تلاوت کے دوران بلی کے گود میں بیٹھنے پر قاری کا خوبصورت برتاؤ، ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں تلاوت قرآن مجید کے دوران بلی قاری کی گود میں آکر بیٹھ گئی۔
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف تھے تو اسی دوران ایک بلی اُن کے پاس آگئی۔
بلی کو دیکھ کر قاری نے اُسے بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا، اس دوران بلی بھی پُرسکون رہی اور آنکھیں بند کر کے بیٹھی رہی۔
ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے قاری کے رویے اور اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہیں رحم دل قرار دیا اور جانوروں کے ساتھ اسی طرح کا سلوک رکھنے کا مطالبہ بھی کیا۔
View this post on InstagramA post shared by Yeni Şafak English (@yenisafakenglish)
صارفین نے قاری کے جذبات اور جانوروں سے محبت کو مثالی بھی قرار دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوا۔ اس پروگرام میں 150 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کی مہمانان خصوصی میڈم فائقہ اسلم، بیگم فیصل پراچہ اور بیگم اسامہ پراچہ تھیں۔ اس رنگارنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے، جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت سمیت، طلباء وطالبات کی طرف سے پرنسپل صاحبہ سمیت تمام سٹاف ممبران کے ناموں سے سجی بہترین نظم بھی شامل تھی۔ پروگرام میں 300 سے زائد طلباء وطالبات اور ان کی والدہ و خواتین اراکین نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید برآں دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور7 طالبات نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔