی—فوٹو اسکرین گریپ چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتِ حال میں بجلی کی قیمت میں کمی قابلِ ستائش ہے۔ چیئرمین آباد وزیراعظم کے فیصلے سے خوشچیئرمین آباد فیاض الیاس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سستے گھر ملیں گے، معاشی نمو بڑھے گی یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔چیئر مین آباد محمد حسن بخشی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد تعمیراتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ تیزی سے چل سکے گا۔
    پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا تھانہ نیو ٹاؤن اور ہولی فیملی اسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ تھانہ نیو ٹاؤن کے وزٹ کے دوران سینیئر صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر تھانہ نیو ٹاؤن کو اسمارٹ پولیس اسٹیشن بنانے، تھانے میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی تنصیب، ٹوکن سسٹم کے آغاز اور عوام رہنمائی کے لیے نشانات آویزاں کرنے کی ہدایت۔ یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب کا بھیس بدل کر اسپتالوں کا دورہ، سینیئر وزیر نے کیا دیکھا؟  اس موقع پر سینیئر صوبائی وزیر نے خواتین کے لیے بہتر انتظامات کے علاوہ تھانے میں ہوا اور روشنی کی فراہمی کے لیے اقدامات، عمارت کی مرمت، رنگ و روغن اور داخلی علاقے کی صفائی کی بھی ہدایت کی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ “ذوالفقار علی بھٹو پاکستان میں جمہوری اقدار کے علمبردار تھے”۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ “پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا”۔ شہباز شریف نے یاد دلایا کہ “ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین ملا”، جو کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا کہ “ذوالفقار علی بھٹو نے مسلم امہ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری کو ٹیلی فون کیا اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے،پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے۔\932
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2025ء) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن )حمزہ شہباز شریف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور (ن) لیگ کا ایک اور وعدہ تکمیل کی طرف گامزن ہے،معیشت کی بحالی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے وعدے پر امید سحر کی کرن پڑ رہی ہے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے سے زائد کی بڑی کمی زراعت،صنعت اور تجارت کیلئے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا صدر آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ اور گفتگو وزیراعظم نے صدر آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا وزیراعظم کی صدر زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار وزیراعظم کی صدر زرداری کی جلد صحت یابی کی دعاء اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے : پوری قوم آپ کی صحت کے لئے دعاگو ہے 
    اسلام آباد: ملک بھر کی بزنس کمیونٹی نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اقدام کو معیشت کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔ بزنس کمینوٹی نے وزیراعظم کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صنعت پر بجلی کے نرخوں میں کمی سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جبکہ پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں اضافہ ہوگا، معاشی سرگرمیوں میں اضافے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ تاجر برادری کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات اور قیمتوں میں کمی بہت مقدم ہے، امید ہے کہ حکومتی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا اور عوام کو اس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ “ایک سال کے اندر وزیراعظم شہباز شریف نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “سٹاک ایکسچینج کے شئیرز میں 1800 پوائنٹ کا تاریخی اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی معاشی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے اعتماد کا ایک اور ثبوت ہے”۔ انجینئر امیر مقام نے پی ٹی آئی کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “پی ٹی آئی نے چار سالوں میں ملک میں جو تباہی مچائی، اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا، انہوں نے صدر مملکت کی جلد صحت یابی کی دُعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد از جلد صحت یاب کرے، پوری قوم آپ کی صحت کیلئے دعاگو ہے۔  مزید :
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں،بجلی کی قیمتوں میں زیادہ ریلیف ملنا چاہیئے تھا،امیر جماعت اسلامی نے پٹرول کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کردیا، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت کو مزید کم کرنا چاہیے تھا۔ وزیراعظم نے فی یونٹ بجلی میں 7 روپے 41 پیسے کا ریلیف دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ماضی میں جو کچھ ہوتا رہا اس میں ہر حکومت شامل رہی۔ن لیگ، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم سمیت تمام...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا جو آج بھی پاکستان کی پہچان ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی شہید بھٹو کے فکری اثاثے کی مظہر ہے۔ ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جارہی ہےپاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 46 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی...
    بلاول بھٹو زرداری — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیغام جاری کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بلاول بھٹو نے طویل پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے 45 برس بعد اعتراف کیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، جیت ہمیشہ سچائی کی ہوتی ہے۔انہوں نے لکھا کہ 46 سال قبل آج کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو کو رات کے اندھیروں میں جعلی مقدمے میں پھانسی دی گئی، جبکہ دورانِ ٹرائل انصاف کے تقاضوں تک کو پورا نہیں کیا گیا جسں کا اعتراف 45 سال کے بعد...
    بھارتی پارلیمنٹ کے رکن کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ اٹھایا تھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا، یہ کارروائی آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل کانفرنس کے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آغا سید روح اللہ مہدی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ سکیورٹی کلیئرنس کے نام پر آزادی پسند کشمیریوں اور ان کے اہلخانہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ انہوں...
    نشرت بروچا کی مشہور ہارر فلم ’چھوری‘ کے دوسرے حصے کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ چھوری 2 میں نشرت کے ساتھ سوہا علی خان بھی سپر نیچرل تھرلر فلم جلوہ گر ہورہی ہے جس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے اور سرخیوں کا حصہ بن گیا ہے۔ خوفناک مناظر اور دل دہلا دینے والی چڑیلوں اور بھوتوں کی کہانی پر مبنی ٹریلر نے مداحوں کی دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس فلم کے پہلے حصے میں سوہا علی خان نہیں تھیں تاہم دوسرے حصے میں ان کی موجودگی نے سب کی توجہ سمیٹ لی ہے۔ سوہا کی چھوری 2 میں ایک عرصے بعد طاقتور انٹری ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چھوری 2 میں سوہا علی...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو  کی 46 ویں برسی پر  زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو وہ رہنما تھے جنہوں نے 1971 کے سانحے کے بعد شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نکالا اور اسے نئی زندگی بخشی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے نہ صرف بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا بلکہ عوام کے حوصلے بلند کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، شہید بھٹو کی سفارتی بصیرت نے بھارت کی قید سے جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی اور شملہ معاہدے کے تحت پانچ ہزار مربع میل کا...
    کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی بلوں کو کم کرنے میں ایم کیو ایم کا نمایاں کردار ہے، وزیراعظم سے بجلی کی قیمت مزید 6 روپے کم کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کیلئے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے، یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہوکر دو باتوں پر فوکس کیا کہ کس طرح ہم...
    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کی دائیں بازو کی سیاستدان مارین لی پین کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا، جس میں فرانس کی عدالت کی جانب سے انہیں یورپی یونین کے فنڈز میں خردبرد کے جرم میں سزا دی جانے کو “وچ ہنٹ” قرار دیا۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر لکھا، “فری مارین لی پین” اور اس فیصلے کو ایک سیاسی سازش قرار دیا۔ لی پین، جو نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما ہیں، کو پیرس کی ایک عدالت نے پانچ سال کے لیے سیاستی عہدوں سے نااہل قرار دیا تھا اور انہیں 100,000 یورو کا جرمانہ اور چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔ تاہم، ان میں سے دو سال کی...
    صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، ان کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، پہلا متفقہ آئین دیا، قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خود مختار تشخص دیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ پر خاموشی توڑ کر عملی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فلسطینی مقبوضہ علاقوں کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان، روس، چین، صومالیہ کی حمایت سے الجزائر نے طلب کیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یو این قراردادوں، جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، سلامتی کونسل غزہ پر خاموشی توڑ کر اپنا کردار ادا کرے، فلسطین میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انسانیت کے ساتھ سنگین مذاق ہے، ہم ایسے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لیے قیمتی تحفہ ہے۔ مریم نواز نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم نے عوام دوستی، دور اندیشی اور معاشی بصیرت کا ثبوت دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کا ویژن آگے بڑھا رہے ہیں۔ Post Views: 2
    فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے، ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    نیویارک: پاسپورٹ کی طاقت کا اندازہ لگانے والی نوماڈ کیپیٹلسٹ 2025 کی نئی درجہ بندی میں آئرلینڈ دنیا کے سب سے طاقتور پاسپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ اس درجہ بندی میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور عالمی ساکھ جیسے پانچ اہم عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، جس کے شہری 176 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ یونان اور سوئٹزرلینڈ 108 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، جبکہ پرتگال کو چوتھی پوزیشن ملی۔ دیگر مضبوط پاسپورٹس میں مالٹا، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور آئس لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان 195 ویں نمبر پر رہا اور کمزور ترین...
    لاہور(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ نجی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا عوام کو ریلیف دینے کے لیے یہ حکومت کا آخری نہیں پہلا اعلان ہونا چاہیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے ابھی بہت گنجائش ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا حکومت نے ہمارےمطالبے کو جائزسمجھ کرآئی پی پیز سے بات چیت کے لیے معاہدہ کیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کاخیرمقدم کرتےہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی موقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق...
    اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں بجلی کی قیمت میں مزید کمی کے لیے حکومت کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں باقاعدہ سماعت کا آغاز ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کے چیئرمین وسیم مختار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کی جا رہی ہے۔پاور ڈویژن کے حکام کے مطابق حکومت نے یہ درخواست کابینہ سے منظوری کے بعد نیپرا میں جمع کرائی ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی تقسیم کار تمام کمپنیوں پر اس کمی کا یکساں اطلاق کیا جائے۔ انمول بلوچ کی شادی کی افواہیں: ندا یاسر نے...
    لاہور: شاد باغ کے علاقے میں 19 سالہ نوجوان سلیم کے قتل کا معما حل ہو گیا، جس میں اس کے دوست ہی قاتل ثابت ہوئے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی ہدایت پر ایس پی سٹی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان منیب اور امیر حمزہ اپنے دوست سلیم کو گھر سے بی آر بی نہر میں نہانے کے بہانے لے گئے تھے، جہاں معمولی تلخ کلامی پر اسے گہرے پانی میں دھکیل دیا۔  بعد ازاں ملزمان کی نشاندہی پر سلیم کی لاش نہر سے برآمد کی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا...
    ذوالفقار علی بھٹو شہید کا مشن جاری رکھیں گے، صدر زرداری کا برسی پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ان کی خدمات، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر درج ذیل پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ آج کے پرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کے پہلے براہِ راست منتخب وزیرِاعظم تھے، جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971 میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ شہباز شریف حکومت تکنیکی بنیاد پر نہروں کے منصوبے پر کام کرسکے، پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نہروں کا منصوبہ واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہروں کے معاملے پر ہر قربانی دے سکتی ہے۔ ن لیگ کی حکومت پیپلزپارٹی کی سپورٹ سے قائم ہے۔ یہ بھی پڑھیے دریائے سندھ پر مزید نہروں کا منصوبہ کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع ہوجائے گا، بلاول بھٹو سید مراد علی شاہ نے کہا ’صدر زرداری نے پوری...
    GHARO: گھارو کی نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش ملی گئی ، گھارو پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی. تفصیلات کے مطابق گھارو کے قریب کے ڈی اے نہر میں تین روز قبل ڈوبنے والے شخص کی لاش جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گھارو نہر میں واٹر کارپوریشن کی جالی کے قریب سے مل گئی.  مزید پڑھیں: گھارو قومی شاہراہ پر دھند کے باعث گاڑیاں ٹکرا گئیں، 6 افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال گھارو لے جائی گئی جہاں سے گھارو پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی.  ترجمان ایدھی کے مطابق جاں...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت راولپنڈی شہر سمیت پورے ڈویژن کی خوبصورتی، صفائی اورپارکس کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن، اپ لفٹنگ، پیر ودھائی اور فیض آباد سمیت تمام غیرقانونی بس اڈے، تجاوزات کے خاتمے اور منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں تین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کی طرف سے عیدالفطر پر بہترین انتظامات، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو اضافی کرائے کی واپسی پر انتظامیہ اور تمام محکموں کو شاباش دی۔ سینئر صوبائی وزیر نے نالہ لئی منصوبے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے، ان کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے  خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ شعبہ انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں۔ صدر زرداری کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ امید ہے کہ کچھ دنوں میں ہسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔ ملاقاتوں پر پابندی کرونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت سے...
    اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جد و جہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی پی پیز سے بات کرنے کو تیار نہیں تھی تو اس حکومت نے نہ صرف معاہدوں پر نظرثانی کی بلکہ فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان بھی کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حق دو...
      گھریلو صارفین کو 34روپے 37پیسے فی یونٹ بجلی ملے گی ، صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں مزید 7روپے 59پیسے کمی ،جس کے بعد صنعتی صارفین کیلئے فی یونٹ 40 روپے 60پیسے ہوگئی 77 سال سے ملک کو غربت کی جانب دھکیلنے والے مسائل کو جڑ سے اکھاڑ نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنیوالے ریلیف بے معنی ہوجائیں گے، وزیر اعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7روپے 41پیسے کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کرنے کا وقت آگیا ،معیشت میں بنیادی استحکام آ چکا ہے، ان مسائل جنہوں نے 77 سال ملک کو غربت کی...
      بنیادی افراط زر اب بھی 8فیصد سے اوپر ہے ، نااہل حکومت مہنگائی میں کمی کا جشن منا رہی ہے وزیراعظم کا بجلی سستی کرنے کا اعلان، مشیر خزانہ کے پی اصل اعدادوشمار سامنے لے آئے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کرنے کے اعلان پر مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم اصل اعداد و شمار سامنے لے آئے ۔ردعمل دیتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ ایک طرف اعلان کہ گھریلو صارفین کے لیے بجلی 7.41روپے فی یونٹ کم کر دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت 6 روپے فی یونٹ ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلب اب حکومت بجلی استعمال کرنے کا 1.41پیسے الٹا صارف کو دے گی۔مشیر خزانہ...
      صدر مملکت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے آصف علی زرداری انفیکشس ڈیزیز کے ماہرین کے زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹر عاصم حسین پاکستان پیپلز پارٹی کا گزشتہ روز ہونے والا سینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ۔ نوڈیرو سے پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر صدر کی...
    اسلام ٹائمز: ابتدائی طور پر، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ بھٹو کی سیاست سماجی جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کے فروغ پر مرکوز تھی۔ بھٹو نے 1972ء میں لینڈ ریفارمز متعارف کروائیں، جن میں انفرادی ملکیت کو 150 ایکڑ سیراب اور 300 ایکڑ غیر سیراب زمین تک محدود کر دیا گیا۔ بچوں کیلئے تعلیمی سہولیات، طبی نگہداشت، رہائش، ورکرز ویلفیئر فنڈز، رہائش کے اخراجات کی ایڈجسٹمنٹ اور بڑھاپے کی پنشن، لیبر کورٹس کا قیام جیسے اہم معاملات کو باقاعدہ حل کیا۔ خواتین کے قانونی، سیاسی، شہری اور معاشی حقوق کے ذریعے صنفی مساوات کی ضمانت اسے 1973ء کے آئین کا حصہ بنا کر دی گئی تھی۔ تحریر: سید انجم رضا پاکستان کی تاریخ...
    کراچی: شہر قائد کے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31 سے مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔ ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا ایک منظم گینگ چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ ملزم کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم تھانوں میں 13 مقدمات درج...
    عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین ایک ماہ میں ترمیم کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں پرائیوٹ لیبارٹریز، کلینکس اور اسپتالوں کی فیس متعین کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو ایک مہینے میں ایکٹ میں ترمیم کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے 2019 میں فیس متعین کرنے سے متعلق فیصلہ دیا تھا، صوبائی حکومت اور دیگر فریقین ایکٹ میں ترمیم کے عمل کو تیز کریں جبکہ فریقین...
    امیر جماعت اسلامی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ معاہدوں پر نظر ثانی اور فی یونٹ قیمت میں کمی کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے، اب بھی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...
    ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ محرم ولد صالح محمد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ این ایل سی ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹریلر اپنے قبضے میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم ٹویوٹا چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او بن قاسم امین کھوسہ نے بتایا کہ متوفی کی شناخت...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔ جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری بیان کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ جماعت اسلامی کی تحریک کی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اب بھی یہی مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے، مایوسی کے دور میں نوجوانوں کے لیے پیغام ہے کہ جدوجہد کے نتائج سامنے آتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جو حکومت آئی...
    مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تلاوت قرآن مجید کے دوران بلی قاری کی گود میں آکر بیٹھ گئی۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف تھے تو اسی دوران ایک بلی اُن کے پاس آگئی۔ بلی کو دیکھ کر قاری نے اُسے بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران بلی بھی پُرسکون رہی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی۔ ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے قاری کے رویے اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم دل قرار دیا اور جانوروں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔        ...
    وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ 2 کروڑ صارفین کو فی یونٹ بجلی 11 روپے 50 پیسے سے بھی کم قیمت پر مل رہی ہے۔ یہ قیمت بجلی کی پیداواری لاگت سے بھی 70 فیصد کم ہے۔اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ بجلی تقسیم کار سسٹم میں مزید بہتری لاکر قیمتوں میں کمی کےلیے کام کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی حکومت کا وعدہ وفا کرنے کی طرف اہم اقدام ہے، گھریلوصارفین کیلئے 7.41 روپے اور صنعتوں کیلئے 7.69 روپے فی یونٹ بجلی سستی کی گئی۔ کراچی سمیت ملک بھر کیلئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہوگئینوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت تمام ڈسکوز صارفین...