بھٹو کی آج برسی، گڑھی خدا بخش میں جلسہ، سندھ میں عام تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد؍ لاہور؍ کراچی (نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+ سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات، جد و جہد اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی خود مختاری، جمہوریت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ پاکستان کو شہید بھٹو کے وژن کے مطابق ایک ترقی یافتہ، خود مختار اور عوام دوست ملک بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، جرات مند رہنما اور عوام کے حقیقی نمائندہ تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ترقی، خود مختاری اور عوامی فلاح کے راستے پر گامزن کیا۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 46ویں یومِ شہادت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج کے پْرملال دن پر ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ جنہوں نے شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نئی زندگی دی۔ جب قوم مایوس تھی اور پاکستان کو 1971ء میں ایک زبردست سانحے کا سامنا تھا، تب شہید بھٹو نے فولادی حوصلے کے ساتھ قیادت سنبھالی۔ انہوں نے ایک بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا، عوام کے حوصلے بلند کیے اور پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا۔ شہید بھٹو نے پاکستان کی معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلاب برپا کیا، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا، ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دیا، ان کی ایٹمی ٹیکنالوجی میں خدمات نے پاکستان کا دفاع مضبوط کیا۔ علاوہ ازیں، سابق وزیر اعظم اور پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قائد عوام نے جمہوری جنگ کرتے ہوئے اپنی جان کی پروا نہیں کی۔ بھٹو نے عوام کو بولنے کی آزادی، شناخت اور پاسپورٹ دیا اورسر زمین بے آئین کو ملک کا پہلا متفقہ آئین دیا۔ آج ان کے مزار پر لاکھوں جیالوں کی حاضری ان کی عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ فخر ہے کہ ہم آج بھی بھٹو کے قافلے میں شامل ہیں۔ دریں اثناء برسی پر آج گڑھی خدا بخش میں جلسہ ہوگا جس میں بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ کے زیر اہتمام قرآن خوانی، دھعائیہ تقریب ہوگی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ بھٹو نے سرزمین بے آئین کو آئین کا تحفہ دیا ان کے بغیر جمہوریت کا تذکرہ ناممکن ہے۔ دریں اثناء حکومت سندھ نے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی کے موقع پر آج عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔چیف سیکرٹری سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری دفاتر، خودمختار ادارے، کارپوریشنز اور مقامی کونسلیں بند رہیں گی۔سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی گڑھی خدا بخش میں تعزیتی اجتماع منعقد کرے گی، جس میں ملک بھر سے کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شہید ذوالفقار علی بھٹو ذوالفقار علی بھٹو کی نے پاکستان پاکستان کو شہید بھٹو اور عوام بھٹو نے
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔