کراچی:

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں وزیرِاعظم نے بجلی کے نرخوں میں 12 سے 17 فیصد کمی کا اعلان کیا جو عوام کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عید کے بعد کراچی میں ایم کیو ایم کے پروگرام میں وزیرِاعظم سے بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے کمی کا اعلان کروایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے چھ کینال منصوبے پر دوغلی پالیسی اپنائی، پہلے صدر نے اس منصوبے کی حمایت کی اور اب عوامی دباؤ میں اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ صدر مملکت کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔  

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمارے مطالبے پر یہ اقدام اٹھایا۔ ہم نے واضح طور پر کہا تھا کہ عید کے بعد وزیرِاعظم بجلی کی قیمت میں 5 سے 10 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کریں گے۔ 

فارو ق ستار نے کہا کہ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاجر اور صنعت کاروں نے ایم کیو ایم پاکستان کا شکریہ ادا کیا، اور میں اس شکریہ کو وزیرِاعظم تک پہنچا رہا ہوں۔ 10 ہزار کے بجلی بل پر 1500 روپے تک کمی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی پی پیز کے معاملے پر بھی کافی جدوجہد کی۔ وزیرِاعظم پاکستان عید کے بعد کراچی آئیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کے منعقدہ پروگرام میں شریک ہوں گے۔ بجلی کی قیمت میں مزید 6 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔  

فاروق ستار نے کہا کہ 26 کروڑ گیلن کا منصوبہ یعنی کے فور کا پہلا مرحلہ اگلے سال تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے لے کر واپڈا کے سپرد کیا گیا ہے۔ ہم سب نے وزیرِاعظم پر دباؤ ڈال کر اور احسن اقبال سے ملاقاتیں کرکے یہ ممکن بنایا۔ یومیہ 26 کروڑ گیلن پانی کے فور کے پہلے مرحلے سے اضافی ملے گا۔  

فاروق ستار نے کہا کہ وفاق سے 20 ارب روپے کراچی کے ایم پی ایز اور 6 ارب روپے حیدرآباد کے ایم این ایز کے لیے دیے جائیں گے۔ ہم پائیدار سڑکیں بنائیں گے اور بلدیاتی مسائل حل کریں گے۔   اس ریلیف سے تاجر اور صنعت کار فائدہ اٹھائیں گے، غربت اور بے روزگاری میں کمی آئے گی، جبکہ مہنگائی میں بھی کمی کی توقع ہے۔  

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی سیاست چمکانے کے لیے بے جا دعوے کر رہے ہیں۔ ہم حکومت اور منتخب ایوانوں میں موجود ہیں اور وزیرِاعظم اور وفاقی وزراء سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ہر کسی کو دعوے کرنے کا حق ہے، لیکن کیا جماعتِ اسلامی کو معلوم تھا کہ عید کے بعد بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی؟۔

فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی حکومت میں جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہے، لیکن انہوں نے عوامی مسائل کے حل کے لیے کتنے دھرنے دیے؟ کیا انہوں نے پنشن دلوانے کے لیے کوئی جدوجہد کی؟ جماعت اسلامی بھی ہماری بدولت بلدیاتی ایوانوں میں پہنچی ہے۔ جماعت اسلامی نے سڑکوں کی تعمیر اور نکاسی آب کے نظام کے لیے کتنا بجٹ مختص کیا؟ انہیں حساب دینا چاہیے۔  

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان بجلی کی قیمت میں عید کے بعد انہوں نے کے لیے ایم کی

پڑھیں:

وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ

 

بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، عوام کے لیے وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کی نوید سنا دی ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • وفاقی حکومت کا بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دینے کا فیصلہ
  • سندھ کے پانی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، فاروق ستار
  • ایم کیو ایم سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: فاروق ستار 
  • ایم کیو ایم  پاکستان سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گی، ڈاکٹر فاروق ستار
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیرِ اعظم شہباز شریف پر جرح
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند