شہید بھٹو نے پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنایا: مراد علی شاہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا جو آج بھی پاکستان کی پہچان ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختار خارجہ پالیسی شہید بھٹو کے فکری اثاثے کی مظہر ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو 46 سال قبل قتل کے ایک مقدمے میں آج ہی کے دن پھانسی دی گئی تھی، وہ ملکی اور عالمی سطح پر ایک مقبول لیڈر تھے۔
وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہید بھٹو کا عدالتی قتل ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے، سپریم کورٹ نے بھی تسلیم کیا کہ شہید بھٹو بے گناہ تھے۔
اُنہوں نے کہا کہ صدرِ ملکت آصف زرداری کے ریفرنس پر عدالتی تاریخ میں نیا باب رقم ہوا۔
مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ ہم شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراد علی شاہ شہید بھٹو کہا کہ
پڑھیں:
او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل تھے ۔
تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔
کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید :