اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کا نجی ہسپتال میں علاج جاری ہے، ان کی طبعیت میں بہتری آ رہی ہے۔ صدر مملکت کے معالج ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ صدر مملکت کے  خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس بھی بہتری کے اشارے دے رہی ہے۔ شعبہ انفیکشن ڈیزیز کے ماہرین روزانہ تین مرتبہ صدر آصف زرداری کا معائنہ کرتے ہیں۔ صدر زرداری کو علاج کے لئے نوابشاہ سے کراچی منتقل کرنا اچھا فیصلہ تھا۔ امید ہے کہ کچھ دنوں میں ہسپتال سے رخصت دے دی جائے گی۔ ملاقاتوں پر پابندی کرونا کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ صدر آصف زرداری کے اہل خانہ کو صحت سے متعلق مسلسل آگہی فراہم کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسے میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا آج ہونے والا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سی ای سی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سی ای سی کا اجلاس صدر آصف علی زرداری کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ملتوی کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 8-10 گھنٹوں تک بارش اور تیز ہوائیں  کے ساتھ ژالہ باری جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق بیان کے مطابق شدید بارش اور تیز ہواؤں سے درخت گرنے اور بجلی بند ہونے کا خدشہ ہے، آندھی اور اولوں کے باعث کمزور تعمیرات اور فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بیان کے مطابق سڑکوں پر بارش کے باعث حدِ نگاہ کم، حادثات کا امکان بڑھ سکتا ہے، موسمی حالات سے آگاہ رہیں، بروقت اگاہی کے لیے این ڈی ایم اے کی موبائل ایپ کو فالو کریں۔

این ڈی ایم اے نے کہا کہ سفر سے پہلے ٹریفک کی صورتحال چیک کریں،  غیر ضروری سفر سے گریز کریں، لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے علاقوں میں محتاط رہیں اور انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

دوسری جانب شہریوں نے اتوار کو ہلکی ژالہ باری اور بارش کے دوران گاڑیوں کو چھتوں تلے محفوظ کرنا شروع کردیا جب کہ جڑوں شہروں میں  ہلکی بارش اور  تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں 22 تا 27 اپریل گرمی کی شدید لہر کا امکان، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • کینال کا معاملہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ضرور ڈسکس ہوا ہوگا، مصطفیٰ کمال
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں اگلے چند گھنٹوں تک بارش، تیز ہواؤں کیساتھ ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • صدر مملکت نے سینٹ کا  اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 22اپریل کی سہ پہر 4بجے طلب کر لیا
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے؛ آرمی چیف جنرل عاصم منیر  کی خصوصی شرکت
  • صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا، باضابطہ حکمنامہ جاری