رجنی کانت کی ’قُلی‘ کون سے خاص دن ریلیز ہوگی! فلم میں عامر خان کی بھی انٹری
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
رجنی کانت کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سپر اسٹار کی فلم قُلی کو ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
لوکیش کناگراج کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’قُلی‘‘ 14 اگست 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
یاد رہے کہ اگست 1975 کو رجنی کانت کی پہلی فلم ابھوروا راگنگل" ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار نے نہایت مختصر سا کردار ادا کیا تھا۔
اس طرح میگا اسٹار رجنی کانت کو فلم انڈسٹری میں پورے 50 سال مکمل ہوگئے ہیں اور فلم قلی کو اسی یادگار دن ریلیز کیا جائے گا۔
فلم قُلی میں رجنی کانت کے ساتھ ممکنہ طور پر عامر خان بھی ایک خاص کردار میں نظر آئیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ رجنی کانت کی پچھلی فلم "جیلر" بھی اگست میں ریلیز ہوئی تھی اور بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
تاہم رجنی کانت کی نئی فلم "قُلی" کو ’’وار 2‘‘ جیسی بڑی فلم سے باکس آفس پر سخت مقابلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ دنوں فلمیں ایک ساتھ ریلیز ہوں گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رجنی کانت کی
پڑھیں:
لکس اسٹائل ایوارڈ، ہانیہ عامر سال کی بہترین اداکارہ قرار
معروف پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے سال 2025 کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگائے۔
ایوارڈ کی تقریب میں عابدہ پروین نے عارفانہ کلام پیش کر کے سماں باندھا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
اداکار ہانیہ عامر کو ڈرامہ کبھی میں کبھی تم میں شاندار اداکاری پر سال کی بہترین اداکارہ ایوارڈ دیا گیا۔ دراصل انہیں عوام کی جانب سے زیادہ ووٹ ملنے کی وجہ سے فاتح قرار دیا گیا۔
حرا فیصل کو سال کی خوبصورت انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)
سوشل میڈیا کی وائرل جوڑی ریحان اور رابعہ ’رون اینڈ کوکو‘ کو گھر میں بیٹھ کر بہترین ویڈیوز تخلیق کرنے پر بہترین انفلوئنسر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial)