مریم نواز کا صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اپریل 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں کم از کم اجرت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالے اداروں کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا، دکانوں،ورکشاپس اورچھوٹے اداروں میں کام کرنے والے ورکرزکی رجسٹریشن کرنے کی ہدایات،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرنے ملاقات کی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبے بھر میں لیبر رجسٹریشن بڑھانے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبر کیلئے راشن کارڈ پروگرام کا جامع پلان طلب بھی کر لیا۔مریم نواز نے پنجاب میں دکانوں، پٹرول پمس اور فیکٹریوں میں کم از کم اجرت کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صوبائی وزیر محنت سے دوران گفتگو انڈسٹریل یونٹ میں لیبر کیلئے ورکنگ کنڈیشن بہتر بنانے کا بھی حکم دیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبے بھر میں تمام دکانوں، ورکشاپوں و چھوٹے انڈسٹریل یونٹ میں ورکرز کی رجسٹریشن کی جائے گی۔
چھوٹے اداروں کے ورکرزکولیبرڈیپارٹمنٹ میں رجسٹریشن کے بعد گرانٹس ودیگرمالی فوائد ملیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا تھا جس میںوزیراعلیٰ مریم نوازنے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرسے جامع پلان طلب کیاتھا۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا تھااور لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی تھی کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزارروپے ماہانہ ادائیگی کی جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب مریم نواز مریم نواز نے مریم نوازنے کا حکم
پڑھیں:
زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ زمین کے تحفظ کے لیے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارتھ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو محفوظ بنانے کے لیے آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی اسمارٹ انوئرنمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔