ٹرمپ کا ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ؛ زکربرگ، مسک اور بیزوس کو کتنا نقصان ہوا؟
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کے بعد ان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ارب پتیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔
امریکی صدر کے ٹیرف پلان کے نفاذ کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اسٹاک میں 8.96 فی صد، ایمازون 8.98 فی صد، گوگل 3.92 فی صد جبکہ ایپل کے شیئرز میں 9 فی صد سے زائد کمی واقع ہوئی۔
وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک بھی اس کا شکار بنے اور ٹیسلا اسٹاک کو 5.
ان ارب پتیوں کو یہ نقصان جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف کے اعلان کے بعد وال اسٹریٹ کی تاریخ میں ایک خراب دن کے بعد جھیلنا پڑا۔ ڈاؤ جونز میں ہونے والا پوائنٹ ڈراپ تاریخ پانچ بدترین تنزلیوں میں سے ایک قرار دی جارہی ہے۔
دوسری جانب ایس اینڈ پی 500 میں مارچ 2020 کے بعد سے ایک دن میں ہونے والی اب تک کی سب سے بڑی تنزلی دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں چین کی جانب سے 34 فی صد جوابی ٹیرف عائد کرنے کے بعد تنزلی کا سلسلہ برقرار رہا۔
فوربز کے مطابق تنزلی کے نتیجے میں میٹا کے مارک زکربرگ کو 17.9 ارب ڈالر، ایمازون کے مالک جیف بیزوس کو 16 ارب ڈالر اور ایلون مسک کی مجموعی دولت میں 8.7 ارب ڈٓالر کی کمی واقع ہوئی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
سندھ اور پنجاب بارڈر پر کینالز کے خلاف دھرنا، 15 لاکھ ڈالرز کا مال خراب ہونے کا خدشہ
دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ہائی ویز پر ہونے والے دھرنوں کی وجہ سے 15 لاکھ ڈالر کے نقصان کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اور سندھ کے داخلی راستے پر جاری دھرنے کی وجہ سے ہائی ویز پر دھرنے سندھ کے داخلی راستے پر آلو کے 250 کنٹینرز پھنس گئے ہیں جس کی وجہ سے ایکسپورٹ کو بڑے چلینج کا سامنا ہے۔
دھرنے کی وجہ سے آلو کی ایکسپورٹ کے 250 کنٹینرز سندھ کے داخلی راستے پر پھنس گئے، جنہیں مشرق وسطی، مشرق بعید کے ملکوں میں ایکسپورٹ کرنا تھا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آلو کو مخصوص درجہ حرارت پر رکھنے کیلیے جنریٹرز کی ضرورت ہوتی ہے اور گزشتہ دو روز سے دھرنے کی وجہ سے اب انتظامات ختم ہورہے ہیں، اگر کنٹینرز بندرگاہ نہ پہنچے تو تمام مال تلف ہونے کا خدشہ ہے جس سے ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوگا، اس کے علاوہ کسانوں کو بھی بڑا نقصان ہوگا۔
سبزی اور پھلوں کی ایکسپورٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ وحید احمد نے سندھ حکومت اور شہری انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کنٹرینرز کی بندگاہوں تک ترسیل کو ہرصورت یقینی بنائے۔