صدر آصف علی زرداری نے سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 46 ویں برسی پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے، ان کی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خودمختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا، پہلا متفقہ آئین دیا، قوم کو پہلا متفقہ آئین دیا، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ، خارجہ پالیسی کو ایک آزاد اور خود مختار تشخص دیا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے مسلم امہ کے اتحاد کی راہ ہموار کی، شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے، شہید بھٹو نے مزدوروں، کسانوں اور پسے ہوئے طبقے کو حقوق دیے، انہیں بااختیار بنایا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم

سٹی42:    سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ فیض حمید کو سزا ملنا ایک تاریخی فیصلہ ہے۔جیسا کام فیض حمید نے کیا ، یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔ فیض حمید کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل باقی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ باتیں چنیوٹ میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے کہیں۔ بلاول بھٹو اپنی پارٹی کی تنظیمی مصروفیات کے سلسلے میں آج چنیوٹ گئے تھے۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

بلاول بھٹو نے فیض حمید کو کورٹ مارشل میں 14 سال کی بامشقت قید کی سزا سنائے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے۔

 بلاول بھٹو نے کہا، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اپنے وقت کے 2فرعون دیکھے، بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید  دونوں مکافات عمل بھگت رہے ہیں۔جیسا کام فیض حمید نے کیا ، یہ فیصلہ آئندہ کیلئے مثال ہوگا۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں ۔

انہوں نے مزید کہا،  بانی پی ٹی آئی نے غلط اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا،  آج بانی پی ٹی آئی خود جیل میں ہیں؛ یہ مکافات عمل ہے ۔ 

وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ

بلاول بھٹو نے کہا، " آج کے فیصلے سے واضع پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کررہے تھے ."

انہوں نے یاد دلایا کہ بانی کی حکومت کے دور میں فریال تالپور اور مریم نواز کو ٹارگٹ کیا گیا  تھا۔
سوالات کے جواب میں پیپلز پارٹی کے چئیرمین نے کہا، 27 ویں ترمیم کے نتیجہ میں آئینی عدالت کے قیام کو ہم  بڑی کامیابی سمجھتے ہیں۔

میثاق جمہوریت میں آئینی عدالت کے قیام کا ذکر ہے۔ ہم نے آئینی عدالت بنا دی ہے۔ یہ ہمارے نظریے اور منشور کی جیت ہے۔ آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے۔

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری  نے مزید کہا،   ہم نے اٹھارویں ترمیم میں جو صوبوں کو تحفظ دیا تھا وہ 27 ویں محفوظ رکھا ، 

بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب میں کہا، وفاقی حکومت کو درپیش مالی مشکلات کا سب کو اندازہ ہے۔ وفاقی حکومت کی معاشی مشکلات کے ذمہ دار اسلام آباد میں ہی ہیں، ہم سب کو مل کر وفاق کی مشکلات کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ ہم وفاق کی مالی مشکلات کے حل کیلئے اپنی تجاویز دیں گے۔

جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

بلاول بھٹو نے سوالات کے جواب میں کہا، معاشی مشکلات میں کمی کے دعوؤں میں کچھ حقیقت ہے۔  شہباز شریف اور انکی ٹیم نے واقعی معاشی مشکلات سے نکالا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا،  بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا،  ایف بی آر کی کمزوریاں اور غلطیاں کسی علاقہ کے عوام کیوں برداشت کریں۔

بلاول بھٹو زرداری  نے یہ بھی کہا،  عوام معاشی مشکلات کا شکار ضرور ہیں ، حکومت کا موقف کہ عوام کو معاشی مشکلات سے ریلیف دلایا، اس میں بھی حقیقت ضرور ہے۔ شہباز شریف اور انکی ٹیم نے ہمیں معاشی مشکلات سے نکالا ۔

جاپان؛ ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

بلاول بھٹو زرداری  نے ایک سوال کے جواب میں کہا۔  فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ ضروری ہے مگر اس سے زیادہ ایکسپورٹ پر توجہ دینا چاہیے ۔

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے گورنر پنجاب و دیگر سیاسی شخصیات کی ملاقات
  • صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
  • صدرآصف علی زرداری نے گورنر پنجاب کوملاقات کیلئے بلا لیا
  • صدرمملکت آصف زرداری  آج لاہور پہنچیں گے
  • صدرمملکت آصف علی زرداری آج لاہور پہنچیں گے، 2دن قیام کا امکان
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • آج کا فیصلہ واضح پیغام، فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
  • فیض حمید کی سزا کا فیصلہ تاریخی ہے، یہ پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • آج کا تاریخی فیصلہ واضح پیغام ہے فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
  • فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم