نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پہلگام حملے کے بعدسعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں انہوں نے ایئرپورٹ پر ہی سکیورٹی پر ایک اجلاس کی صدارت کی سعودی ریاستی ادارے کی جانب سے جاری کردہ تصاویر کے مطابق مختصر دورے کے دوران مودی نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی.

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم گزشتہ شام ہی دو دن کے دورے پر جدہ پہنچے تھے تاہم حملے کے فوری بعد انہوں نے اپنا دورہ مختصر کردیا اور آج صبح سویرے واپس دہلی پہنچ گئے ادھرپاکستانی وزارت خارجہ نے پہلگام حملے میں سیاحوں کی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں.

بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم مودی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں پہلگام میں ہونے والے حملے پر بھارت کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے” ایکس“ پر کہا کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور اس گھناﺅنے حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے دہلی سے مکمل تعاون کا اظہار کیا.

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے بھی سیاحوں پر ہونے والے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے گوتیریش کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل جموں و کشمیر میں ہونے والے مسلح حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل اس بات پر زور دیتے ہیں کہ عام شہریوں پر حملے کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہوتے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہا کہ

پڑھیں:

  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد(  خبرنگار خصوصی  ) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم  و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے  بھی اسلام آباد پہنچ گئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان20 سے 21 اپریل 2025 تک  دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے ہیں ۔ یہ اعلی سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ نائب وزرائے اعظم کی اس سے قبل ملاقات 21  فروری 2025 کو ابوظہبی میں ہوئی تھی۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان  وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے والے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے حکام اور روانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔ یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں 

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملہ: بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب
  • پہلگام حملہ: مودی سرکار کی مہم ناکام، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب!
  • پہلگام حملے کے بھارتی فالس فلیگ ڈرامے پر کئی سوالات اٹھ گئے
  • پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟
  • مودی کا دورہ سعودی عرب: تیل، تجارت اور اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی راہیں
  • دورہ سعودی عرب سے قبل مودی ولی عہد محمد بن سلمان کی چاپلوسی کرنے لگے
  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  •   نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای  دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے