کراچی:

شہر قائد کے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 31 سے مبینہ مقابلے کے دوران اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ملزم کی شناخت ظہور احمد کے نام سے ہوئی ہے، جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق، گرفتار ملزم سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فون، نقدی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا ایک منظم گینگ چلا رہا تھا اور اس کے خلاف مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

ملزم کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں، اس کے علاوہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوچکی تھی جس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ دوران تفتیش ملزم نے 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے چمکنی میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے  دلہا کو  گرفتار کیا گیا ہے،  گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، اور  فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • مصطفی عامر قتل کیس: پولیس مقابلے کے مقدمے میں اہم پیش رفت، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن میں سوٹ کیس سے لاش برآمد
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • نارووال: ماں بیٹی کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
  • سیہون: پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار