عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع، بس اڈوں پر مسافروں کا رش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
سٹی42: عید الفطر کے بعد پردیسیوں کی واپسی شروع ہو گئی جس کے باعث بس اڈوں پر مسافروں کا رش بڑھ گیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ لاری اڈوں پر بیت الخلا کی سہولت 10 روپے کے بجائے 30 سے 50 روپے تک وصول کی جا رہی ہے جو کہ عوامی سہولتوں کے معیار کے مطابق نہیں ہے۔ اس کے علاوہ، اڈوں پر مفت بنیادی سہولتوں کی کمی بھی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے، جس کے باعث مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔
اسلحہ زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان گرفتار
مسافروں نے دیگر شہروں کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بسوں کا کرایہ مقرر کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنوایا جائے تاکہ شہریوں کو اضافی اخراجات سے بچایا جا سکے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کےازالے کیلئے کنٹرول روم قائم
افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن مینجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا جو 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کے لیے کام کرے گا۔اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق امیرخان نےدورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے۔