2025-04-23@21:48:57 GMT
تلاش کی گنتی: 502

«کا حکمنامہ واپس»:

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کل پاکستان پہنچیں گے، قائد مسلم لیگ نون نے ہنگامی طور پر وزیراعظم کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کل پاکستان پہنچیں گے، نواز شریف نے ہنگامی طور پر شہباز شریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کے لئے جاتی امرا بھی بلا لیا۔ بتایا گیا ہے کہ قائد نون لیگ نواز شریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ نون کے سینئر راہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔...
    سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اعلیٰ سطح قیادت کی ہدایات کے بعد فیصلوں کا اعلان کرے گی، وزارت خارجہ کی جانب سے جلد بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیے جانے کا امکان ہے، بھارت کے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اعلان پر سخت جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ میں بھارتی سفارتی جارحیت پر مشاورت شروع کر دی گئی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے سفارتی جارحیت کا اسی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ متوقع ہے، بھارتی اقدامات کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے پر مشاورت بھی کی جارہی ہے جبکہ بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید نچلی سطح پر لایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ...
    سٹی42: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کے قتل کو بنیاد بنا کر پاکستان کے ساتھ انترنیشنل گارنٹی کے ساتھ ہوئے سندھ طاس معاہدہ کو یکطرفہ طور پر "معطل" کرنے کا اعلان کر دیا اور پاکستان کے ساتھ سرحدیں بند کر دیں۔  بھارت نے  انڈیا میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر دیئے اور انہیں پاکستان واپس جانے کا حکم دے دیا۔ مزید  یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے  نئی دہلی میں پاکستان کے دو اہم سفارتکاروں کو بھی  واپس جانے کا حکم دے دیا۔   پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ نئی دہلی میں بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے   اعلان کیا کہ بھارت میں موجود تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کر...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے وفاق سے افغانستان سے متعلق پالیسی پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے رائٹ ٹو انفارمیشن( ترمیمی) بل 2025 منظوری دیدی، بل وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کیا تھا۔ اس کے علاوہ کے پی اسمبلی نے افغان مہاجرین کی واپسی کی مدت میں توسیع کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد پی ٹی آئی کے میاں شرافت نے پیش کی۔ قرارداد کے متن کے مطابق واپسی کی مدت میں توسیع سے افغان مہاجرین کے لئے انتظامات میں مدد ملے گی، واپس جانے والے افغان مہاجرین کو اپنا گھریلو سامان ساتھ لے جانے کی اجازت بھی دی جائے، ایوان نے رائے شماری...
    لندن(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف بروز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ مزیدپڑھیں:ترک سوشل میڈیا انفلوئنسر سے تنازعہ، ماریہ بی مشکل میں آگئیں
     ویب ڈیسک :  مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف  نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔  کہ  میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے طریقہ کار کیخلاف درخواست گزار کے وکیل کومہلت
    صدر ن لیگ نوازشریف کا لندن سے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے لندن سے فوری طور پر پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے ہنگامی طورپر شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کیلئے جاتی عمرہ بھی بلا لیا۔ نوازشریف جمعہ ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء  تک  واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع  وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام حملے کے بعدسعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں انہوں نے ایئرپورٹ پر ہی سکیورٹی پر ایک اجلاس کی صدارت کی سعودی ریاستی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق مختصر دورے کے دوران مودی نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی.(جاری ہے) بھارتی وزیراعظم گزشتہ شام ہی دو دن کے دورے پر جدہ پہنچے تھے تاہم حملے کے فوری بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر کردیا اور آج صبح سویرے واپس دہلی پہنچ گئے ادھرپاکستانی وزارت خارجہ نے پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم مسلسل ناقص فارم اور شکستوں کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ بابراعظم کی پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل پر 4 میچوں میں ایک فتح اور 3 ناکامیوں کے باعث 2 پوائنٹس کیساتھ چوتھی پوزیشن پر موجود ہے، تاہم کپتان کی ناقص پرفارمنس مسلسل موضوعِ بحث ہے۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان پر بڑھتی تنقید کے درمیان عمر اکمل نے اپنے کزن کی ناقص فارم کا دفاع کرتے ہوئے انہیں مشورہ دیا کہ وہ پریشر کو نظر انداز کریں اور اپنے نیچرل گیم پر توجہ دیں، جلد فارم حاصل کرلیں گے۔ مزید پڑھیں: عمر اکمل نے ہیڈکوچ اور سابق کپتان پر بھی الزامات کی بوچھاڑ کردی عمر اکمل نے...
    لاہور(اوصاف نیوز)67ہزار عازمین حج کی روانگی کیلئے کوششیں جاری،کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، وزارت نے ایم آئی ایس کھولا نہ سعودی حکومت نے ای حج کا سسٹم، بلکہ اتوار کی رات تک جاری RFO نہ صرف واپس ہو گئے بلکہ تمام رقوم بھی واپس منتقل ہو گئیں 904حج آرگنائزر اضطراب کا شکار ہیں سندھ ہوپ کے چیئرمین زعیم اختر صدیقی نے سینئر ترین حج آرگنائزر کیساتھ پشاور میں چیئرمین واحد اللہ خان نےوزیراعظم پاکستان شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے سعودی حکومت سے براہ راست بات کرنے اور 67ہزار عازمین کی روانگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ہوپ نمائندگان کا کہنا ہے ہر گزرتے دن میں بحران بڑھ رہاہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج بھی بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی، نورین خان اور عظمیٰ خان کو پہلے جیل حکام کی جانب سے اندر جانے کی اجازت دی گئی لیکن پھر یہ کہہ کر گیٹ سے واپس بھیج دیا گیا کہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان نے بتایا کہ ہمیں جیل حکام نے جیل کے داخلی دروازے پر دو گھنٹے تک بٹھائے رکھا اور پھر کہاکہ وقت ہی ختم ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جیل حکام نے علیمہ خان کو نظر انداز کرتے ہوئے عظمیٰ خان اور نورین خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی تھی، جس...
    اسد علی ملک : مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے لندن میں میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہو ، برطانوی ڈاکٹرز نے انہیں سفر کی اجازت دے دی ۔ نواز شریف جمعرات کو لندن سے پاکستان روانہ ہوں گے اور جمعہ کو لاہور پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے لندن میں تین ہفتے قیام کیا جہاں ان کے مختلف طبی معائنے کیے گئے۔ ڈاکٹروں کی جانب سے طبیعت بہتر قرار دیے جانے کے بعد انہوں نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس پاکستان پہنچنے کے بعد نواز شریف اہم سیاسی ملاقاتوں کا آغاز کریں گے۔ ان...
    سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی ہے۔ احتجاج کا طریقہ درست نہیں جس سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے۔ ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز شازیہ مری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ تمام کینال بنانے کا فیصلہ واپس لیں، لیگی رہنماؤں کے متضاد بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ حکومت کے بعض رہنماؤں کے لہجے تند و تیز ہیں، ن لیگ کے ڈی این اے میں لوگوں کو تقسیم کرنے...
    فائل فوٹو۔ افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔  حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔  حکام کے مطابق کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔
    سٹی 42 : افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔  اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔   حکام کا کہنا ہے کہ کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ شیئر کر دی
    ویب ڈیسک : سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہےکہ کسانوں کو گندم کی فصل کا ریٹ نہیں مل رہا، اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو ، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 15 ارب روپےکا اعلان کرکےکسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے،گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔ ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو سربراہ کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنؤ میں 26 سالہ بیوٹیشن کو مبینہ طور پر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ شادی سے واپس آرہی تھی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لڑکی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا جب کہ اس نے چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش  کے دوران مزاحمت کی۔ رپورٹ کے مطابق تین افراد پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزمان میں سے 2 کو گرفتار کر لیا گیا جب کہ تیسرا تاحال لاپتا ہے۔ رپورٹ کے مطبق سدھانشو نامی شخص نے مہندی آرٹسٹ کو شادی میں مدعو کیا تھا، اس نے خاتون کو لانے کے لیے کار بھیجی تھی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خاتون اور...
    افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین اپنے ہمسایوں سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ ملا حسن اخوند نے زور دیا کہ عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے ان کی انتظامیہ کے ’قول و فعل‘ کے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی نے اپنے مداحوں سے آوارہ پن 2 میں جذباتی موسیقی کی واپسی کا وعدہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران ہاشمی نے اپنی آنے والی فلم آوارہ پن 2 کے ذریعے ناظرین کو ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی موسیقی سنانے کا وعدہ کیا ہے۔ 2007 کی مقبول فلم آوارہ پن کے اس سیکوئل کا اعلان عمران کے 46ویں یومِ پیدائش پر کیا گیا، جو اب تیاری کے مراحل میں ہے۔ عمران نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگلے سال ریلیز ہونے والی اس فلم کا میوزک پرانا سحر دوبارہ زندہ کرے گا اور لوگوں کے دلوں کو چھوئے گا۔ انٹرویو کے دوران جب ان سے ان کی...
    میڈیا سے گفتگو کے دوران رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے، شہری ٹینکر اور ڈمپر کی ٹکر سے ہلاک ہو رہے ہیں، میئر کراچی شہر کی بہتری کے لیے کام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ خرم شیر زمان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ پیپلز پارٹی نے یہ ترمیم کرکے کراچی کے ساتھ سازش کی ہے، پیپلز پارٹی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کی گئی ترمیم واپس لے۔...
    کانپور (نیوز ڈیسک) شادی ہر انسان کی زندگی کا سب سے خاص دن سمجھا جاتا ہے، لیکن اگر عین شادی کے دن دلہن ہی غائب ہو جائے تو یہ لمحہ کتنا دل توڑ دینے والا ہو سکتا ہے، اس کا اندازہ یوپی کے ضلع کانپور کے ایک نوجوان ویرو کی کہانی سے لگایا جا سکتا ہے۔ ویرو، جو کہ تمل ناڈو میں ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے، اپنی شادی کے لیے بڑی تیاری کے ساتھ بارات لے کر پنکی کالا گاؤں پہنچا۔ شادی کی رسومات روایتی انداز میں دھوم دھام سے ادا ہوئیں، لیکن سب کچھ اس وقت بدل گیا جب دلہن پھیرے کی رسم سے قبل ہی غائب ہو گئی۔ پہلے تو سب نے یہی سمجھا کہ شاید...
    پاکستان اور افغانستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دورہ کابل کے دوران اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی، اور تجارت کے فروغ سمیت دیگر اہم امور زیربحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو اسحاق ڈار نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کو عزت کے ساتھ واپس بھیجا جائےگا، اگر اس حوالے سے کوئی شکایت ہوئی تو اس پر ایکشن لیا جائےگا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ افغان مہاجرین کے ساتھ ناروا سلوک کی شکایت کے لیے وزرات...
    حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلزپارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی۔ پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ یہ بات انہوں نے حیدر آباد میں پیپلز پارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا عمر کوٹ میں پیپلز پارٹی کی جیت مبارک ہو، پاکستان کے عوام آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سندھ کے عوام نے ثابت کردیا کہ سندھ میں صرف تیر کا مینڈیٹ ہے، 17 جماعتیں ایک طرف اور پیپلز پارٹی ایک طرف تھی پھر بھی فتح ہمیں ملی۔ انہوں نے کہا حیرت تو اس بات پر...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سامنے دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے میں شامل مظاہرین نے شاہراہ قائد اعظم پروزیراعلی پنجاب آفس کی جانب مارچ شروع کیا تو پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی۔ مظاہرین و پولیس کے درمیان شدید دھکم پیل شروع ہوگئی۔ پولیس اور مظاہرین میں آگے بڑھنے کے لیے بحث و تکرار بھی جاری رہی۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا اور ان پر پانی پھینکا گیا۔ پولیس نے مظاہرین کو چڑیا گھر اور الحمراء  ہال کے باہر روکے رکھا۔ جس کے بعد متعدد مظاہرین واپس دھرنے کی جانب واپس چلے گئے جبکہ مظاہرین کی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ ویتنام، ملائیشیا اور کمبوڈیا کے سرکاری دورےمکمل کرکے بیجنگ واپس پہنچ گئے۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل آفس کے ڈائریکٹر چائی چھی، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیکریٹریٹ کے رکن اور چین کے وزیر عوامی سلامتی وانگ شیاؤ ہونگ بھی صدر شی جن پھنگ کے ہمراہ واپس پہنچے۔ Post Views: 3
    بلوچستان میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے حکومت بلوچستان نے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا ہے، تعلیم سے محروم بچوں کو اسکول لانے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائیوں کا عمل بھی تیز کردیا گیا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ڈیویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں ایجوکیشن فیلڈ آفیسرز کی جانب سے مانیٹرنگ عمل میں لائی گئی، جس میں طلبا کی اسکولوں میں موجودگی، اسکولوں کی حالت، اساتذہ کی دستیابی سمیت دیگر امور زیر غور رہے۔ ’یہ پہلی مرتبہ ہے کہ تمام اسکولوں کی مکمل مانیٹرنگ کی گئی۔ اس دوران عملے کی جانب سے 15270 اسکولوں میں 27490 دورے کیے گئے، ان دوروں کے دوران ہمارے...
    پاکستانی سپر اسٹار فواد خان ایک بار پھر بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں اس بار وہ نئی رومانوی فلم عبیر گلال میں اداکارہ وانی کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں فلم 9 مئی 2025 کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی تاہم بھارت میں پاکستانی فنکاروں کی شمولیت ایک بار پھر متنازع بن گئی ہے اور خاص طور پر مہاراشٹر میں شدید مخالفت کا سامنا ہے جہاں احتجاج اور بائیکاٹ کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں اسی تناظر میں فلم کی ٹیم نے فلم کا میوزک لانچ بھارت کے بجائے دبئی میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے دبئی کے گلوبل ولیج میں 19 اپریل کو ایک خصوصی تقریب رکھی...
    وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت (فوسپاہ) نے اسلام آباد کی رہائشی خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا۔ اسلام آباد کی شہری فہمیدہ بی بی کی زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت نے کارروائی کی۔ فوسپاہ کے حکم پر فہمیدہ بی بی کو زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ فوسپاہ کے مطابق فہمیدہ بی بی نے زمین پر قبضے کیخلاف شکایت درج کروائی تھی۔ قانونی مالک ہونے کے باوجود انہیں زمین کا قبضہ نہیں مل رہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو دلوانے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی۔ ڈی سی اسلام آباد آفس کے مطابق زمین کا قبضہ فہمیدہ بی بی کو مل...
    پاکستان میں غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد ساڑھے 9 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔  غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء کا عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔ 15 اپریل کو صرف ایک دن میں 7 ہزار 138 سے زائد افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔   اب تک مجموعی طور پر 9 لاکھ 61 ہزار 704 غیر قانونی افغان باشندے پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا ججز ٹرانسفر کیخلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ججز ٹرانسفر کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے آئینی پٹیشن واپس لینے کیلئے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا، بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ کابینہ نے آئینی درخواست...
    اسلام آباد:ہائی کورٹ بار کی جانب سے ٹرانسفر ججز کے خلاف درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے ٹرانسفر ججز کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا ہےا ور اس سلسلے میں آئینی پٹیشن واپس لینے کے لیے اتھارٹی لیٹر بھی جاری کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ بار نے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ انیس محمد شہزاد کو آئینی درخواست واپس لینے کا اختیار دے دیا۔ بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کے دستخط سے اتھارٹی لیٹر جاری کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق کابینہ نے آئینی درخواست دائر کی تھی۔ ججز سنیارٹی...
      پشاور(آئی این پی )پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان حکومت نے پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی واپسی کے لیے مکمل تیاری کرلی ہے اور اس حوالے سے خصوصی کمیشن بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ پشاور کے افغان قونصل خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محب اللہ نے بتایا کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے کیمپ قائم کیے گئے ہیں اور انہیں ٹرانسپورٹ سمیت تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امیر المومنین افغان شہریوں کی واپسی سے خوش ہیں۔ پاکستان میں رہنے والے افغانوں نے یہاں چار دہائیوں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اپریل ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ججز کے تبادلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر آئینی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے بار کے صدر واجد گیلانی اور سیکرٹری منظور ججہ کی جانب سے باقاعدہ اتھارٹی لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں درخواست واپس لینے کی منظوری دی گئی ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ گزشتہ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی یہ کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سے جاری کردہ اتھارٹی لیٹر میں ایڈووکیٹ آن ریکارڈ...
    سندھ ہائی کورٹ — فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شہری کی گمشدگی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے لاپتہ شہری کے دوسرے نمبر کے کال ریکارڈ طلب کر لیے۔دورانِ سماعت ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر، ایف آئی اے اور نادرا حکام عدالتی احکامات پر  عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا نے لاپتہ شہری کے اہلِ خانہ کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس بلاک کر دیے ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کے اپنے نمبر سے نامعلوم شخص کی کال بھی موصول ہوئی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گمشدہ شہری کی اہلیہ نے اس کا صرف ایک ہی نمبر فراہم کیا ہے، جبکہ خاتون سے...
    سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کی 19 جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرریوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف صوبائی حکومت کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے۔ خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے میرٹ پر کی گئی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ مزید پؑڑھیں: خیبر پختونخوا کی یونیورسٹیوں میں حروف تہجی کی ترتیب سے چانسلرز کی تعیناتی، لمحہ فکریہ ہے یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ نے نگران حکومت کے دور میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے الیکشن کے...
    اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں 59 قیدی موجود ہیں جبکہ حکومت ان کی واپسی کے اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ کے 150 افسران نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو، وزیر دفاع یسرائیل کاٹز، کنیسٹ کے ارکان اور فوجی قیادت کے نام ایک خط پر دستخط کیے، جس میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی طرف سے شائع ہونے والے خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ حماس کی سرنگوں میں 59 قیدی موجود ہیں جبکہ حکومت ان کی واپسی کے اپنے وعدے سے مکر رہی ہے۔ یہ خط اسرائیل کے مختلف سیاسی دھڑوں...
    ---فائل فوٹو  افغان پناہ گزینوں کی افغانستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔محکمۂ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1 ہزار 389 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو افغانستان بھیجا گیا، 1 ہزار 853 غیر قانونی تارکینِ وطن کو بھی واپس افغانستان بھیجا گیا۔ پاکستان اور ایران افغانوں کی جبری جلاوطنی روکیں، طالبان حکومت کابلافغانستان نے ایک بار پھر ہمسایہ ممالک... رضا کارانہ طور پر 2 ہزار 234 افغان باشندوں کو واپس بھیجا گیا، پنجاب سے447 اور آزاد کشمیر سے 172 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز وطن واپس گئے۔محکمۂ داخلہ کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں 37 ہزار 151 افغان باشندوں کو طور خم سرحد سے وطن بجھوایا گیا، مجموعی طور پر 20 ہزار 447 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز جبکہ 16 ہزار...
    لاہور میں مزنگ پولیس نے فرانسیسی خاتون انجینئر کا کھویا ہوا فون واپس دلوادیا۔ لاہور پولیس کے ایس پی عبدالحنان کے مطابق فرانسیسی خاتون کا موبائل ریس کورس کے علاقہ میں گم ہوا تھا۔ ڈی ایس پی عرفان اکبر نے موبائل فون ریکور کر کے فرانسیسی خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے مطابق پولیس کے بروقت ریسپانس پر فراسیسی خاتون نے شکریہ ادا کیا۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے انخلا کی مہم میں تیزی آ گئی ہے، آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ اب تک 9809 افراد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہناہے کہ صوبے بھر میں جاری اس مہم کے دوران 10357 سے زائد افراد کو مختلف ہولڈنگ سینٹرز میں منتقل کیا گیا، جہاں انہیں عارضی طور پر رکھا جا رہا ہے۔ فی الحال 548 افراد ان مراکز میں موجود ہیں۔ لاہور میں 5 ہولڈنگ پوائنٹس جبکہ پورے پنجاب میں کل 46 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور ڈی پورٹیشن کے عمل کی مانیٹرنگ حساس ادارے...
    ایران کے مغربی صوبے سیستان و بلوچستان کے ضلع مہرستان کے نواحی گاؤں ہیزآباد پایین میں پیش آنے والے ایک ہولناک واقعے میں آٹھ پاکستانی مزدوروں کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ تمام مقتولین کا تعلق پنجاب کے ضلع بہاولپور سے بتایا جا رہا ہے۔ واقعے نے دونوں ممالک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کی واپسی میں آٹھ سے دس دن تک لگ سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، حملہ آور ایک آٹو ورکشاپ میں داخل ہوئے اور مزدوروں کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گولیاں مار دیں۔ مقتولین کی شناخت دلشاد، اس کے بیٹے نعیم، جعفر، دانش اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ یہ تمام...
    حج تیاریوں کا آغاز، سعودی عرب کا عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو واپس جانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز مکہ مکرمہ: سعودیہ عرب نے جج تیاریوں کے سلسلے میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکیوں کو اپنے ملک واپس لوٹ جانے کی ہدایت کردی۔ مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے جس کے سبب سعودی وزارتِ داخلہ نے عمرہ ویزے پر موجود غیرملکیوں کو 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جانے کی ہدایت کی ہے۔ سعودیہ نے حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی لگا دیاسی حوالے سے سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ عمرہ ویزے پر آئے غیر ملکیوں کا...
    ہالی ووڈ میں اپنا جھنڈا گاڑنے کے بعد اب پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں دھوم دھام سے واپسی کر رہی ہیں، اور اس بار وہ نہ صرف اپنے فن بلکہ اپنی فیس سے بھی سب کو پیچھے چھوڑتی نظر آ رہی ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’’دیسی گرل‘‘ پریانکا چوپڑا دو بڑے پروجیکٹس ’ایس ایس ایم بی 29‘ اور ’کرش 4‘ کے ساتھ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پریانکا کو مہیش بابو کی فلم ’ایس ایس ایم بی 29‘ کےلیے 30 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم فیس ادا کی جا رہی ہے، جبکہ ’کرش 4‘ میں ان کا معاوضہ بھی 20 سے 30 کروڑ روپے کے درمیان...
    مذاکرات پر تبصرے میں امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ایران نے یورینیم کی افزودگی کی سطح کو کم کرنے کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے، لیکن اس نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے کسی بھی مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ ایرانی وفد نے ہفتے کے روز امریکی فریق کے ساتھ مذاکرات میں کئی اہم مطالبات اٹھائے اور اپنے جوہری پروگرام کی پائیداری پر اصرار کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بات چیت میں ایران نے بیرون ملک اپنے منجمد اربوں ڈالر کے فنڈز تک رسائی کا مطالبہ کیا۔ ایران نے امریکہ سے تیل کی برآمدات اور اپنے جوہری پروگرام سے متعلق...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سشمیتا سین نے ناصرف پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی بلکہ پاکستانی انڈسٹری میں کام کرنے پر بھی لب کشائی کر دی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کے بعد اب سشمیتا سین نے پاکستانی فنکاروں کی بالی ووڈ میں واپسی کی حمایت کر دی۔ اداکارہ کے مطابق ہنر و فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور نہ ہی ہونی چاہیے، ایک کھیل اور ایک ہماری تخلیقی فیلڈ ہے جو تمام پابندیوں سے آزاد ہے، تخلیقی کام آزادی کے ماحول میں پروان چڑھتا ہے، اس لیے میں ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کروں گی۔ پاکستانی انڈسٹری میں کام کے حوالے سے ایک سوال پر...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)غیر قانونی قابضین سے خالی کرائے گئے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز سے قبضے میں لیا گیا سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔(جاری ہے) سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے، یونیورسٹی انتظامیہ حلفیہ بیان جمع کرانے پر سامان واپسی کا سلسلہ شروع کرے گی۔پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں غیر متعلقہ افراد کئی سالوں سے زبردستی رہائش پذیر تھے۔پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے ہاسٹلز خالی کرانے کیلئے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے دوران پولیس اور انتظامیہ کو ہاسٹلز سے منشیات بھی برآمد ہوئی تھیں، پولیس نے متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی شروع کر دی۔
    ضبط کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز، فریج، اوون سمیت دیگر سامان شامل ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ ایسے افراد سے حلفیہ بیان جمع لیکر ہی ان کو سامان واپس کرنے کا سلسلہ شروع کرے گی۔ مذکورہ افراد کئی برسوں سے یونیورسٹی ہاسٹلز میں زبردستی رہائش پذیر تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں مقیم غیرقانونی قابضین سے یونیورسٹی ہاسٹلز خالی کرانے کے بعد ان کا سامان ضبط کرلیا گیا تھا۔ اب غیر قانونی رہائش پذیر افراد نے یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے اور اپنا سامان واپس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ افراد کو ان کا ضبط شدہ سامان واپس دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ضبط  کئے گئے سامان میں فرنیچر، اے سیز،...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔ اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے...
    اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر آئے 23ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کر دیا،فریقین سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کے سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن اور سول ججز سے متعلق بڑی خبر، اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر آئے 23 ججز نے واپس صوبوں کو بھجوانے کا آرڈر چیلنج کر دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ 28اپریل تک وفاقی حکومت، وزارت قانون اور دیگر فریقین جواب جمع کرائیں، عدالت نے اٹارنی جنرل کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کی ٹریبونل کے حکم نامے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی، جسٹس ارباب محمد طاہر نے...
    غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا دہشت گردی کے بہت سے واقعات افغان شہریوں سے جڑ رہے ہیں، طلال چودھری وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن فیصلہ کچھ زمینی حقائق پر کرنا پڑا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ تمام غیر ملکی شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ملک میں دہشت گردی کے تناظر میں انخلا کا فیصلہ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ 30 اکتوبر 2023 کو غیرملکیوں کے انخلا کی پالیسی تیار کی گئی، پہلے مرحلے میں کاغذات نہ رکھنے والے غیر ملکیوں...
    غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(آئی پی ایس )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں چور دکان سے ڈھائی لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ چھوڑ کر چلا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مدھیہ پردیش میں چور مبینہ طور پر دکان سے 2.46 لاکھ روپے چرانے کے بعد معافی نامہ بھی چھوڑ کر چلا گیا۔ کھرگون کے جمیندر محلہ جوجر بوہرا کے دکان کے مالک نے اگلے دن اپنی دکان کھولنے کے بعد خط دیکھا۔ جب اس نے خط تلاش کرنے کے ساتھ رقم دیکھی تو غائب تھی، بوہرہ کی دکان پر اس سے قبل عید پر بھی ڈکیتی ہوئی جہاں چور مبینہ طور پر 85 ہزار روپے چرا کر لے گئے تاہم جس چیز نے اس ڈکیتی کو منفرد بنادیا وہ معافی نامہ تھا۔ چور نے معافی نامہ...
    اسلام آ باد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے برسوں تک افغان بھائیوں کی مہمان نوازی کی مگر بغیر پاسپورٹ پاکستان میں رہنے کی اب کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیرملکیوں کو واپس بھیجنے کی پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے، اس حوالے سے بہت سارے شکوک و شہبات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، محکمہ وار غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ان لوگوں کو واپس بھیجا گیا جن کے پاس کوئی دستاویزات نہ تھیں، 13 فروری 2025ء کو دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا...
    بالی ووڈ اور پاکستانی اداکاروں نے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے ریلیز ہونے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جس پر سنی دیول، امیشا پٹیل اور ماورا حسین ان کے دفاع میں سامنے آ گئے۔ بالی ووڈ اداکار سنی دیول نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سرحدوں سے بالاتر ہو کر پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے تو ملکوں کے درمیان پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ ایسی باتوں کو دل پر نہیں لیتیں، دنیا...
    خیبر پختونخوا میں رہائش پذیر افغان سٹیزن (اے سی) کارڈ کے حامل افغان باشندوں کی نشاندہی شروع ہو گئی ہے اور پولیس نے ان کی رضاکارانہ واپسی کے لیے گھر گھر آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ سی سی پی او پشاور قاسم خان کے مطابق اس وقت پشاور ڈویژن میں افغان باشندوں کے خلاف کوئی کریک ڈاون یا کارروائی نہیں ہو رہی ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت رضاکارانہ واپسی کا عمل جاری ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت پنجاب سے بڑی تعداد میں اے سی کارڈ والے افغان باشندوں کی واپسی میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور پولیس متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر واپسی میں تعاون کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ...
    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا  تیزی سے جاری ہے۔ جبکہ حکومتِ پاکستان واپس جانے والوں کے لیے خوراک اور صحت کی بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ 9 اپریل کو 7762 سے زائد  غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔  جبکہ 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا تھا۔   مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 921,063   تک پہنچ چکی ہے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز  کے خلاف سخت قانونی...
    وزیرآباد (ویب ڈیسک) وزیر آباد میں لڑکی والوں سے بدتمیزی کرنے والے دولہا کو کھانے کے بعد بارات سمیت خالی ہاتھ واپس روانہ کردیا گیا اور دلہن کی شادی اس کے کزن کے ساتھ کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے رہائشی فخر زمان چٹھہ نے اپنے ہمسایہ ڈاکٹر بلال احسن ہنجرہ سے اپنی بیٹی کی شادی طے کی، دونوں ہی خاندان زمیندار تھے تاہم دولہا ڈاکٹر بلال کا بیرون ملک کاروبار ہے، گزشتہ روز علی پورچٹھہ کے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب کا انتظام تھا جہاں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔ مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق بارات شادی ہال پہنچی تو باراتیوں نے...
    پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلا جاری ہے۔ 8 اپریل کو صرف ایک ہی دن میں 7ہزار سے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔   مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 913,301   تک پہنچ چکی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز  کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز  کی باعزت وطن واپسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیےافغان مہاجرین کی...
    ٹی20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے اپنے سُسر و سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کا داماد ہونے کی وجہ سے کم بیک کے الزام پر لب کشائی کردی۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے انٹرویو میں آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ گزشتہ 6،7 سال سے قومی ٹیم کے لیے کھیل رہا ہوں ،اس میں میری کافی اچھی کارکردگی رہی تھی، شادی کو تو 2 سال ہوئے ہیں، مگر اب ثقلین مشتاق کے ساتھ تعلق کو بار بار دہرایا جائے تو دکھ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افسوس تب ہوتا ہے جب ہمارے اپنے سابق کھلاڑی ایسی باتیں کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک پلیئر کس مرحلے سے گزر رہا...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ یکم ذی القعدہ بمطابق 29 اپریل یا اس سے قبل عمرہ ویزے پر مملکت آنے والے ہر صورت میں واپس لوٹ جائیں کیونکہ حج فلائٹوں کی آمد کے ساتھ ہی عمرہ زائرین کا مملکت میں قیام غیرقانونی تصور کیا جائیگا۔ سعودی وزارتِ حج کا کہنا ہے کہ 15 شوال بمطابق 13 اپریل 2025 تک بیرون ملک سے عمرہ زائرین مملکت آ سکتے ہیں جس کے بعد حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا جائیگا۔وزارت حج نے عمرہ ویزے پر مملکت میں مقیم زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ قوانین پرسختی سے عمل کریں اور 29 اپریل یا اس سے قبل مملکت سے چلے جائیں۔ مقررہ تاریخ کے بعد...
    طالبان کے زیرِ انتظام افغان عبوری حکومت نے اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے پاکستان سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔ کابل میں افغان صدارتی محل سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ افغان طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں سے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان کے مطابق اجلاس میں کابینہ کے ارکان نے شرکت کی اور پاکستان میں افغان شہریوں سے برتاؤ کو بنیادی انسانی حقوق کے خلاف قرار دیتے ہوئے شدید مذمت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ’...
    جب سے فواد خان نے ایک بھارتی فلم میں کام کرنے کا اعلان کیا ہے انتہا پسند ہندوؤں نے بھارت کے نام نہاد سیکولر اسٹیٹ ہونے کے دعوے کا ایک بار پھر پردہ فاش کردیا۔  بھارت کی انتہا پسند جماعتوں شیوسینا اور دیگر سمیت فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے عہدیدار اشوک پنڈت اور ایف ڈبلیو آئی سی ای کے بی این تیواری نے فواد خان کی واپسی پر دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ جس کے بعد چند بھارتی اداکار فواد خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں واپسی کی حمایت میں سامنے آگئے جن میں سنی دیول اور امیشا پاٹل بھی شامل ہیں۔ معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہم پوری دنیا کے لیے کام...
    نیو گنی(نیوزڈیسک)پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم بعد میں منسوخ کردی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے کے روز علی الصبح پاپوا نیو گنی کے نیو برطانیہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی وارننگ سامنے آئی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ہفتے کی صبح پاپوا نیو گنی کے ساحل پر 6.9 شدت کا زلزلہ...
     بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘31 سال بعد دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امر اور پریم کا انداز واپس آ گیا‘۔ اندازاپنا اپنا 25 اپریل 2025 کو ملک بھر کے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین فلم دوبارہ ریلیز کرنے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ فلم اب تمام ریکارڈ توڑ دے گی اور کئی لوگ اس فلم کے سیکوئل کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی ہدایت راجکمار سنتوشی نے دی ہے، فلم کی خاص بات...
    ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے تحت طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ کے مطابق اتوار کے روز 876 افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے افراد کو افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یکم اپریل سے اب تک مجموعی طور پر 1,355 افغان شہریوں کو سرحد پار کروا کر وطن واپس روانہ کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ روز صوبے بھر سے 1,047 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر خیبرپختونخوا منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں...
    وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کا دورہ کریں گے،اعلی سطح کاروباری وفد بھی ہمراہ ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 10 اپریل بروز جمعرات بیلاروس کا دورہ کریں گے۔ شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سینیئر وزیر مریم اورنگزیب بھی بیلاروس جائیں گی۔ وزیراعظم 10 اپریل کو بیلاروس کے صدر کے ساتھ ملاقات کریں گے اورپھر پاکستان واپس آئیں گے۔ بیلاروس سے واپس آکر وزیراعظم شہباز شریف، نواز شریف کے ہمراہ لندن جائیں گے۔ شہباز شریف لندن سے واپس آجائیں گے تاہم نواز شریف لندن میں دو ہفتے گزاریں گے۔ نواز شریف لندن میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بیلاروس کا دورہ ختم کرکے 11 اپریل کو ترکیہ چلی جائیں گی جبکہ مریم نواز کے ہمراہ مریم اورنگزیب بھی بیلاروس سے ترکیہ جائیں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
    خیبر (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر غیر ملکیوں کو طورخم کے راستے واپس بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کو واپس بھیجا جارہا ہے، اسی سلسلے میں فیصل آباد میں مزید 50 افغان باشندوں کوپناہ گاہ منتقل کردیا گیا اور 142 افغان باشندوں کو طورخم روانہ کردیا گیا۔ادھر بہاولپور سے بھی خواتین اور بچوں سمیت 47 افغان شہریوں کو تحویل میں لےکر کیمپ منتقل کر دیا گیا اور انہیں طورخم کے راستے ڈی پورٹ کرنے کے لئے روانہ کر دیا۔اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان سے 11 افراد پر مشتمل افغان خاندان کی افغانستان واپسی کے انتظامات بھی...
    رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونیوالے احتجاج کیلئے نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ واشنگٹن کے نیشل مال کے باہر مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں  کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے نیویارک میں بڑی...
    قیصر کھوکھر:غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کےانخلاکی مہم جاری ہے ،محکمہ داخلہ کےفارن نیشنل سکیورٹی سیل کےتحت کارروائیاں کی جارہی ہیں دوروزمیں پنجاب سے1085افرادکوطورخم کےراستےواپس بھجوایاگیا،پنجاب کےہولڈنگ ایریازسے1359اےسی سی ہولڈرزکوآج بھجوایاجارہا ہے ، غیرقانونی طورپرمقیم اےسی سی ہولڈرز کےخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ،محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل صوبہ بھرمیں مانیٹرنگ اورکوآرڈی نیشن کررہا ہے ،محکمہ داخلہ کاخصوصی سیل روزانہ کی بنیاد پر صوبہ بھر سے رپورٹس لے رہا ہے   محکمہ صحت میں ٹھیکداری نظام ؛ہزاروں ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرا میڈکس ملازمت سے فارغ
    بلوچستان ہائیکورٹ نے نصرت افغانی ایڈووکیٹ کی پٹیشن پر فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے کے تحت پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر مہاجرین کو مزید 3 ماہ کا وقت مل گیا۔ مزید پڑھیں؟: کراچی سے کتنے افغان واپس بھیجے جا رہے ہیں، حراست میں کتنے لیے گئے؟ نصرت افغانی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ نادرا کی جانب سے جاری کیے گئے پی او آر کارڈز کی مدت 30 جون 2025 تک ہے۔ سہ فریقی معاہدے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے پریس ریلیز جاری کرنا غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو این ایچ سی آر کیساتھ معاہدے کے بعد مہاجرین کے انخلا کے لیے پریس ریلیز کی کوئی حیثیت نہیں۔ افغان مہاجرین کے انخلا کے حوالے سے کوئی...
    پشاور کے تجارتی مراکز میں افغانیوں نے دکانیں اور دفاتر بند کر دیے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے غیر ملکی تارکین وطن کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین نے اپنے کاروبار سمیٹنا شروع کر دیے ہیں۔ پشاور کے تجارتی مراکز میں افغانیوں نے دکانیں اور دفاتر بند کر دیے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ نادرا کے تحت قومی تجدید و تصدیق مہم میں درجنوں افغان باشندوں کے پاکستانی شناختی کارڈ منسوخ کیے جا رہے ہیں۔ 11 اپریل کے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی مصطفیٰ عامر کیس میں ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے والے جج سید ذاکر حسین نے اختیارات واپس لینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔سابق منتظم جج اے ٹی سی سید ذاکر حسین نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور شکایت کنندہ کو نوٹس جاری کردیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ارمغان کے 40 مختلف بینک اکاؤنٹس سے 20 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئیارمغان کو 2 سیکیورٹی کمپنیز، ایک باکسر ایسوسی ایشن سیکیورٹی گارڈز فراہم کرتے تھے، ارمغان کو سامان پہچانے والی کوریئر کمپنی کو بھی نوٹس کیا گیا ہے۔ سید ذاکر حسین کی اپیل میں موقف...
    غیرقانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ کے مطابق غیرقانونی رہائش پذیر افغانیوں کو طورخم بارڈر پہنچایا جا رہا ہے۔ غیرملکیوں کو پنجاب سمیت اسلام آباد سے طورخم بارڈر لایا جا رہا ہے۔ جس ضلع میں غیرملکی رہائش پذیر تھے وہاں کے نادرا سے تصدیق کرکے طورخم منتقل کیا جاتا ہے۔ طورخم بارڈر منتقلی کے وقت متعلقہ ضلع کے نادرا عملہ بھی ساتھ تعینات ہوتے ہیں۔ طورخم بارڈر پر قانونی کارروائی کے بعد غیر ملکیوں کو افغانستان ڈی پورٹ کیا جاتا ہے۔ مزید پڑھیں: افغان مہاجرین کی بے دخلی کا عمل شروع نہ ہوسکا ڈی سی کے مطابق غیرملکیوں کو فی الحال لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ میں رکھنے کی ضرورت نہیں...
    پاکستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے بعد اب حکومت نے افغان سیٹزن کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کو بھی 31 مارچ تک رضاکارانہ طور واپسی کی ڈیڈلائن دی ہے۔ جس کے بعد کارروائی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا امریکا منتقلی کے منتظر افغان باشندوں کو ملک بدر کرنے کا عندیہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے ایک آفیسر مطابق وفاق نے اس حوالے صوبے کو آگاہ کیا ہے۔ اور ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد حکومتی احکامات پر عمل درآمد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق سے ہدایت ملنے کے بعد متعلقہ حکام کی افغان باشندوں کی واپسی کے عمل بھی کڑی نظر ہے۔ رضاکارانہ واپسی پاکستانی حکام کے مطابق پاکستان میں مقیم افغان...
    حکومت کی جانب سے 31 مارچ کی ڈیڈلائن کے اعلان کے بعد سے اب تک 4 لاکھ 77 ہزار 434 افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد غیر قانونی مقیم افغان شہریوں اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی میں تیزی آ رہی ہے۔ 2 اپریل کو 477 افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے اپنے وطن واپس لوٹے، جبکہ اب تک طورخم، انگور اڈہ اور خرلاچی بارڈر پوائنٹس کے ذریعے ہزاروں افغان شہری افغانستان جا چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں واپسی کا یہ عمل مکمل طور پر رضاکارانہ ہے، اور غیر قانونی افغان خود اپنی مرضی سے واپس جا رہے ہیں۔ اب تک کسی کو گرفتار...
    موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
    افغان مہاجرین کی واپسی کا دوسرا مرحلہ، اب تک کتنے خود سے واپس جا چکے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے دوسرے مرحلے میں اب تک 153 افراد افغانستان جا چکے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق، 2 اپریل کو 27 افراد نے طورخم کے راستے واپسی اختیار کی، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 77 ہزار 434 مہاجرین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہو چکی ہے، اور یکم اپریل سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی جبری بے دخلی کا عمل شروع ہونا تھا۔ تاہم، تین دن گزرنے کے باوجود یہ عمل تاخیر...
    پاکستان سے افغان مہاجرین کی اپنے وطن واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہونے کے بعد آج اس میں تیزی لائے جائے گی۔ چمن میں آج باب دوستی پر افغان شہریوں کا بائیو میٹرک کیا جائے گا، لنڈی کوتل میں بھی افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کیمپ میں کام جاری ہے۔ افغانیوں کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن اکتیس مارچ کو ختم ہوچکی ہے، حکام کے مطابق اب افغانیوں کو ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔ دستاویز کے مطابق کیمپوں میں 3 لاکھ 44 ہزار 908 افغان رہائش پذیر ہیں، افغان سٹیزن کارڈ رکھنے والے...
    ڈی سی چمن کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں افغان شہریوں کی باب دوستی سے وطن واپسی کیلئے تیاریاں مکمل، ملک بدری آج سے شروع ہو گی۔ ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کے مطابق ودہولڈنگ کیمپس قائم کردیئے گئے، پاک افغان بارڈر کراسنگ پوائنٹ باب دوستی پر ڈیٹا بیس کیمپ بھی بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان فیملیز کے رات کے قیام کے لئے جمال ناصر فٹبال سٹیڈیم کو ہولڈنگ کیمپ ڈکلیئر کیا ہے،...
    ---فائل فوٹو  رضاکارانہ طور اپنے ملک واپسی کی ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل سست روی کا شکار ہے۔لنڈی کوتل میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے قائم کیے گئے کیمپ میں کام جاری ہے۔عید کے تیسرے روز صرف 105 افراد پر مشتمل 5 خاندان واپس جا سکے۔یاد رہے کہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل یکم اپریل سے شروع ہونا تھا۔ افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم، آج سے بھیجنے کا عمل شروعافغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم... دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد 7 لاکھ 9 ہزار سے 278 ہے، یہاں افغان مہاجرین کے 43 کیمپس ہیں۔دستاویز کے مطابق کیمپوں...
    سٹی42: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ لاری اڈوں پر بیت الخلا کی سہولت 10 روپے کے بجائے 30 سے 50 روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوامی سہولتوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اڈوں پر مفت بنیادی سہولتوں کی کمی بھی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔  اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار مسافروں نے دیگر شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کا کرایہ مقرر کر کے اس پر...
    محکمہ داخلہ سندھ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائے سی) کی رہنما سمی دین بلوچ کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔سندھ حکومت نے سمی دین بلوچ کو پی او تھری کے تحت نظر بندکرنے کا نوٹیفکیشن 25 مارچ کو جاری کیا تھا ۔محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن میں سپرایٹنڈنٹ سینٹرل جیل کو کہا گیا کہ اگر سمی دین بلوچ کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔سمی دین بلوچ کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے احاطے سے ہوئی تھی ۔ عدالت نے سمی دین بلوچ کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے فوری بعد پولیس نے محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے بعد...
    افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والوں کو رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد افغانستان میں طالبان کے زیرانتظام نگراں حکومت نے اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ افغان شہریوں کی ملک بدری کا عمل شروع نہ کیا جائے۔وزارت داخلہ نے 6 مارچ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ ’تمام غیر قانونی غیر ملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ 31 مارچ 2025 سے پہلے رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ دیں، اس کے بعد یکم اپریل 2025 سے ملک بدری کا عمل شروع ہو جائے گا۔سرکاری ریڈیو پاکستان میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب متعلقہ افراد کے خلاف سخت...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔اب چونکہ مقررہ تاریخ گزر گئی ہے اس لیے متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی اب ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ شین وارن کی موت کی اصل...
    ویب ڈیسک: افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی۔  ذرائع محکمہ داخلہ کے پی کے مطابق آج سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا عمل شروع ہو گا، افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے ڈیڈ لائن 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔  محکمہ داخلہ کے ذرائع نے مزید بتایا کہ سال 2013ء سے اب تک 65 لاکھ افغان مہاجرین کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان واپس بھیجا جا چکا ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی
    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:( آئی پی ایس)حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کی ڈیڈ لائن آج 31 مارچ کو ختم ہوگئی. پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8لاکھ 85ہزار902 تک پہنچ چکی ہے جبکہ واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔