بلاول بھٹو زرداری کا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پرخراجِ عقیدت پیش
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آج بھی پاکستان کے عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو وہ رہنما تھے جنہوں نے 1971 کے سانحے کے بعد شکست خوردہ قوم کو مایوسی کی راکھ سے نکالا اور اسے نئی زندگی بخشی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بھٹو نے نہ صرف بکھری ہوئی مملکت کو سنبھالا بلکہ عوام کے حوصلے بلند کر کے پاکستان کو ترقی کے راستے پر گامزن کیا، شہید بھٹو کی سفارتی بصیرت نے بھارت کی قید سے جنگی قیدیوں کی واپسی ممکن بنائی اور شملہ معاہدے کے تحت پانچ ہزار مربع میل کا علاقہ واپس حاصل کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے معیشت، زراعت اور صنعت میں انقلابی اصلاحات کیں، محنت کش طبقے کو بااختیار بنایا اور انہیں ان کے حقوق دلوائے، پاکستان کو ایک ترقی پسند اور متفقہ آئین دینا بھی شہید بھٹو کا تاریخی کارنامہ ہے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ایٹمی ٹیکنالوجی کے لیے بنیاد رکھنے کی خدمات نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، شہید بھٹو ایک ہمہ گیر لیڈر تھے جن کی سیاسی بصیرت، قیادت اور عوامی خدمت آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی بھٹو بلاول بھٹو شہید بھٹو بھٹو نے
پڑھیں:
سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے: رانا ثنا اللہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ بیٹھ کر نہروں کا مسئلہ حل کرلیں گے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ میں استعمال نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نہروں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس مسئلے کو حل کرلیں گے۔ مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کینالز کے معاملے پر شہباز حکومت کی حمایت ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ حیدرآباد میں جلسے سے خطاب میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ شہباز شریف کو دو بار وزیراعظم بنوایا، پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، شیر والوں کا ہر منصوبہ کسان دشمن ہوتا ہے۔ دو کینالز کی منظوری پی ٹی آئی دور میں ہوئی۔