Daily Sub News:
2025-04-22@01:23:21 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو شام 5 بجے ہوگا، سپیکر سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔سپیکر قومی اسمبلی نے ہاس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کی شام 4 بجے طلب کر لیا، ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور شیڈول کی منظوری دی جائے گی۔اجلاس میں سنی اتحاد کونسل سمیت تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، اجلاس کا ماحول خوشگوار رکھنے کے ساتھ ایجنڈے کے امور طے کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی کا اجلاس

پڑھیں:

سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان

رہنما جے یو آئی ف مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق 24، 25 اور 26 اپریل کو جلسہ کرکے سندھ پنجاب بارڈر بلاک کریں گے۔ 24 اپریل کو کندھ کوٹ سے انڈس ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 25 اپریل ضلع گھوٹکی میں کموں شہید سے نیشنل ہائی وے پر جلسہ ہوگا۔ 26 اپریل کو ضلع سکھر میں موٹروے سکھر انٹرچینج پر احتجاجی دھرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

مولانا راشد محمود سومرو کے مطابق اگلے مرحلے میں تینوں مقامات پر مستقل دھرنا دیا جائےگا۔ جمعیت علما اسلام کالا باغ ڈیم کے خلاف کھڑی رہی، کینالوں کا فیصلہ واپس لینے تک عوام کےساتھ کھڑے ہیں۔ وفاق ہوش کے ناخن لے، سندھ کے عوام نے کارپوریٹ فارمنگ کو مسترد کیا ہے، سندھو دریا میں پہلے ہی پانی کی قلت کی وجہ سے زیر زمین پانی زہر بنتا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جے یو آئی ف سندھو بچاؤ تحریک سندھو دریا مولانا راشد محمود سومرو

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • مسئلہ فلسطین پر اُمت کو مشترکہ موقف اپنانا ہوگا، علامہ جواد نقوی
  • سندھو بچاؤ تحریک کو مزید تیز کرنےکا فیصلہ، جلسوں کا اعلان
  •  قانون کی حکمرانی ہوتی تو ہمارے رہنما جیل میں نہ ہوتے :  عمرایوب
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • عازمین حج کے لیے ویکسین کی فراہمی کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا
  • فلسطین  پر امت کوفیصلہ کن اقدامات کرنا ہونگے: ایاز صادق
  • اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے، امن وامان کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، اسحاق ڈار