لاہور(نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت راولپنڈی شہر سمیت پورے ڈویژن کی خوبصورتی، صفائی اورپارکس کی بہتری کے لئے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مری روڈ کی بیوٹیفیکیشن، اپ لفٹنگ، پیر ودھائی اور فیض آباد سمیت تمام غیرقانونی بس اڈے، تجاوزات کے خاتمے اور منشیات کے خلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ کیا گیا۔ مریم نوازشریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت کمشنر آفس راولپنڈی میں تین گھنٹے طویل جائزہ اجلاس ہوا۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کی طرف سے عیدالفطر پر بہترین انتظامات، صفائی ستھرائی اور مسافروں کو اضافی کرائے کی واپسی پر انتظامیہ اور تمام محکموں کو شاباش دی۔ سینئر صوبائی وزیر نے نالہ لئی منصوبے کی فیزیبلٹی تین ماہ میں مکمل، دسمبر میں رنگ روڈ کی تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ کی ہدایت پر فیض آباد سے بھی بسوں کے اڈے، تجاوزات کے خاتمے اور شہریوں کی سہولت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے جمعہ تک پورے مری روڈ کی بیوٹیفکیشن، صفائی اور اپ لفٹنگ پلان کی بھی منظوری دے رکھی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پورے راولپنڈی ڈویژن میں تجاوزات کے خاتمے کا عوام نے خیر مقدم کیا ہے۔ وزیر اعلی نے پولیس حکام کو راولپنڈی ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔ سرحدی علاقوں میں نگرانی اور گشت بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر منشیات کی سمگلنگ اور فروخت میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کی بھی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں مریم نواز نے نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو بجلی کی قیمتوں میں تاریخی کمی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیرِاعظم کے اس تاریخی فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی محمد نواز شریف اقتدار میں آئے، ملک کو بحرانوں سے نکالا، عوام کو حقیقی ریلیف دیا۔ بجلی کے نرخوں میں کمی عید کے موقع پر قوم کے لئے ایک قابل قدر تحفہ ہے۔ گھریلو صارفین کیلئے7.

41 روپے فی یونٹ اور صنعتوں کے لیے 7.59 روپے فی یونٹ کمی مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے بہت بڑی معاشی سہولت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے نرخوں میں نمایاں کمی سے عوام دوستی اور دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی ملکی معیشت اور صنعتوں کے فروغ کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ فیصلہ نواز شریف اور ان کی عوام سے کمٹمنٹ کا اظہار ہے۔ مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ شہباز شریف نواز شریف کے وژن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ دوسری جانب پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا اور منفرد ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ’’سہولت آن دی گو‘‘ کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مریم نواز نے لاہور میں 14مقامات پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پلان طلب کر لیا۔ پائلٹ پراجیکٹ کے لئے چار ماہ کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار کے لئے روڈ کے اطراف میں سرکاری اراضی استعمال میں لائی جائے گی۔ لاہور میں ’’سہولت آن دی گو‘‘ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 816 سٹال بنائے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار ملتان روڈ، ہنجروال، مانگا منڈی، رائیونڈ، جی ون مارکیٹ، فیصل ٹاؤن، مون مارکیٹ اور بیدیاں روڈ پر قائم ہوں گے۔ ای ملت روڈ، گلشن راوی، شاہدرہ، شادمان اور سنگھ پورہ بھی شامل ہیں۔ سہولت آن دی گو بازار میں روڈز کے اطراف میں یکساں طرز کے کاٹیج ٹاپ شاپس پر اشیاء  خوردونوش اور اشیاء  ضروریہ دستیاب ہوں گی۔ ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازار میں صاف ستھرا ماحول اور سکیورٹی کا خاص اہتمام کیا جائے گا۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں ’’سہولت آن دی گو‘‘ پراجیکٹ شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے رمضان میں لگنے والے ماڈل بازار پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب کی ہدایت پر نواز شریف مریم نواز بجلی کے کے لئے

پڑھیں:

نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے نواز شریف اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں، پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہیےانہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلزپارٹی کی قیادت کا بہت احترام ہے، 1991میں صوبوں کےدرمیان ہونے والےمعاہدے اور ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی، کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا۔وزیراعظم کے مشیر کا مزید کہنا تھا کہ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، معاملات میز پر بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں، اکائیوں کی مضبوطی کو وفاق کی مضبوطی سمجھتے ہیں، ماضی کی طرح اسی طرز عمل پر چلتے رہیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات  بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین
  • نواز اور شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنےکی ہدایت کی ہے: رانا ثنا
  •  نواز شریف اور شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز
  • مصنوعی اعضا کی ٹیکنالوجی ’’بایونکس‘‘ کا آغاز، یکم مئی کو سب سے بڑا راشن کارڈ پروگرام لانچ کرینگے: مریم نواز