لڑکی والوں سے بدتمیزی، کھانے کے بعددولہا خالی ہاتھ واپس، دلہن کی کزن سے شادی کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وزیرآباد (ویب ڈیسک) وزیر آباد میں لڑکی والوں سے بدتمیزی کرنے والے دولہا کو کھانے کے بعد بارات سمیت خالی ہاتھ واپس روانہ کردیا گیا اور دلہن کی شادی اس کے کزن کے ساتھ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق علی پورچٹھہ کے نواحی علاقہ ورپال چٹھہ کے رہائشی فخر زمان چٹھہ نے اپنے ہمسایہ ڈاکٹر بلال احسن ہنجرہ سے اپنی بیٹی کی شادی طے کی، دونوں ہی خاندان زمیندار تھے تاہم دولہا ڈاکٹر بلال کا بیرون ملک کاروبار ہے، گزشتہ روز علی پورچٹھہ کے نجی میرج ہال میں شادی کی تقریب کا انتظام تھا جہاں علاقہ بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد کو مدعو کیا گیا تھا۔
مقامی میڈیا ذرائع کے مطابق بارات شادی ہال پہنچی تو باراتیوں نے بینڈ باجے پر ڈانس کرتے ہوئے دولہا پر لاکھوں روپے نچاور کیے، تاہم بارات کے استقبالیہ پر خواتین کی آپس میں تلخ کلامی ہوگئی اور سخت الفاظ کا تبادلہ ہونے پر معاملات گالم گلوچ تک پہنچ گئے، جس پر دلہن والوں نے فوری طور پر باراتیوں کو کھانا کھلایا اور نکاح بعد میں کرنے کا کہہ دیا، تاہم بارات نے جب کھانا کھالیا تو دلہن والوں نے نکاح سے انکار کردیا۔
لڑکی والوں نے مؤقف اپنایا کہ ’آپ لوگوں کا رویہ نکاح سے پہلے ہی نامناسب ہے تو شادی کے بعد لڑکی کے ساتھ کیسا سلوک ہوگا، اس لیے کسی صورت بھی یہ نکاح نہیں کیا جائے گا‘، جس پر دولہا ڈاکٹر بلال مایوس اور ناکام واپس لوٹ گیا جبکہ لڑکی کے والد نے اپنی بیٹی کا نکاح شادی میں شرکت کے لیے آنے والے دلہن کے ماموں زاد سے کروادیا، انہوں نے دلہن کے ماموں زاد سے نکاح کرکے کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی گاڑی بھی دی۔
مزیدپڑھیں:ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کا آسان طریقہ، فیس کتنی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سرگودھا: شادی کے نام پر دھوکا، 4 افراد کیخلاف تحقیقات جاری
سرگودھا میں شادی کے نام پر دھوکا دینے پر 3 خواتین سمیت 4 افراد کیخلاف درخواست پر تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق شہری کے ساتھ واقعہ 16اپریل کو پیش آیا، متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ بارات لے گیا تو دلہن کے گھر پر تالا لگا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شہری نے دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد دیے تھے، شاپنگ بھی کرائی تھی۔